اردو سیارہ

جولاي 24، 2008

افتخار راجہدماغ کا استعمال

پی آئی اے کی ٹکٹس کم سے کم دو سو یورو کم قیمت پر بکتی رہی ہیں، ابھی معلوم ہوا کہ ساری ری فنڈ ہوچکی ہیں، مطلب مسافر کو معلوم ہی نہیں، اور جس نے ٹکٹس بنوائیں، پیسے واپس لے لئے۔ فرض کریں اگر دو سو ٹکٹس ہوئیں تو 800 یورو فی ٹکٹ ریفنڈ ہوگا۔ کل ملا کے 160000 یورو ہوئے، جوپاکستانی سکہ رائج الوقت کے مطابق تقریباُ 16000000 ہوئے، کوئی مال بنا گیا ہے۔ میں تو اس بندے کے دماغ پر رشک کر رہا ہوں۔ یہ ہے آج کا واقعہ یا ہوسکا ہے واقع ہی ہو۔

میرا پاکستانسراغ رساں کتے

چند دن قبل ایک ڈاکے کی خبر میں ہم یہ پڑھ کر چونک گئے کہ سراغ رساں کتے ڈاکوؤں کی تلاش میں ایک پولیس چوکی جا پہنچے۔ مزید تسلی کیلیے کتوں کو دو تین بار گھمایا پھرایا گیا مگر کتے آخر میں اسی پولیس چوکی میں پہنچ کر رک جاتے۔ کتوں کی اس نشاندہی پر صوبائی وزیر نے پولیس چوکی کے عملے کو بھی شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا کو چاہیے کہ وہ اس خبر کی آخر تک رپورٹنگ کرے تا کہ پبلک اس کے انجام سے آگاہ ہو سکے۔

کتوں کو سراغ رسانی کیلیے صدیوں سے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ بلکہ اس کیساتھ ساتھ پاؤں کے نشانات …

افتخار اجمل بھوپالطالبان اور پاکستان قسط6 ۔ پاکستانی طالبان

پاکستان میں طالبان نام کی کوئی مجتمع یا جامع تحریک کا وجود نہیں ہے ۔ اس سلسلہ میں اسلام دُشمن طاقتوں کے زیرِ اثر معاندانہ پروپیگنڈہ نے حقائق پر پردہ ڈال رکھا ہے ۔ قبائلی علاقہ میں مُختلف العقیدہ گروہ ہیں ۔ آپس کی ذاتی لڑائیاں ان کی بہت پرانی عادت ہے ماضی بعید میں اگر ان کی آپس کی لڑائی بڑھ جاتی تو حکومت مداخلت کر کے صلح صفائی کرا دیتی تھی ۔ مگر مسلکی فساد ان کے درمیان ماضی قریب کی پیداوار ہے ۔

شمالی علاقہ جات اور ملحقہ قبائلی علاقہ میں ہمیشہ سے کچھ سیّد رہتے تھے جن میں کچھ شیعہ مسلک کے تھے مگر …

جولاي 23، 2008

حیدرآبادینصر من اللہ وفتح قریب ۔۔۔؟‫!

اللہ تعالیٰ ہندوستانی مسلمانوں کے اذہان کو ان مفاد پرست مسلم سیاستدانوں کے زہریلے خیالات سے محفوظ رکھے ، آمین ‫!


مسلمانوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے یہ ظالم لوگ اس قدر آگے بڑھ چکے ہیں کہ قرآنی آیات کی بےحرمتی کرنے سے بھی باز نہیں آ رہے ہیں۔
‫14۔جولائی۔2008ء کے انگریزی روزنامہ "ہندوستان ٹائمز" میں ایک ایسی تصویر شائع ہوئی ہے جس میں بی۔جے۔پی کے متنازعہ ترین قائد لال کرشن اڈوانی کو ایک طغرہ پیش کیا جا رہا ہے۔ طغرہ پر قرآن کی مشہور آیت ‫:
نصر من اللہ وفتح قریب
سُورة الصَّفّ ، آیت:13
درج ہے۔

