القلم تاج نستعلیق ٹیسٹنگ تھریڈ

aladdin

محفلین
میرا بھی یہی مشورہ ہےکہ یہ بحث یہیں ختم کردی جائے شا کر صاحب آپ ان باتو کی طرف سے ذہن ہٹاکر تاج کے اگلے نسخہ کوبہتر سے بہتر بنانے کی اپنی کوشش کو جا ری رکھے
میں دعاء گو ہوں اللہ تعالیٰ آپکو صحت کاملہ عاجلہ عطاء فرمائیں آمین ثم آمین والسلام
یہ ہوئی نااصلی بات! سارے ہی محفلین سے درخواست ہے کہ صرف غلطیوں کی نشاندہی کرتے چلیں اور انشااللہ نیااپڈیٹ جلد ہی سامنے ہوگا۔

کمیاں نکالنا بہت آسان ہوتا ہے لیکن جب اپنے آپ کو شاکر صاحب کی جگہ پر رکھ کر سوچیں گے تو سمجھ آجائے گا کہ کتنی محنت کے بعد کوئی چیز تیار ہوتی ہے اور جب لوگ بجائے درستگی کے لیے نشاندہی سے ہٹ کرتنقید کرتے ہیں تو کیسا لگتا ہے۔

علامہ اقبال نے کہا ہے: "ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پے روتی ہے، بڑی مشکل سے ہوتا ہے جہاں میں دیدہ ور پیدا"
 

الف نظامی

لائبریرین
گزشتہ تین سال سے میری آنکھیں اٹک میں تشریف فرما شاکر القادری کی جاں سوز مشقت کو دیکھ رہی ہیں جو کام اداروں کا ہے وہ ایک فرد نے کیا ہے!
شاد باش اے عشقِ خوش سودائے ما! خوش سودائے ما! خوش سودائے ما!
 
مجھے بھی اپنا وہ زمانہ یاد آتاہے جب خطاطی سیکھنے کا شوق پیدا ہوا تھا لیکن دوتین مہینے تک محنت کرکے مجھے اسے ترک کردینا پڑابہت محنت اور مشقت کا کام ہے تو جو لوگ
اس فن کی کچھ سوج بوجھ رکھتے ہیں وہ اس کی مشکلات کو بھی جان تے اور سمجھتے ہیں خطاطی ایک بہت بڑا اور مشکل فن بھی ہے اور ایک محترم اور اشرف فن بھی آج جب کہ
کمپیوٹر کا زمانہ ہے تو ہر چیز آسان نظر آتی ہے جس کی وجہ سے لوگ اس کی اہمیت کو نہیں سمجھ پاتے
 

الف نظامی

لائبریرین
براہ کرم ی کا سائز دیکھ لیجیے​
wm11qr.png

شاکرالقادری
 
ماشااللہ بہت زبردست فونٹ ہے-اللہ آپ اس کی جزا دے- چھوٹی سی عرض ہے اگر لفظ " کوشش" لکھیں تو فاصلہ بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔ کیا ممکن ہے یہ وقفہ ذرا سا کم ہو جائے۔

C:\Documents and Settings\Saf\My Documents\Koshish
 

بلال

محفلین
ایک تو القلم تاج نستعلیق کے لائسنس والے صفحہ پر اردو لائسنس والی فائل کا لنک کام نہیں کر رہا۔
دوسرا دونوں انسٹالر ونڈوز سیون 32-Bit پر انسٹال تو ہو جاتے ہیں مگر فانٹ انسٹال نہیں ہوتا۔
 
ایک تو القلم تاج نستعلیق کے لائسنس والے صفحہ پر اردو لائسنس والی فائل کا لنک کام نہیں کر رہا۔
دوسرا دونوں انسٹالر ونڈوز سیون 32-Bit پر انسٹال تو ہو جاتے ہیں مگر فانٹ انسٹال نہیں ہوتا۔

سب سے پہلے تو نشاندہی کا شکریہ ، اردو والا لنک اس لئے کام نہیں کر رہا کیونکہ شاکرالقادری صاحب نے اسکے ترجمعے کی ذمہ داری محفل کے ہی کسی رکن کو دی تھی ، اور انھوں نے ابھی تک وہ ترجمہ نہیں دیا ، جیسے ہی موصول ہوتا ہے ، لنک اپڈیٹ کر دیا جائے گا۔

