ڈیٹا بیس ڈیٹابیس

اسلام و علیکم۔

میری آج محب علوی بھائی سے ذاتی پیغام میں بات ہو رہی تھی کہ میں اکثر انکا پایتھون والا تھریڈ پڑھتا ہوں ، اور وہ یقینا بہت محنت بھی کر رہے ہیں،پر وہاں میرا کوئی جواب اسلیے نہیں کیونکہ میرا پروگرامنگ سے کوئی لینا دینا نہیں ، اور نہ ہی میں ڈویلپر ہوں۔

یہ تو میری وجہ تھی۔شاید بہت سے اور لوگ بھی ہوں جو اسی وجہ سے وہاں نہ آتے ہوں ، پر ایک چیز ہے جس میں ہر خاص و عام توجہ دے گا، وہ ہے ڈیٹابیس، بہت سے بھایئوں کی اپنی ویب سایٹس فورم وغیرہ ہیں اور کچھ لوگ ویسے ہی ڈیٹابیس سیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ اگر تھوڑی سوجھ بوجھ پہلے سے ہی ہو تو آگے سیکھنا آسان ہو جاتا ہے ، اور ویسے بھی ڈیٹابیس کی جابز بھی بہت ہوتی ہیں۔ ، اور میری وجہ یہ ہے ، کہ میں SAP سیکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور اس میں ابھی اوریکل کا جاننا بہت ضروری ہے۔

میں نے محب علوی بھائی سے یہی گُزارش کی تھی کہ کیا انکا ، اوریکل اور MySql سیکھانے کا بھی کوئی ارادہ ہے ، جسکے جواب میں انھوں نے یہ کہا:

اللہ کا کرم ہے اور بہت نواش کہ آپ نے اس قابل سمجھا۔

ڈیٹا بیس تو میرا مضمون ہے اور میری خاص دلچسپی بھی۔ اوریکل پر ہی زیادہ کام کیا ہے یا کسی قدر SQL Server پر۔

میرا ارادہ ہے کہ SQL پر ایک مفصل دھاگہ شروع کروں اور ڈیٹا بیس کے متعلق بھی چیزیں اس میں زیر بحث آئیں۔

آپ ایک پوسٹ کر دیں جس میں ڈیٹا بیس سیکھنے کے متعلق خواہش ظاہر کریں اور چند لوگوں کو اور قائل کرکے وہاں پوسٹ کروائیں تو یہ سلسلہ جلدی شروع کر دیتا ہوں ۔ ویسے @محمد صابر نے بھی اس کا اظہار کیا تھا اور وہ خود بھی اوریکل میں کام کرتے ہیں۔

اب اگر میرے ساتھ کچھ اور دوست بھی متفق ہیں تو یہاں اپنی آراء دے سکتے ہیں تاکہ ایک فریم ورک بنایا جا سکے۔
 
اوپر چار نے کلک کر کے بھی تو متفق کیا ہے نا لالا جی ، انہیں بھی تو کاونٹ کریں ;)

پسند کیا ہے ایک تو ابن سعید نے ، وہ کمپیوٹر سائنس کے دھاگوں پر دلچسپی ضرور دکھائیں گے مگر ڈیٹا بیس پر ان کے تبصرے اور تنقید آنے کی توقع بہت کم ہے۔

قیصرانی بھی پسند اور ساتھ دے گا مگر اس کے ذمہ کچھ اور اہم کام ہیں اور وہ ان میں کافی مصروف ہے۔

قرۃالعین اعوان کا مجھے نہیں پتہ کہ ان کی ڈیٹا بیس میں کیا دلچسپی ہے کیونکہ صرف پسند سے کچھ پتہ نہیں چلتا۔

حسیب بھی اب صرف پسند اور ایک آدھ جملہ لکھ کر چلا جاتا ہے مگر صحیح معنوں میں شامل نہیں ہوتا۔

مغل صاحب کا آنا حیران کن ہے :)

محمدصابر سے البتہ امید ہے اور اگر وہ بھی مواد شامل کرنے کی حامی بھریں تو پھر جلدی شروع ہو سکتا ہے۔
 
پسند کیا ہے ایک تو ابن سعید نے ، وہ کمپیوٹر سائنس کے دھاگوں پر دلچسپی ضرور دکھائیں گے مگر ڈیٹا بیس پر ان کے تبصرے اور تنقید آنے کی توقع بہت کم ہے۔

قیصرانی بھی پسند اور ساتھ دے گا مگر اس کے ذمہ کچھ اور اہم کام ہیں اور وہ ان میں کافی مصروف ہے۔