خاور کھوکھررانا ابرار حسین

رانا ابرار حسین صاحب نے انیس جولائی دوهزار آٹھ کے دن آرائی اوکشن اویاما میں ایک بات فرمائی هے
که
مجھے میری ٹیم نے کها ہے که میں عام لوگوں میں ناں بیٹھا کروں کیونکه میں اب ایک اہم پوزیشن میں هوں ـ
اصل میں قصور همارا بھی تھا که ان کو اواز دے کر اپنے پاس بیٹھنے کا کها تھاـ
بہرحال رانا صاحب کے یه فرمانے سے میں نے سوچا که رانا صاحب کا تعارف کروا دیا جائے که میں ان کو کیسے جانتا هوں اور کب سے جانتا هوں ـ
اور لوگ ان کے متعلق کیا سوچ رکھتے هیں ـ
میں ان دنوں فرانس میں تھا که جب رانا صاحب کا نام پہلی …

میرا پاکستانبے بس قوم بمقابلہ ڈھیٹ حکمران

ہم اپنے بلاگ پرمختلف موضوعات پر سروے کرتے رہتے ہیں۔ ہمارا تازہ سروے صدر پرویز مشرف کے مواخذے کے متعلق تھا۔

n
کیا جنرل ریٹائرڈ صدر مشرف کا مواخذہ ہونا چاہیے
View Results

آپ نتائج سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ صدر مشرف اس وقت عوام میں کتنے مقبول ہیں۔ ہمارے سروے میں گنے چنے افراد حصہ لیتے ہیں پھر بھی اس کے نتائج بین الاقوامی سروے کمپنی کے نتائج سے بہت ملتے جلتے ہیں۔

اتنا کچھ جان لینے کے باوجود ایسا شخص جس نے عوام کے رد کرنے پر استعفے کا اعلان کر چکا ہو اگر مستعفی نہ ہو تو پھر یا  عوام بے بس …

افتخار اجمل بھوپالطالبان اور پاکستان آخری قسط ۔ ذرائع ابلاغ کا کردار

کسی بھی مُلک ۔ قوم یا تحریک کو صحیح خطوط پر چلانے میں ذرائع ابلاغ اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ اِس کیلئے خلوص اور بے لوث خدمت لازمی ہوتی ہے اور ذرائع ابلاغ کا غلط کردار مُلک یا قوم کو تباہی کے کھڈ کے کنارے پہنچا دیتا ہے ۔

آجکل چار ذرائع ابلاغ ہیں ۔ 1 ۔ اخبار ۔ رسالے اور کتابیں ۔ 2 ۔ ریڈیو ۔ 3 ۔ ٹی وی 4 ۔ انٹرنیٹ ۔
تحقیق بتاتی ہے کہ
صرف آنکھوں سے دیکھی ہوئی چیز یعنی پہلی قسم کا 10 فیصد دماغ میں محفوظ ہوتا ہے ۔
سُنی ہوئ بات یعنی دوسری قسم کا 20 فیصد یاد رہتا ہے ۔
جو سنا جائے اور دیکھا بھی جائے یعنی …

ابو شاملبیجنگ اولمپک

One World One Dream

Beijing 2008

4 سال بعد دنیا کی نظریں ایک مرتبہ پھر سب سے عالمی کھیلوں کے مقابلوں “اولمپکس” پر مرکوز ہیں اور اس مرتبہ سب کی توجہ کا مرکز چین کا دارالحکومت بیجنگ ہے جہاں اگلے ماہ اولمپکس 2008ء کا آغاز ہو رہا ہے۔ بیجنگ نے 2001ء میں اولمپک کھیلوں کی میزبانی کا مقابلہ اپنے نام کیا تھا اور اس کے بعد انہوں پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور سخت محنت کے بعد ان عالمی کھیلوں کے شاندار انعقاد کے لیے بھرپورتیاری کی جس کا مظہر بیجنگ اور دیگر مقامات پر اولمپک کھیلوں کے تیار کی گئی شاندار عمارات و …

