اردو‌ویب

اردو‌ویب کے بارے میں

ہمارا مقصد

ہم چاہتے ہیں کہ اردو انٹرنیٹ پر مقبول ہو اور ویب پر موجود بڑی زبانوں میں سے ایک بن جائے۔ چونکہ اس وقت اردو ویب پر تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے اس لئے اس ارادے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کافی محنت کی ضرورت ہے۔ اردو‌ویب انہی مقاصد کے لئے بنایا گیا ہے۔

مارچ 2005 میں ہم نے اردو بلاگز کو ایک سائٹ پر اکٹھا کرنا شروع کیا۔ اس وقت اردو سیارہ پر صرف چند بلاگ تھے۔ آج اردو بلاگز کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

ہماری اردو محفل ایک آن‌لائن اردو کمیونٹی کی طرف پہلی پیش‌رفت ہے۔ یہ جون 2005 میں شروع کی گئی اور اردو تحریر استعمال کرنے والی پہلی فورم تھی۔ ایک سال سے بھی کم عرصے میں اس کے ارکان کی تعداد 500 سے بھی بڑھ گئی ہے۔ محفل کے ارکان نہ صرف اردو سے محبت کرتے ہیں اور ہمارے پراجیکٹس میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ کئی پراجیکٹ ان کی تجویز پر شروع کئے گئے ہیں۔

انہی تجاویز میں سے ایک اہم تجویز ایک آن‌لائن اردو لائبریری کا قیام ہے جسے ہم مستقبل میں اردو کا پراجیکٹ گٹنبرگ دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہماری اس لائبریری کا مقصد اردو کے مشہور و معروف ادب‌پاروں کو آن‌لائن لانا ہے جو کاپی‌رائٹ سے آزاد ہوں اور جنہیں ہم بالکل مفت صارفین کو دستیاب کر سکیں۔ اردو کتب کو ڈیجٹل حالت میں کرنے کا کام کچھ مہینوں سے جاری ہے اور ہم جلد کئی کتابیں قارئین کے سامنے پیش کریں گے۔

نئے آپریٹنگ سسٹم اردو کو سپورٹ کرتے ہیں مگر پاکستان اور انڈیا میں بہت سے لوگ ابھی تک ونڈوز 98 استعمال کر رہے ہیں جس میں اردو اور یونیکوڈ کی سپورٹ نہیں ہے۔ ہم ان صارفین کو بھی اردو کی ترقی میں ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں اس کے لئے ہماری سافٹ‌ویر ٹیم نے ایک جاواسکرپٹ پروگرام (اردو ویب‌پیڈ) بنایا ہے جو کسی بھی ویب سائٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح صارفین اپنا انگریزی کی‌بورڈ استعمال کرتے ہوئے اس ویب سائٹ پر اردو لکھ سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے صارف کو اپنے کمپیوٹر پر اردو سپورٹ نصب کرنے کی ضرورت نہیں رہتی اور وہ اس کے بغیر ہی اردو ویب سائٹس پر لکھ سکتا ہے۔ ہم نے یہ ویب‌پیڈ اردو‌ویب پر نصب کیا ہوا ہے۔

ایک اور اہم کام آزاد مصدر سافٹ‌ویر کا اردو میں ترجمہ کرنے کا ہے تاکہ اس سافٹ‌ویر کو استعمال کرنے والوں کو سب کچھ اردو میں ملے۔ ہماری مقامیانے کی ٹیم نے یہ کام ہمارے فورم کی سافٹ‌ویر پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کو مقامیانے سے شروع کیا۔ اب ہماری یہ کوشش ہم نے عام دستیاب کی ہے تاکہ اور اردو فورم بھی شروع کئے جا سکیں۔ آجکل ہم بلاگ بنانے کی سافٹ‌ویر ورڈپریس اور ویب سائٹ کا مواد مینیج کرنے کی سافٹ‌ویر جملہ کو مقامیانے پر کام کر رہے ہیں۔

