پاکستان نے یو ٹیوب بلاک کر دی ہے

جی بھیا وہی ۔۔ڈائیوڈ کی ٹائپس پڑھ رہی تھی ناں تو اس کی ورکنگ دیکھنے لگی تھی۔
ویری گڈ۔۔۔
کبھی کوئی مدد چاہیے ہو تو بتا دینا۔ بھیا الیکٹرانک نجینئر ہیں۔
اب یہ نہ کہنا۔ "بھیا آپ تو انجینئر نکلے۔۔ آٹوگراف دیں نا۔۔۔۔":)
 
زبیر حسین

محفلین
یو ٹیوب کے بند ہو جانے سے کیا اس کے مالکان کو نقصان نہیں ہو گا؟
اگر ہو گا تو نہ صرف یہاں نہیں بلکہ تمام اسلامی ممالک میں بند ہو جانی چاہیے۔۔۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ویری گڈ۔۔۔
کبھی کوئی مدد چاہیے ہو تو بتا دینا۔ بھیا الیکٹرانک نجینئر ہیں۔
اب یہ نہ کہنا۔ "بھیا آپ تو انجینئر نکلے۔۔ آٹوگراف دیں نا۔۔۔ ۔":)
سچی بھیا!!!
بہت خوشی ہوئی یہ جان کر
اچھا آپ ناں مجھے ایک بات بتائیں وہ ناں میں صبح کیلکولیٹر ٹھیک کررہی تھی ناں اس میں سفیریکل سا ایک سرکٹ ایلیمنٹ تھا اس پر ویلیو لکھی تھی 104 ۔۔ وہ کیا ہوگا رزسٹر تو نہیں ہوسکتا ناں اور ڈائیوڈ بھی نہیں ہوگا کہ اس پر کوئی نشان وغیرہ نہیں تھا۔ پھر کیا تھا ۔۔۔کیپیسٹر؟
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ویری گڈ۔۔۔
کبھی کوئی مدد چاہیے ہو تو بتا دینا۔ بھیا الیکٹرانک نجینئر ہیں۔
اب یہ نہ کہنا۔ "بھیا آپ تو انجینئر نکلے۔۔ آٹوگراف دیں نا۔۔۔ ۔":)
اور ہاں بھیا ہم ناں اس سمسٹر میں الیکٹرانکس پڑھ رہے ہیں۔ ویسے بھیا میں سوچ رہی تھی کہ ہم ناں ایک دھاگہ بناتے ہیں جس میں ہم فزکس کے متعلق کوئی مشکل ہو تو پوچھ سکیں اور ویسے بھی اس میں ہم فزکس پر بات کریں گے ۔۔ٹھیک ہے؟
 
104 سے مطلب ہے 100000۔
یہ ویلیو رزسٹر اور کیپیسٹر پر درج ہوتی ہیں پر لکھی جاتی ہے۔ اگر اس ایلیمنٹ کا کلر سیاہ ہ تو وہ رزسٹر ہوا 100k کا۔
اگر ہرے یا اورنج کلر کا ہے تو 0.1uF کا کیپیسٹر ہوگا۔
 
جی بھیا وہ اورنج کلر میں تھا۔
 
زندگی میری بات کو ناپسند کیوں کیا۔ جب کہ میں نے تو ان کی بات پر طنز مارا تھا۔۔۔
معذرت چاہتا ہوں گمنام زندگی صاحب۔
 
جی بھیا وہ اورنج کلر میں تھا۔
WOPMQ.jpg

دونوں کیپیسٹر ہیں۔
ویسے ایک کام کریں۔ ایک الگ دھاگہ کھول لیں الیکٹرانک کے حوالے سے۔
محمد امین بھی الیکٹرانک انجینئر ہیں۔ اور بھی ہوں گے۔ آپ کو کافی مدد مل جائیگی وہاں۔۔
 
زبیر حسین

محفلین
یہ میں تھا یار۔
کچھ موضوعات بہت سنجیدہ ہوا کرتے ہیں اور جن کا تعلق آپ کے ایمان سے ہو وہاں طنزو مزاح کی گنجائش نہیں ہوا کرتی۔
اگر ہم اپنی قیمتی چیزوں کی لسٹ بنائیں تو سب سے اوپر "ایمان" ہوگا۔اور ہم اس وقت تک کامل ایمان والے نہیں ہو سکتے جب تک ہم اپنی جان ،مال ،اہل و عیال اور ہر چیز سے بڑھ کر حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کو محبوب نہ بنا لیں۔
یوٹیوب سے حاصل ہونے والے فوائد تو بہت ہی کم لگیں گے اگر ہم اس نظر سے دیکھیں تو۔۔
باقی ناراض ہونے کی ضرورت نہیں متفق ہونا نہ ہونا ہر ایک کی ذاتی رائے ہے۔
 