حیدرآبادیاسرار احمد / اسرار ناروی / طغرل فرغان / ابن صفی

ایک زمانہ تھا کہ دنیائے ادب میں "اسرار ناروی" کا نام بڑا مقبول ہو رہا تھا۔ اس جیسے ابھرتے ہوئے شاعر سے نقادانِ فن کو خاصی توقعات وابستہ ہو چلی تھیں۔ اور بقول مجنوں گورکھپوری ‫:
خانوادہ نوح ناروی کے اس سپوت کی اُٹھان بڑی خوش آئیند تھی ‫!
عین اسی زمانے میں ، جبکہ "طغرل فرغان" کے طنزیہ و مزاحیہ شہ پارے بھی قبولیتِ عام کی سند پا رہے تھے کہ اچانک یہ دونوں نام (اسرار ناروی اور طغرل فرغان) دنیائے ادب سے ناپید ہو گئے۔
یہ ہندوستان پر سے برطانوی اقتدار ختم ہونے سے کچھ دنوں پہلے کی بات ہے۔ مندرجہ بالا …

منظرنامہراشد کامران سے شناسائی

یوں نہ تھا میں نے فقط چاہا تھا یوں ہو جائے۔

اردو بلاگز پڑھنے والے قارئین یقینا اس مصرعہ سے بخوبی واقف ہوں گے کہ یہ صرف ایک مصرع ہی نہیں بلکہ اردو کے ایک معروف بلاگ کا عنوان بھی ہے۔ آج اسی بلاگ کے لکھاری ہمارے مہمان ہیں۔ ان کی تحریروں میں پختگی پائی جاتی ہے۔ مختلف موضوعات پر لکھتے ہیں۔ مذہب، سیاست، عالمی، سماجی اور قومی مسائل، طنز و مزاح، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر کئی موضوعات پر تحاریر کو آپ نے اپنے بلاگ کی زینت بنایا ہے۔ ان کا شمار یقینا بہترین اردو بلاگرز میں ہوتا ہے۔ جی ہاں، آج سلسلہ …

جولاي 22، 2008

میرا پاکستاندانتوں کا خیال رکھیے

دانت خدا کی بہت بڑی نعمت ہیں اور اسی لیے ہمارے نبی پاک صلعم نے بھی دانتوں کی صفائی کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ ڈاکٹر تو آج کہتے ہیں کہ ہر کھانے کے بعد دانت صاف کرو اور اگر ایسا نہیں کر سکتے تو کم از کم دن میں تین دفعہ دانت ضرور صاف کرو مگر ہمارے نبی صلعم کا پندرہ سو سال پرانا فرمان ہے کہ دن میں ہر وضو کے وقت دانت صاف کرو۔

ایک پنجابی محاورے کے مطابق اگر دانت نہ رہیں تو زبان کا مزہ بھی جاتا رہتا ہے۔ یہ واقعی سچ ہے اور اس کا ثبوت تب ملتا ہے جب آپ پہلی دفعہ کسی دانت کی فلنگ کروانے کے بعد خوراک چباتے ہیں …

منیر احمد طاہرنظربندی کے ساتھ زبان بندی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نظر بندی ختم کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں اندرون ملک اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے سفر کرنے کی اجازت دی ہے جبکہ ایٹمی پھیلاؤ سے متعلق بیانات پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے قریبی دوست بیرسٹر اقبال جعفری کی جانب سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر چیف جسٹس سردار محمد اسلم پر مشتمل عدالت نے سوموار کو اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ ڈاکٹر قدیر کو اپنے قریبی دوستوں اور رشتہ …