انسٹالر کے سلسلے میں ، میں دیکھتا ہوں کہ کیا مسئلہ ہے ، انسٹالر کا بھی وعدہ کیا تھا شاید کسی نے پر ان سے نہ ملنے کی صورت میں مجھے جلدی میں کمپائل کرنا پڑا ، پر تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہو۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
عبدالرووف بھائی! بلال بھائی نے ہی انسٹالر کا وعدہ فرمایا تھا اور شاید انہوں نے انسٹالر بنا بھی لیا ہے میں نے انہی فیس بک پر پیغام لکھا تھا کہ آپ کی محنت اکارت نہیں ہوئی بلکہ برقت نہ ملنے کی صورت میں ناگزیر حالات میں عبدالرووف بھائی نے فوری طور پر انسٹالر تیار کیا۔آپ یہ انسٹالر مہیا کر دیں ہم اسے ڈاون لوڈ کے لیے فراہم کر دیں گے۔لیکن بلال بھائی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ویسے میرا خیال اب یہی ہے کہ فی الحال انسٹالر کی بجائے زپ فائل کی طرف ری ڈائریکٹ کردیں جب ہم اس کی عنقریب اپ ڈیٹ جاری کریں گے تب انسٹالر کو بھی استعمال میں لایا جا سکے گا۔ فیس بک پر بھی مھے اس قسم کی شکایات ملی ہیں۔
 

متلاشی

محفلین
بہت شکریہ ذیشان نصر آپ کے تبصرے پر شکر گزار ہوں ۔۔۔ ۔۔ میں نے لگیچر قوم کے حوالے کرنے تھے سو کر دیئے میں ان ترسیموں پر زیادہ دیر سانپ بن کر نہیں بیٹھ سکتا تھا۔ زیادہ تفصیلات میں نے ریلیز نوٹ میں لکھ دی ہیں وہاں دیکھ لیجئے ۔ اس فانٹ کو محض آزمائس کے لیے ریلیز کیا گیا ہے۔ اگر آپ لوگوں کی جانب سے مثبت اور تعمیری مشورے ملتے رہے تو انشأ اللہ بہتر ہو جائے گا۔ ریلیز کرنا یا نہ کرنا میرا مسئلہ تھا اور جو میں نے مناسب جانا وہ کر دیا۔ رہ گئی یہ بات کہ لوگوں پر برا اثر پڑ رہا ہے تو اب تک صرف دو افراد کی نشاندہی ہوئی ہے جن پر اس کا برا اثر پڑا ہے۔ میں ان سے معذرت خواہ ہوں اور مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اس فانٹ کو استعمال نہ کریں۔ اور جن پر اچھا اثر پڑا ہے وہ استعمال کرتے رہیں میں ان کا خادم ہوں اور ان کے لیے اس کو مزید بہتر کرتا اور ان کی جانب سےنشاندہی کی جانے والی اغلاط کو درست کرتا رہونگا۔ اگر میری زندگی نے وفا کی

محترم شاکر القادری صاحب ۔۔۔!
افسوس کہ آپ نے میری باتوں کا غلط مطلب سمجھ لیا جب کہ میں اپنے مراسلے اس بات کی وضاحت کر گیا تھا کہ میری باتوں کو غلط رنگ نہ دیا جائے ۔۔۔!
خیر جہاں تک بات ہے بُرے اثر کی ۔۔۔۔۔ تو وہ شاید میں پوری طرح سے آپ کو سمجھا نہیں پایا۔۔ میرا مطلب یہ تھا جب آپ نے اپنے فونٹ کی نسبت خطاطی کے اتنے بڑے بزرگ تاج الدین زریں رقم صاحب کی طرف کی ہے اور ان کے طرزِ خطاطی پر مبنی ترسیمہ جات بنائے ہیں ۔۔۔ تو بات یہ ہے کہ اصولا جتنا بڑا نام تاج الدین زریں رقم صاحب کا ہے فونٹ کو بھی خطاطی کے حوالے سے اس پایہ کا ہونا چاہئے تھا۔۔۔ !
اب اسی مثال کو لے لیں کہ اس فونٹ میں لفظ ’’نستعلیق‘‘ جو کہ اتنا اہم اور فونٹ کا نام کا جزو ہے وہ ہی اصولِ خطاطی کے خلاف ہے ۔۔۔ اس میں ت کا جوڑ بڑا اور موٹا لگنا چاہئے نہ کہ چھوٹا۔۔۔ اب مجھے آپ خود ہی بتائیے کہ جب بھی کاتب یا خطاطی کو جاننے والا فونٹ کا نام کو دیکھے گا کہ اس کی نسبت تاج صاحب کی طرف ہے تو ضرور یہ فونٹ بھی زبردست ہو گا مگر جب وہ اس میں لفظ نستعلیق ہی لکھے گا ۔۔۔ تو خود سوچئے اس پر کیا اثر پڑے گا۔۔۔!
اس لئے میں نے آپ کو یہ مخلصانہ مشورہ دیا تھا کہ آپ فونٹ کو ریلیز کرنے سے پہلے کسی ماہر خطاط (بہتر ہے کہ وہ تاج صاحب کا کوئی شاگرد یا ان کی طرز پر لکھنے والا ہو ) سے ترسیمہ جات کی درستگی کروا لیتے ۔۔۔۔ ! مگر پتہ نہیں کیوں آپ میرے اس مخلصانہ مشورے کو کیوں نظر انداز کر رہے ہیں ۔۔۔! آخر میں اس برائی کیا ہے ۔۔۔۔۔؟
 

