مبارکباد چڑیا کا بچہ

جاسمن

لائبریرین
لڑی کا یہ عنوان کچھ ٹھیک نہیں۔لیکن کیا کریں کہانی میں ایسے ہی ہوتا ہے۔۔۔لیکن یہ ایک حقیقی کہانی ہے جس میں ایک زبردست اور خوشگوار موڑ آیا ہے۔
چڑیا یعنی ماہی احمد کے ہاں آئی ہے اللہ مہربان کی رحمت۔:girl: فاطمہ زہرہ
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ فاطمہ زہرہ کو اچھی صحت،ایمان کی دولت،آسانیوں،خوشیوں اور دین و دنیا میں کامیابیوں کے ساتھ لمبی عُمر عطا کرے۔اللہ مہربان کی پیاری بندی ، پیارےنبیﷺ کی پیاری اُمتی اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔آمین ثم آمین!
 
سارہ خان

محفلین

آمین۔۔
بہت بہت مبارک ماہی احمد کو ننھی پری کی :)
 
نایاب

لائبریرین
محترم ماہی بٹیا کو اللہ کی رحمت بصورت فاطمہ زہرا پانے پر دلی دعاؤں بھری مبارک باد
اللہ سوہنا سدا اپنی امان میں رکھتے بٹیا رانی کے نصیب میں اپنی رحمتوں بھری بہاروں کو مقدر فرمائے ۔
آمین یا رب العالمین
بہت دعائیں
 
نور وجدان

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو کہ رحمت خداوندی کا نزول ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ ماہی بہنا کو خوشیوں سے نوازے ۔آمین​
 
مقدس

لائبریرین
ماشاءاللہ اتنی پیاری نیوز۔ ماہی کو گڑیا کا آنا بہت مبارک ہو
 
آخری تدوین:
بہت بہت مبارک ہو
ماشاءاللہ اللہ تعالٰی ماں اور گڑیا رانی کو خیر و عافیت سے رکھے آمین
اور نصیب اچھے کرے اور ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے آمین
 
باباجی

محفلین
ارے واہ ماشاءاللہ
رحمت ہی رحمت
اللہ بہت مبارک کرے اور ننھی پری کی خوشیاں ماں باپ کو دیکھنا نصیب کرے
آمین
 
Top