جولاي 21، 2008

میرا پاکستانلطائف

جس دن ہم نے دو نئے لطیفے سنے، اسی دن وزیراعظم کا قوم سے خطاب تھا۔ اس خطاب نے تین گھنٹے لیٹ ہونے اور تاریخ میں پہلی دفعہ تقریر کے دوران وقفہ ہونے نے ہمارے لطائف کا مزہ دوبالا کر دیا۔ عقل کے اندھو، اتنی ٹیکنالوجی کے ايڈوانس ہونے کے باوجود تم سے خطاب وقت پر نہیں ہو  سکا اور پھر تم نے وزیراعظم کے سامنے پڑھنے والی سکرین کے خراب ہونے کی صورت میں لکھی ہوئی تقریر کا پہلے سے بندوبست کیوں نہیں کیا گیا۔ پی ٹی وی نے سکرین خراب ہونے پر وزیراعظم کی تقریر روک کر پہاڑی مناظر دکھانے شروع کردیے۔ وزیراعظم کی اس …

ساجد اقبالSon of a lion

ایک طرف امریکہ اور نیٹو پشتون اکثریت پر مشتمل طالبان سے نالاں ہیں تو دوسری طرف پشتون کلچر سے متاثر آسٹریلین ہدایتکار بنجامن گلمور نے درہ آدم خیل کے جنگ سے متاثرہ علاقہ میں بقدم خود جا کر ایک فلم بنائی ہے۔ فلم کا نام ”بچې شير“ یعنی Son of a lion ہے۔ یہ فلم ایک ایسے بچے کی کہانی ہے جو اپنے باپ کی اسلحہ فیکٹری میں کام کرنے کی بجائے سکول جانا چاہتا ہے۔ جرمن میگزین ”سپیگل آنلائن“ نے بنجامن گلمور سے اسی فلم کی بابت گفتگو جو کافی دلچسپی کا سامان لئے ہوئے ہے، یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔
اور یہ رہا ٹریلر:

الف نظامیخیال

(جو اکثر قوال بطرزِ بھوپالی گاتے ہیں) جب سے لاگے تورے سنگ نین پیا نیند گئی آرام نہیں ساری ساری رین پیا دکھ آئے سکھ بھاگ گئے سب عیش مٹا سارا چین پیا تن من دھن سب تجھ پر واروں صدقہ حسن حسین پیا و صل علی کیا شانن ہے لا مثلک فی الدارین پیا مہرعلی ہے حب علی اور حب نبی ہے مہر [...]

منیر احمد طاہرقدرتی عمل سے افسانوی کہانی تک

زمانہ بدلتے بدلتے اقدار بدل گئی ۔۔۔۔ رفتار بڑھاتے بڑھاتے زندگی بدل گئی۔ بدل کیا گیا؟ سب کچھ کھو گیا۔ حقیقی وراثت افسانوی کہانی بن گئی۔ افسانہ کے لیئے حقیقی کہانی کچھ ہونا ضروری ہے۔ حقیقی کہانی نہیں تو اُس میں حقیقت کا رنگ کچھ حد تک ہونا لازم ہے۔ مگر آج پیروکار گُرو کو مافوق الفطرت ثابت کر کے حقیقی صورت کو افسانوی رنگت بخش دیتے ہیں۔ مخبوط الحواس افراد آج اندھے ہیں اور خود چاہتے ہیں دوسرے بھی اندھے کی نگاہ سے دیکھے۔ افسوس! بناوٹ قدرت چاہتی ہے۔ مگر ہم قدرت بلکہ فطری عمل کو بناوٹی رنگوں سے سنوارتے …

منظرنامہہائے رے بجلی

کہتے ہیں، اگر کسی چیز کو دل سے چاہو تو پوری کائنات اسے تم سے ملانے کی کوشش میں لگ جاتی ہے۔ ؛۔) ہاں، ایک اور بات بھی کہتے ہیں کہ پاکستان وہ خوش قسمت ملک ہے جہاں کی عوام ہر کچھ دیر بعد ایک خوشی حاصل کرتی ہے اور پھر زور سے نعرہ مارتی ہے۔۔۔۔ “لائٹ آگئی۔۔۔۔!!!” شاید ہماری حالت زار پر پہلی کے بجائے صرف دوسری بات ہی صادق آتی ہے۔

