ڈبنگ

عزیزامین

محفلین
اگر ڈبنگ کا تجربہ کامیاب ہو گیا تو کون کون آپنی آواز دے گا اور کس زبان میں جو لوگ تیار ہیں اپنی آواز کا آڈیشن دیں شکریہ اور زبان کا تعین بھی کریں
 
اسد

محفلین
ڈبنگ کافی تکنیکی کام ہے اور آپ نے گپ شپ میں لڑی شروع کی ہے؟؟

ویڈیو میں ڈبنگ کرنے کے لئے
1- ویڈیو میں سے آڈیو ٹریک/سٹریم ایکسٹریکٹ کر کے آڈیو فائل بنائیں۔
2- آڈیو فائل کو اوڈیسِٹی (Audacity) یا کسی اور آڈیو ایڈیٹنگ پروگرام میں ایڈٹ/ڈبنگ کر کے محفوظ کریں۔
3- ویڈیو فائل کے آڈیو ٹریک/سٹریم کو نئی آڈیو فائل سے تبدیل کر دیں۔

ویڈیو فائل میں استعمال ہونے والے ویڈیو اور آڈیو کوڈکس کو سپورٹ کرنے والے پروگرام استعمال کرنے ہوں گے۔ عام طور پر اس کام کے لئے MKVtoolnix، Avidemux اور Virtual Dub استعمال کیے جاتے ہیں۔ ایسے پروگرام استعمال کیے جاتے ہیں جو مکمل پروسیسنگ کے علاوہ/بجائے ڈائریکٹ سٹریم کاپی کر سکتے ہوں۔

یہ سب تو شاید کوئی سیکھنے کے چکر میں کر لے گا، لیکن نو من تیل کہاں سے آئے گا؟ یعنی ترجمہ!
 
ترجمہ اتنی بڑی بات نہیں ہوتی جتنا تکنیکی کام ہوتے ہیں آپ نے کبھی ڈبنگ کی بھی ہے ۔؟ ہے تو دیکھایں؟؟
 
عزیزامین

محفلین
لکھنا میں نے متفرقات میں تھا لکھ گپ شپ میں دیا۔ پر مجھے ذاتی طور پر اپنی یہ غلطی اچھی لگ رہی ہے
 
اسد

محفلین
میں نے کبھی ڈبنگ نہیں کی کیونکہ کبھی ضرورت نہیں پڑی۔ دو تین منٹ کی انگلش ویڈیو اور اردو ترجمہ مہیّا کر دیں میں ڈبنگ کر دوں گا۔ اور طریقہ بھی لکھ دوں گا۔
 
arifkarim

معطل
میں نے کبھی ڈبنگ نہیں کی کیونکہ کبھی ضرورت نہیں پڑی۔ دو تین منٹ کی انگلش ویڈیو اور اردو ترجمہ مہیّا کر دیں میں ڈبنگ کر دوں گا۔ اور طریقہ بھی لکھ دوں گا۔
یہ صاحب کچھ دن قبل سب ٹائیٹل بنا رہے تھے۔ یہ آئے دن کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں پر ہوتا کچھ بھی نہیں :)
 
عزیزامین

محفلین
میں نے کبھی ڈبنگ نہیں کی کیونکہ کبھی ضرورت نہیں پڑی۔ دو تین منٹ کی انگلش ویڈیو اور اردو ترجمہ مہیّا کر دیں میں ڈبنگ کر دوں گا۔ اور طریقہ بھی لکھ دوں گا۔
کلیپ تو یہ رہا ترجمہ آپ یا کوئی اور یوزر کردیں ، نہیں تو میں کچھ دن میں کروا لوں گا
 
اسد

محفلین
میں نے دو منٹ کی ایک ویڈیو ڈب کر کے اپلوڈ کر دی ہے۔ اس میں انگلش اور اردو آڈیو اور انگلش سب-ٹائٹل موجود ہیں۔

طریقہ:

میں نے ایک ویڈیو فائل (jews1.mp4) لی، اس میں دو سٹریمز تھیں، ویڈیو سٹریم avc تھی اور آڈیو سٹریم aac تھی۔ میں نے MKV-toolnix سے فائل میں سے آڈیو سٹریم نکالی اور jews1.mka میں محفوظ کی۔

پھر اسے mp3 میں تبدیل کر کے jews.mp3 میں محفوظ کیا۔ اس کام کے لئے آپ Format Factory یا کوئی اور کنورژن ٹول استعمال کر سکتے ہیں۔ یا http://www.convertfiles.com/convert/audio/MKA-to-MP3.html سے آنلائن کنورٹ کر سکتے ہیں۔

اب jews.mp3 کو Audacity میں کھولا اور اس میں انگلش فقرہ سلیکٹ کیا اور اس کا اردو ترجمہ ریکارڈ کیا۔ پھر انگلش سلیکشن کو خاموش (Silence) کر دیا۔ اسی طرح یہ عمل ہر انگلش فقرے پر دہرایا اور آخر میں اس کو mp3 فائل jews1.mp3 میں محفوظ کر لیا۔

اصل آڈیو:
audacity0.png

ڈبنگ کے بعد، نیچے ہر اردو فقرہ علیحدہ ٹریک میں نظر آ رہا ہے:
audacity1.png

MKV-toolnix میں اصل ویڈیو jews1.mp4، نئی اردو آڈیو jews1.mp3 اور انگلش سب ٹائٹل فائل jews1.srt کو مرج کر کے jews1.mkv فائل میں محفوظ کیا۔ تمام آڈیو اور سب-ٹائٹل ٹریکس زبان چنی۔
mkvmerge-1.png
 
آخری تدوین:
Top