میں نے محفل پر رائے دی تھی۔۔۔۔:)
نیٹ تو شاید ناممکن ہوگا بند کرنا۔ ہاں ہم خود نیٹ کا استعمال بند کرسکتے ہیں۔۔۔
بالکل اسی طرح میں نے یوٹیوب پر وہ فلم نہیں دیکھی۔۔۔
 
باباجی

محفلین
اگر مذہب کو دو کوڑی کی وڈیو سے خطرہ ہے تو اس مذہب کی بنیادیں کافی متزلزل ہوں گی۔
یار آپ کی یہ بات مجھے بالکل پسند نہیں آئی ۔
ویڈیو چاہے دو کوڑی کی ہو یا دس کوڑی کی مذہب پر حملہ ہے میرے بھائی
اور بنیاد تو آپ لوگ ہیں ہم لوگ ہیں جو مسلمان ہیں اس مذہب کی
اور مجھے اس دھاگے میں صرف پڑھے لکھے لوگ جاہل لوگ نظر آئے جو ہر چیز کو پہلے اپنی کسوٹی پر پرکھتے ہیں اگر آپکی کساوٹی پر پوری اتری
تو ٹھیک ورنہ کسی کی جان جاتی یا عزت آپ لوگوں کی بلا سے
اکا دکا کسی نے مذمت کردی بس ورنہ ہر کسی کا اپنا راگ ہے
شاباش پاکستانی مسلم
 
سید ذیشان

مذہبوں کی تاریخ میں ان پر بڑے حملے ہوتے ہیں۔ اور اسلام پر بھی کئی حملے ہو چکے ہیں ڈانتے الیگھیری سے لے کر رشدی تک۔ اور یہ مستقبل میں بھی ہوتے رہیں گے۔ اس کا ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ لیکن ان حملوں کا جواب ہمارے اختیار میں ہے۔ ہم پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگا کر بھی اس کا جواب دے سکتے ہیں۔ لوگوں کو قتل کر کے بھی اس کا جواب دے سکتے ہیں۔ یہ سب جوابات صرف اور صرف اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلمان جاہل اور تخریب کار ہیں۔ لیکن اسلام کا تو مطلب ہی سلامتی ہے۔ لیکن مسلمانوں کے رویئے سے تو ایسی کوئی بات ثابت نہیں ہوتی۔
اس کا جواب ہم اس طریقے سے بھی دے سکتے ہیں کہ غیرمسلموں کو قرآن کی تعلیمات اور پیغمبر اسلام(ص) کی تعلیمات سے روشناس کرایا جائے اور ان کو حقیقی تصویر دکھائی جائے۔
یہ یوٹیوب بلاک کرنا یا توڑ پھوڑ کرنا بہت ہی فضول حل ہیں اس مسئلے کے اور ہماری ذہنی ناپختگی کا اظہار کرتے ہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
توّڑ پھوڑ کرنا قطعی غلط فعل ہے لیکن یوٹیوب کو بند کرنا فضول نہیں ہو سکتا۔
:)
بالکل ہے۔ اس سے مراد یہی ہے کہ چند خبیث لوگ کسی بھی وقت کوئی بھی بیحودہ وڈیو بنا کر آپ کی ڈوریں سنبھال سکتے ہیں۔ اور آپ ان کے ہاتھوں بے بس ہیں۔
یوٹیوب پر اتنی کام کی چیزیں ہیں کہ اس کو چند گھنٹوں کے لئے بند کرنے سے طالب علموں کا کافی نقصان ہو سکتا ہے۔ چہ جائیکہ اس کو چند روز کے لئے بند کیا جائے۔
یہ اسی طرح ہے کہ اک انسائکلوپیڈیا میں آپ کو ایک مضمون برا لگے تو آپ تمام کی تمام جلدوں کو ہی دریا میں بہا دیں۔
 
آپ نشاندہی کر دیجئے کہ یہ چیز یوٹیوب پہ ہے جب کہ باقی کہیں سے ملنا ممکن نہیں۔
 
Top