“ارے دیکھو تو سہی، ابھی اتنے گھنٹے بعد بجلی آئی تھی اور منحوس مارے پھر لے گئے۔۔۔” “میرا اتنا اچھا ڈرامہ آرہا تھا ٹی۔وی پر۔۔۔” “مااااااں۔۔۔ پھر بجلی چلی گئی۔۔۔ میں نے کام کرنا …

اکرام الحق صدیقیٹیگ کھیل کا دوسرا دور

اب کے بارمجھے ٹیگ ٹیم کے دوسرے دور میں دعوت دینے والے ہیں ۔شعیب خالق اور دوسرے راونڈ کو ابتداء کرنے کا سہرا راہبر کے سر ہے۔ اچھا تو کھیل شروع کرتے ہیں۔ لیکن پہلے قانون لکھ دیتے ہیں ۔

الف)۔ کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے۔

ب)۔ جس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے۔

ج)۔ سوالات کےآخر  میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے۔

سوالات اور جوابات

1 :۔ ونڈوز یا لینکس؟

دونوں ہی …

جولاي 20، 2008

عادل جاوید چوہدریتقدیر کے قاضی کا یہ فتویٰ

takdeer ky qazi ka fatwa

آج کل gimp کے ساتھ چھیڑخانی کا شوق چڑھا ہوا ہے۔Happy آپ میرے فلکر پر بھی دیکھ سکتے ہیںCool۔۔۔ ویسے اس شعر کے مطلب سے بھی ہمیں کچھ غرض ہے۔ کوئی بلاگر اس شعر کا اچھا سا مطلب بھی مجھے سمجھا دے جو کیا ہی بات ہوگی۔۔۔Applause

 

میرا پاکستانفضول دلائل

کبھی کبھی حکومت اپنے عمل کو جائز قرار دینے کیلیے بہت ہی بھونڈے قسم کے دلائل دیتی ہے۔ دو دہائیاں قبل جب حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت پٹرول سے زیادہ بڑھائی تو دلیل یہ دی گئی کہ مٹی کے تیل کی قیمت زیادہ بڑھانے سے پٹرول میں مٹی کے تیل کی ملاوٹ روکی جا سکے گی۔ ان عقل کے اندھوں کو یہ معلوم نہیں تھا کہ اس طرح بیچارے غریبوں کی غربت اور  بڑھے گی۔ چہ جائیکہ حکومت پٹرول میں ملاوٹ کو روکنے کی کوشش کرتی اس نے مٹی کے تیل کی قیمت بڑھا کر آسان راستہ اپنایا اور اس منحوس روایت کی تقلید ابھی تک جاری ہے۔

یہ بات ہمیں …

جولاي 19، 2008

ساجد اقبالواپسی اور معذرت

سو، دو ہفتے کی مصروفیت کے بعد پھر سے موجاں یعنی جاب کی موجاں۔ بی اے کے امتحانات تھے، ابھی ایک پرچہ رہتا بھی ہے۔ گاؤں میں بندہ ایک ہفتہ رہے تو واپس آنے کو دل نہیں کرتا۔ ابھی بھی دل نہیں لگ رہا۔

اور ہاں ابوشامل اور وارث بھائی سے معذرت۔ میں اس ٹیگنگ کھیل سے بور ہو چکا ہوں، سو جوابات تحریر نہیں کر سکوں گا۔

میرا پاکستانکیسے کیسے لوگ ۔ پہلا لاکھ ضروری نہیں

بیس سال قبل کا زمانہ ہے ایک بیس سالہ جوان ریڑھی پر سبزی سجائے ہماری گلیوں میں”سبزی لے لو” کی آواز لگایا کرتا تھا۔ اس کا والد بھیڑ بکریاں چراتا اور ماں چرکھا کاتا کرتی تھی۔ وہ لوگ اس وقت چار مرلے کے مکان میں کرائے پر رہا کرتے تھے۔