متلاشی

محفلین
فونٹ ریلیز ہو جانے کے بعد آپ کی جانب سے فراہم کی گئی دوا کی اس پڑیا سے کتنے لوگوں کو فائدہ ہوگا ماسوائے اس کے کہ ریلیز کا سانپ گزر جانے کے بعد آپ لوگ لکیر کو پیٹ پیٹ کر اس کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں براہ کرم یہاں اغلاط کی ایک ایک کر کے نشاندہی کیجئے۔ تاکہ تنقید برائے تعمیر کے سنہری اصول پر عمل ہو سکے
شکریہ شاکر القادری صاحب۔۔۔!
میں ان شاء اللہ فرصت ملنے کے ساتھ ساتھ یہاں اس فونٹ کی اغلاط کی نشاندہی کرتا رہوں گا۔۔۔۔! فالحال مجھے نیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے ۔۔۔ نیٹ کلب سے آج کل کچھ دیر کیلئے فورم پر حاضر ہو جاتا ہوں ۔۔۔۔ !
 

متلاشی

محفلین
محترم شاکر القادری صاحب کا اردو خطاطی، کتابت اور مشینی اردو میں کئی سالوں کا تجربہ ہے۔ دنیائے کمپیوٹر کے اول ترین یونیکوڈ فانٹس کو شاکر صاحب نے ہی تعمیر کیا تھا۔ آپکی قابل آراء اور مشاورت کے سبب ہی ہم آج اس قابل ہوئے ہیں کہ کاپی رائٹ سے آزاد اردو ترسیمہ جات کو استعمال کر سکیں۔ اگر آپ کو اتنی محنت سے تیار کردہ ترسیمہ جات کی نوک پلک میں کوئی مسئلہ نظر آیا ہے تو بجائے اسکے کہ اسکو درست کرکے اپڈیٹڈ لگیچرز شاکرالقادری صاحب کو بھیجتے، الٹا ان پر ’’کافی خامیاں‘‘ کا الزام لگا کر نکتہ چینی کر رہے ہیں! اگر شاکر صاحب چاہتے تو ان لگیچرز کو انپیج یا کسی اور نجی منافع خوروں کو بیچ کر ٹھیک ٹھاک پیسا کما سکتے تھے۔ جیسا کہ مرزا احمد جمیل صاحب نے اپنے نوری نستعلیق کیساتھ کیا۔ لیکن اسکے برعکس آپنے اسکو فلاحی کام جان کر اردو ویب کمیونیٹی کیلئے ہمیشہ کیلئے مفت کر دیا۔ کیا یہ صلہ ہے اردو زبان کی ترویج کی اس عظیم محنت کا؟ آپ ذرا 1982 کے نوری نستعلیقی ترسیموں کا 2012 کے ترسیموں سے موازنہ کرکے دیکھیں۔ زمین آسمان کا فرق ہے! آج کا نوری نستعلیق پچھلے 30 کی مسلسل تبدیلیوں اور بہتریوں کا نتیجہ ہے۔ اور یہاں آپ توقع کر رہے ہیں کہ تاج نستعلیق کا پہلا آزمائشی نسخہ ہی ہر طرح کی اغلاط سے پاک ہو؟ لاحول ولا قوۃ!
مائکروسافٹ، ایپل اور دیگر ارب ہا ڈالر مالکیت کی بین الاقوامی کمپنیاں بھی جب اپنا لیٹسٹ سافٹوئیر پبلک کرتی ہیں تو پروفیشنل پرائویٹ ٹیسٹنگ کے باوجود کھرب ہا صارفین ان سافٹوئیرز میں نت نئے مسائل نکال کر مالکین کی سائٹ پر رونا دھونا کرنے بیٹھ جاتے ہیں! ہر نئی ونڈوز کی ریلیز پر ایسا ہی ہوا ہے۔ کوئی بھی سافٹوئیر اغلاط سے پاک جاری نہیں ہوتا۔ اسکو بتدریج بہتر کرنا پڑتا ہے اور اسکام میں صارفین خود شامل ہوتے ہیں، خاص طور پر اگر سافٹوئیر اوپن ہو! اب آپ یہ کہتے ہیں فانٹ اسوقت تک ریلیز نہ کیا جاتا جب تک 100 فیصد اغلاط سے پاک نہ ہوتا، تو آپکی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ کوئی ایک فانٹ یا سافٹوئیر لا کر دکھا دیں جسکا اپڈیٹ یا اپگریڈ نہ آیا ہو! باقی جہاں تک ”اہل ذوق“ کی بات ہے تو انکو یہی کہوں گا کہ اپنا ذوق اپنے پاس رکھیں۔ یہاں سب پر اسکو عیاں کرنے کی ضرورت نہیں ہے!
عارف صاحب آپ کی ان باتوں کا جواب میرے اوپر والے مراسلہ نمبر 117 میں موجود ہے ۔۔۔۔۔!
 
Top