یا خدا -ایک حمد باری تعالی

Saadullah Husami

محفلین
قارئین کرام -
ایک حمد باری ملاحظہ ہو ۔

یا خدا​
از سعداللہ سعدی​
​
نقش کوئی نہیں اُسکا ، نہ سراپا کوئی​
کچھ اشارہ کہ جواں ہے ، یا بڑھاپا کوئی​
​
چہرہء نور کو لکھوں تو میں کیسے لکھوں ؟​
حمد لکھوں کہ لکھے کوئ نہ ،ایسا کوئی​
​
ذرّہء دہر میں بستا ہے کہ ہردم خوں میں!​
کس شناسا سے خبر لوں ؟ ہے شناسا کوئی؟​
​
چشم بینا ہو اگر تُو ، تو نظر بھی آئے​
ایک پلک خود ہے تو دوجا ہے خدارا کوئی​
​
ہے وہ امید کہ ہرشئ سے تعلق ہردم ​
گر ہوا دور ،تو ہر شے ہوئی گویا کوئی​
​
سب سہارے ہیں زمانے میں نرے ہی دھوکے​
ہاں سہارا تو وہی ہو جو ہمیشہ کوئی​
​
پل! کہ ہر لمحہ !، خدا تیرے ہے ، نزدیک بہت​
سرجھکا ، ہاتھ اٹھائے تو خدارا کوئی​
​
اسی اُمید سے پانا ہے تو پالے سعدی ​
کسی بندے کو ہے بندش میں کہ چارہ کوئی؟​
 
Saadullah Husami

محفلین
منتظمین فورم اس بات کو نوٹ کریں کہ مختلف بٹن مثلا ،پسند ،ناپسند ،زبردست وغیرہ سے ہمت افزائ قارءین کرتے ہیں ۔
کاش کہ ایک بٹن "شکریہ " کرنے کا بھی ہوتا ۔ ان مختلف طریقوں سے داد ملنے پر شکریہ جوابا کہنا تہذیب و ادب سے ہے۔
 
سید زبیر

حسامی صاحب ! ہم آپ کے مشکور ہیں ۔۔۔ کتنا عمدہ کلام آپ محفل میں پیش کرتے ہیں ،،، جزاک اللہ
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top