اس کی آواز سن کر اگر کوئی باہر نہ نکلتا تو وہ سب کے دروازے کھٹکھٹانے شروع کردیتا اور اگر کوئی عورت کہتی کہ آج اس کے پاس پیسے نہیں ہیں تو وہ سبزی اس کی جھولی میں ڈال کر کہتا ماسی روپوں کی فقر نہ کرو وہ پھر لے لوں گا۔ اگر اس کی سزی نہ بکتی اور اس کے خراب ہونے کا خطرہ ہوتا …

افتخار اجمل بھوپالطالبان اور پاکستان قسط5 ۔ ہیروئین کا کاروبار

میں 13 دسمبر 2005ء کو لکھ چکا ہوں کہ بیسویں صدی میں پوست کے پودے سے یورپی سائنسدانوں نے ہیروئین بنائی اور اس کے کارخانے افغانستان کے دشوار گذار پہاڑی علاقوں میں لگائے ۔ اِن کارخانوں کی معمل [laboratories] یورپی ممالک سے بن کر آئے تھے ۔ مزید یہ کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ جب افغانستان پر مُلا عمر کا حُکم چلتا تھا تو ہیروئین کی افغانستان میں پیداوار صفر ہو گئی تھی ۔

چند ماہ سے امریکا اور اُس کے حواریوں کا شور و غُوغا ہے کہ طالبان ہیروئین کا وسیع پیمانے پر کاروبار کر رہے ہیں اور اس کی کمائی سے اسلحہ …

جولاي 18، 2008

ماوراءتبدیلیاں

وقت اور حالات کے ساتھ انسان ضرور بدلتا ہے۔ اور انسان میں کئی تبدیلیاں آتی ہیں۔ کچھ لوگوں میں وقت اور حالات سے سیکھ کر ان میں اچھی تبدیلیاں آتی ہیں، تو کچھ سیکھے بِنا ہی زندگی گزارتے جاتے ہیں۔ اور کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو ان حالات و واقعات کا منفی اثر لیتے ہوئے اپنے آپ کو بدل لیتے ہیں۔

میں بدل گئی۔۔۔یہ سب کیسے اور کیوں ہوا۔۔۔ میری سمجھ سے باہر ہے۔ شاید عمر کا بھی تقاضا ہے،Dont tell anyone کہ انسان میں عمر کے ساتھ ساتھ بھی تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔ اب امی مجھے کہتی ہیں کہ جوں جوں یہ لڑکی بڑی ہوتی جا رہی ہے، اس کی …

منیر احمد طاہرعالمی اردو کانفرنس رپورٹ

میرا پاکستانمعاشرے کا اثر

موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں تو یہی لگتا ہے کہ لوگ باعمل مسلمانی کی بجائے نام کی مسلمانی کی طرف سرکتے جا رہے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ ہر کوئی تبدیلی کو اسی نظر سے دیکھے گا جو جیسے ماحول میں رہ رہا ہو گا۔ مسجد میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے والے کو نمازیوں کی تعداد بڑھتی ہوئی نظر آئے گی۔ مسجد سے دور رہنے والے کو سب مسلمان صرف نام کے مسلمان ہی نظر آئیں گے۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ ماحول انسان کی تبدیلی میں بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے۔ جس طرح کچھ عرصہ قبل طالبان کی قید میں برطانوی انگریز صحافی عورت نے اسلام …

عمار ضیاء خانقائد کو سلیوٹ

میرا دماغ بھی عجیب ہے۔۔۔ اچھوتی اچھوتی باتوں کا سوچتا ہے اور پھر اس کے بعد اپنے ہی آپ کو چیلنج کہ میں یہ کرسکتا ہوں یا نہیں؟ “نہیں” کیسے کہوں، جواب “ہاں” ہی میں ہوتا ہے اور پھر ثبوت۔۔۔!!!