لائبریری کے علاوہ مستقبل قریب میں ہم دو اور نئے پراجیکٹ آپ کے سامنے پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان میں سے ایک آن‌لائن اردو انگریزی لغت ہے اور دوسرا سائنس، ٹیکنالوجی اور کمپیوٹنگ کے موضوعات پر آن‌لائن اردو جریدہ۔

ان تمام پراجیکٹس پر کام کرتے ہوئے ہم نے کمپیوٹر اور ویب کی ٹیکنالوجی کے متعلق بہت کچھ سیکھا ہے۔ یونیکوڈ، پی‌ایچ‌پی، مائی‌ایس‌قیو‌ایل، پرل، پائتھن، جاواسکرپٹ اور مختلف سافٹ‌ویر کے بارے میں کچھ جاننے کا موقع ملا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے کوشش ہے کہ ہم نے جو سیکھا ہے وہ آپ تک بھی پہنچائیں۔ اس سلسلے میں ہم وقتاً فوقتاً اپنے بلاگ، محفل اور وکی پر مضامین لکھتے رہتے ہیں۔

ہم آزاد مصدر سافٹ‌ویر میں یقین رکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ آزاد مصدر ہی ہمارے کام کو بہتر طریقے سے پھیلنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اسی لئے ہم اپنی لکھی ہوئی سافٹ‌ویر گ‌ن‌و گ‌پ‌ل کے تحت بانٹتے ہیں۔

ہماری مدد کیرں

چونکہ ہمارا کام رضاکارانہ نوعیت کا ہے اس لئے ہمیں ہر وقت نئے رضاکاروں کی ضرورت رہتی ہے۔ ہمیں ہمہ‌وقت نت نئے خیالات سوجھتے رہتے ہیں مگر کام کرنے کی رفتار اس کی نسبت سست ہے۔ آپ اردو‌ویب پر بہت سے طریقوں سے کام میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اردو کو انٹرنیٹ پر مقبول کرنے کے بہت سے ذریعے ہیں اور آپ ان میں سے کوئی ذریعہ بھی اپنا سکتے ہیں۔ یہاں ہم ایک نامکمل فہرست دے رہے ہیں جو شاید آپ کے کام آئے:

یہ کچھ چیزیں ہیں جن میں ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ اور بھی بہت سے مدد کے طریقے ڈھونڈ سکتے ہیں۔ ہم آپ کی ہر قسم کی مدد کے خواہاں ہیں اور قدر کرتے ہیں۔

تاریخ

In 2004, there were very few Urdu websites. A number of sites used images for their Urdu content and others wrote Roman Urdu. Similarly, there were a few blogs. The founders of UrduWeb came to know each other through their Urdu blogging. One day in January 2005 while looking at his site visitor statistics, Zack Ajmal realized that even though he didn't blog much in Urdu, his couple of posts about blogging in Urdu were among the most popular on his weblog. He contacted Asif Iqbal, a polyglot blogger to setup some tutorials and resources for blogging in Urdu. Danial Ahmad suggested setting up a group blog and Nabeel Naqvi suggested a wiki. Both were setup on Zack's and Asif's domains. A webring for Urdu bloggers was setup and Urdu Planet aggregating the recent posts from Urdu blogs followed in March 2005.

We were also thinking of translating some discussion board software into Urdu to create a community forum. Along came Qadeer Rana who had done some translation work on phpBB.

Nabeel started our software projects by coding up UrduEditor, Urdu Webpad and UrduEditor Lite to write Urdu text files (in UTF-8 encoding) on your computer as well as on the web. Asif packaged some Urdu fonts together in a Microsoft Windows installer file to make it easy for users to read Urdu text.

In April, we looked ready for a take-off. So we decided to get a domain and collect all our work together under one site. We set up a poll among the plausible domain names. UrduWeb.org won that contest and we got the website started on June 24, 2005.

On June 30, 2005, we installed the localized version of phpBB and Urdu Mehfil made its debut.

Since that time, UrduWeb has expanded a lot as you can see from the links on this page to our different activities.