قرۃالعین اعوان کا مجھے نہیں پتہ کہ ان کی ڈیٹا بیس میں کیا دلچسپی ہے کیونکہ صرف پسند سے کچھ پتہ نہیں چلتا۔

حسیب بھی اب صرف پسند اور ایک آدھ جملہ لکھ کر چلا جاتا ہے مگر صحیح معنوں میں شامل نہیں ہوتا۔

مغل صاحب کا آنا حیران کن ہے :)

@محمد صابر سے البتہ امید ہے اور اگر وہ بھی مواد شامل کرنے کی حامی بھریں تو پھر جلدی شروع ہو سکتا ہے۔

مقدس نے بھی کیا ہے ، اب اسکے بارے میں کیا کہیں گے ؟ وہ بیچاری تو ہر جگہ بھرپور ساتھ دینے کی کوشیش کرتی ہے ، چاہے چیز اس کی سمجھ سے کتنی ہی اوپر کی ہو، مثلا پایتھون والا دھاگہ دیکھ لیں۔ :daydreaming:

میرا خیال ہے ، تنقید کی بجائے ہمیں ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کہ انھوں نے کچھ نہ کچھ انٹرسٹ تو دیکھایا۔
 
میں نے تنقید نہیں کی کسی پر ، میں نے یہ بتایا ہے کہ میرے اندازے کے مطابق کس نے کہاں کس وجہ سے دلچسپی دکھائی ہے۔

صرف میرے لکھنے سے تو لوگ نہیں سیکھ سکیں گے جب تک ان کی دلچسپی نہیں ہوگی اور کچھ لوگوں کا ساتھ نہیں ہوگا۔

جن کو ڈیٹا بیس کا پتہ ہے وہ کم کم ہی نظر ڈالیں گے اور جن کو سیکھنی ہے ان کی بھرپور دلچسپی اور دھاگوں پر لکھنے کی ضرورت ہوگی ورنہ یکطرفہ کاروائی ہوگی اور اس میں کافی وقت بھی لگتا ہے۔

میں اس میں خود بھی دلچسپی رکھتا ہوں ، اس لیے ہی تو یہاں لکھ رہا ہوں اور محمدصابر کی طرف میں نے کچھ سوچ کر ہی اشارہ کیا ہے ۔ :)

مقدس کے سیکھنے کے جذبے کا میں قدردان ہوں مگر وہ بیچاری بھی دو دو چیزیں اکٹھی سیکھے گا تو مشکل ہو گی اسے۔

آپ کچھ اپنے تاثرات پر پیش کریں کہ آپ نے کیا دیکھا اور پڑھا ہے اور کیا کیا سیکھنا چاہ رہے ہیں ، اس بہانے غیر سرکاری طور پر آغاز ہو جائے گا جسے کسی مرحلے پر باقاعدہ آغاز میں بدل دیں گے۔
 
مجھے بہت زیادہ تو نہیں پتا، بس اتنا پتہ ہے کہ ایک ڈیٹابیس میں ٹیبل ہوتے ہیں ، جن میں Rows ہوتی ہیں، ان میں ہر Row میں مختلف ڈیٹا ٹائپ کو سٹور کروایا جاسکتا ہے۔ اسکے علاوہ اگر آپ نے اپنی ڈیٹابیس کو کسی مخصوص سافٹ ویر یا فرنٹ اینڈ ہینڈلر سے کنکٹ کرنا ہو تو ، اسکے لیے مخصوص کنکشن ٹائپ ہوتی ہے جسے مختلف طریقے سے کنفگر کیا جاتا ہے۔

:battingeyelashes:
 

محمدصابر

محفلین
میں نے کسی مراسلے کو آج لائک نہیں کیا ۔ اسکی وجہ یہ ہے کوئی یہ نا سمجھ لے کہ میں نے دھاگہ پڑھ لیا ہے۔ میں نے ابھی کسی مراسلے کو نہیں پڑھا۔ :p
 

محمدصابر

محفلین
محمدصابر اس دھاگے میں کتنا لکھ سکو گے ، پہلے یہ بتاؤ۔
اگر لکھنے سے مراد نئے اسباق لکھنا جیسے آپ پائیتھون میں لکھ رہے ہیں تو معذرت کیونکہ میں چاہنے کے باوجود یہ کام نہیں کر پایا۔ لیکن اگر کچھ سوالوں کی وضاحت /جواب کے لئے لکھنا پڑا تو کافی لکھ سکوں گا۔ :)
 
Top