میرے دفتر سے کچھ فاصلہ ہی پر مزارِ قائد ہے۔۔۔ عظیم رہنما، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تربت۔ گھر سے دفتر آنے اور دفتر سے گھر جانے کے دوران عموما اس کے سامنے ہی سے گزرتا ہوں۔ کچھ عرصہ پہلے دماغ پر ایک خیال سوار ہوگیا کہ میں نے گزرتے ہوئے قائد کو سلیوٹ کرنا ہے۔۔۔ اب آپ خود سوچیں، عین سڑک پر گزرتے ہوئے …

عمار ضیاء خانہمارا معاشرہ اور وقت کی ضرورت

اردو محفل پر ایک موضوع پاکستانی معاشرہ کی تعریف کیجئے پر گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے میں نے بھی اپنے مبارک خیالات کا اظہار فرمایا۔ :razz: بیاض کے قارئین کے استفادے کے لیے پیش کرتا ہوں۔

ہر معاشرہ اور قوم میں خوبیاں اور خامیاں پائی جاتی ہیں۔ اب اگر ہماری خامیاں بڑھ گئی ہیں تو اب کیا ہماری ذمہ داری صرف اتنی ہے کہ ہم دور بیٹھ کر تنقید کرتے رہیں؟ ایک لوگ وہ ہوتے ہیں جو صرف تنقید کرنے تک محدود رہتے ہیں اور دوسرے وہ جو تنقید کے بعد ایک قدم آگے بڑھ کر اصلاح کا فرض بھی نبھاتے ہیں۔ ہاں، ہمارے معاشرہ کی خامیاں کافی …

حیدرآبادیاحمد فراز ابھی بقید حیات ۔۔۔

السلام علیکم ‫!
ممتاز شاعر احمد فراز ابھی بقید حیات ہیں ، الحمدللہ۔

بعض نمائیندہ ٹی۔وی چینلوں نے کل جمعرات کو امریکہ میں احمد فراز کے انتقال کی غلط خبر نشر کی ہے۔
احمد فراز کے فرزندان ڈاکٹر طاہر روحیل اور شبلی فراز نے اپنے والد کے انتقال کی تردید کی اور کہا ہے کہ ‫:
ان کے والد محترم شکاگو کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی صحت انتہائی خراب ہے۔ اس وقت انہیں دعاؤں کی شدید ضرورت ہے۔

شکاگو میں زیرعلاج احمد فراز کے ذاتی معالج "ڈاکٹر مرتضیٰ آرائیں" نے آن لائن گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ ‫:
دو ہفتہ …

اردو ٹیکنالوجی اخبارورڈپریس تھیم ۔ پِنک سٹارز

ورڈپریس کا ایک اور تھیم
پِنک سٹارز Pink Stars



جولاي 17، 2008

منظرنامہسعادت سے شناسائی

آج سلسلہ شناسائی میں ہمارے مہمان بلاگر سے اردو بلاگنگ میں نئے آنے والے شاید کم ہی متعارف ہوں۔ یہ اگرچہ زیادہ تر انگریزی میں بلاگ کرتے ہیں اور اردو میں کچھ کم لکھا ہے لیکن جتنا لکھا ہے، خوب لکھا ہے۔ اردو نثر کی پختگی اور سماجی حالات پر گہری نظر کا ثبوت ان کی تحریر “ایک بوڑھے آدمی کی سالگرہ” سے ملتا ہے۔

 ہمارے آج کے مہمان بلاگر نے اپنے بلاگ کی پانچویں سالگرہ منائی اپریل میں منائی اور  اس موقع پر لکھی جانے والی تحریر میں نہ صرف اپنی پانچ سالہ بلاگنگ کا جائزہ لیا بلکہ اپنے بلاگ کی ای۔بک بھی جاری …

افتخار اجمل بھوپالطالبان اور پاکستان قسط 4 ۔ جنہیں طالبان کا نام دیا گیا

امریکا جو کہ پسِ پردہ سوویٹ فوجوں کے خلاف افغان مجاہدین کی مدد کر رہا تھا کو اُس وقت پریشانی لاحق ہوئی جب اسلامی حکومت قائم کرنے کا نعرہ بلند کرنے والے افغان مجاہدین بظاہر کامیاب نظر آنے لگے ۔ اس وقت امریکا نے یکدم ہاتھ کھینچ لیا کہ کہیں مسلمانوں کی ایک اور حکومت قائم نہ ہو جائے ۔ 10 اپریل 1988ء کو ہونے والا مشہور اوجڑی کیمپ راولپنڈی کا حادثہ جس میں مسلم لیگ نواز کے لیڈر اور منیجنگ ڈائریکٹر ایئر بلیو شاہد خاقان عباسی کے والد محمد خاقان عباسی سمیت بہت سے پاکستانی شہری ہلاک ہوئے امریکہ کی مہربانی …

افتخار اجمل بھوپالطوطے

وطنِ عزیز میں قسم قسم کے طوطے پائے جاتے ہیں ۔ طوطے کی بُنیادی طور پر دو قسمیں ہیں اور ان دو میں سے ہر ایک کی کئی کئی قسمیں ہیں ۔ ایک طوطا جسے ایک مصنف توتا لکھتے تھے ایک خوبصورت پرندہ ہے ۔ لیکن بات ہو گی دوسری قسم پر۔ دوسری قسم کے بچے تو سب طوطے ہی ہوتے ہیں کیونکہ وہ طوطوں کی طرح پیارے ہوتے ہیں اور طوطوں کی طرح ہی اپنے ادرگرد کے لوگوں کی نقل کر کے بولنا سیکھتے ہیں ۔

اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے ان دوسری قسم کے طوطوں کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور انہیں سوچنے اور فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے مگر اُن …

جولاي 16، 2008

اردو ٹیکنالوجی اخبارورڈپریس تھیم ۔ ریڈ فلاورز

ورڈپریس کا ایک اور تھیم
ریڈ فلاورز

اردو ٹیکنالوجی اخبارورڈپریس تھیم ۔ ایلیگینٹ بریٹ

ورڈرپریس کا ایک اور تھیم
ایلیگینٹ بریٹ

اردو ٹیکنالوجی اخبارورڈپریس تھیم ۔ بک بلاگ

الف نظامیدوجی وار دا ٹیگ

محمد وارث صاحب نے دوجی واری ٹیگ کیتا اے۔ جواب حاضر نیں۔  قوانین الف)۔ کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے۔ ب)۔ جس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے۔ ج)۔ سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور [...]

جولاي 15، 2008

اردو ٹیکنالوجی اخبارگوگل فرینڈ کنیکٹ

گوگل نے اپنی نئی سروس Friend Connect متعارف کرائی ہے ۔

اس سروس کے ذریعے ویب سائیٹ کے مالک اپنے صارفین کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی سائیٹ کو دیگر سائیٹوں مثلاً یاہو ، گوگل اور اے او ایل وغیرہ سے مربوط کر سکتے ہیں ۔ اس کے ذریعے آپ اپنے دوستوں کی فہرست مرتب کر سکتے ہیں جو فیس بک اور مائی سپیس کے رکن ہوں ۔

اس کے علاوہ بھی اس سے مزید کام لیے جا سکتے ہیں ۔
مزید تفصیلات

اردو ٹیکنالوجی اخبارفائر فاکس ۳

فائر فاکس ۳ جون میں ریلیز کیا جا رہا ہے جس کے لئے فائر فاکس ریلیز والے دن اس کو کسی بھی سافٹ وئیر کی تاریخ میں ایک ہی دن ڈاؤنلوڈ ہونے کا ریکارڈ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس سائیٹ پر لوگوں کو رجسٹر کیا جا رہا ہے جہاں وہ عہد کرتے ہیں کہ وہ ریلیز والے دن اس کو ڈاؤنلوڈ کریں گیں۔ پاکستان سے اب تک 210 لوگ رجسٹر ہ