نور اللغات الفاظ ٹائپنگ

فاتح

لائبریرین
دوستو (اور عزیز از جان دشمنو)!
ہمیں ایک مرتبہ پھر آپ کی اعانت کی ضرورت آن پڑی ہے، بے فکر رہیے کہ مالی اعانت ہر گز درکار نہیں بلکہ ٹائپنگ میں مدد کا ذکر ہے۔
اردو ویب لائبریری کے ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں ہمیں اردو ڈکشنریوں کے الفاظ کی فہرست ٹائپ کروانی ہے یعنی صرف الفاظ (معانی یا ڈسکرپشن کے بغیر)
اور پہلی فرہنگ کے طور پر "نور اللغات" کی چاروں جلدوں کے الفاظ ٹائپ کروانا چاہ رہے ہیں۔ اس کی پہلی جلد کے الفاظ ٹائپ کرنے کا بارِ عظیم آنجناب محب علوی مد ظلہ نے اپنے نازک کاندھوں پر اٹھانے کا وعدہ کیا ہے جب کہ باقی تین جلدوں کے لیے مضبوط و توانا کاندھے درکار ہیں۔
گو کہ نور اللغات کی چاروں جلدوں کے روابط ذیل میں درج ہیں اور جو دوست (یا دشمن) کام کرنا چاہیں وہ کوئی سی ایک جلد لے سکتے ہیں لیکن کام شروع کرنے سے قبل یہاں مطلع فرما کر ثواب دارین حاصل کریں تا کہ ایسا نہ ہو کہ ایک ہی کام ایک سے زائد احباب کر رہے ہوں:
نور اللغات حصہ اول: http://www.archive.org/details/nrullught01nayy
نور اللغات حصہ دوم: http://www.archive.org/details/nrullught02nayy
نور اللغات حصہ سوم: http://www.archive.org/details/nrullught03nayy
نور اللغات حصہ چہارم: http://www.archive.org/details/nrullught04nayy
 
بہت شکریہ ، بڑی نوازش محترمی و مکرمی جناب فاتح عظیم ۔ آپ نے لکھ دیا اور میں نے مان لیا ۔

پہلی جلد کا بوجھ اٹھانے کے لیے میرے کاندھے حاضر ہیں اور مزید جلدوں کے لیے دیکھتے ہیں کون کون حامی بھرتا ہے۔

اس کام کے لیے اگر کسی کو مدد یا راہنمائی کی ضرورت ہو تو میں ، فاتح اور ابن سعید حاضر ہیں۔

ٹائپنگ کا کام اور اس کی تقسیم کا دھاگہ
 

دوست

محفلین
اردو لغات ٹائپ کرنے کے لیے مالی تعاون درکار ہو تو مطلع کیجیے گا۔ جتنی مدد ہو سکی کرنے کی کوشش کروں گا۔ یہ بہت اہم چیز ہے کہ لغات موجود ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بندہ حاضر ہے لیکن بھائی مزید کچھ تفصیل دیں۔
کون سے الفاظ ہیں جو ٹائپ کرنے ہیں؟

حصہ دوم میں تقریباً کتنے الفاظ ہوں گے؟
کیا ایک سے زیادہ اراکین ایک ہی حصے پر کام کر سکتے ہیں؟

یہاں دفتر میں میرے پاس کتاب نہیں کھل رہی، گھر جا دیکھوں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کتاب تو کُھل گئی ہے، حصہ دوم کے 513 صفحے ہیں لیکن یہاں ڈاؤنلوڈ نہیں ہو سکتی۔

اب مثال کے طور پر کچھ الفاظ لکھ کر بتا دیں کہ کیا لکھنا ہے اور کیسے لکھنا ہے؟
 

نایاب

لائبریرین
محترم فاتح بھائی ۔۔۔۔۔ بہتر ہوگا کہ محترم شمشاد بھائی کو ان جلدوں کے اوراق کی تقسیم پر مامور کر دیں ۔
اور میرے نام بھی جتنے چاہیں اتنے اوراق کر دیں ۔ ان شاءاللہ ٹائپ کر دوں گا ۔
اور اک صفحہ لغت کا ٹائپ کرتے آئینہ سامنے رکھ دیں تاکہ اسی کی صورت ٹائپ کیا جا سکے ۔۔۔۔۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
اردو لغات ٹائپ کرنے کے لیے مالی تعاون درکار ہو تو مطلع کیجیے گا۔ جتنی مدد ہو سکی کرنے کی کوشش کروں گا۔ یہ بہت اہم چیز ہے کہ لغات موجود ہوں۔
شاکر بھائی، بہت شکریہ آپ کی فراخ دلانہ آفر کا! اسے ہم ذہن ضرور میں رکھیں گے لیکن فی الحال مالی تعاون تو درکار نہیں بلکہ محض ٹائپنگ کی خدمات درکار ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
بندہ حاضر ہے لیکن بھائی مزید کچھ تفصیل دیں۔
بہت شکریہ شمشاد بھائی!
یقیناً آپ کا نام تو سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے اردو ٹائپنگ کا جب بھی ذکر ہو۔ :)
کون سے الفاظ ہیں جو ٹائپ کرنے ہیں؟
صرف اصل الفاظ ہی کرنے ہیں مثلاً یہ صفحہ دیکھیےگا۔۔۔ اس صفحے کے صرف تین الفاظ لکھنے ہیں اور صفحہ نمبر لکھنا ہے:
BookReaderImages.php


مائکرو سافٹ ایکسل میں دو کالم یوں بنیں گے:
آبستنی 20
آبلہ 20
آبنوس 20
حصہ دوم میں تقریباً کتنے الفاظ ہوں گے؟
چاروں جلدوں میں کل ملا کر بھی الفاظ کی تعداد شاید پچاس ہزار سے تجاوز نہ کر پائے۔
کیا ایک سے زیادہ اراکین ایک ہی حصے پر کام کر سکتے ہیں؟
ایک سے زائد اراکین بھی یقیناً کر سکتے ہیں۔۔۔ لیکن چونکہ ایک جلد میں کل الفاظ کی تعداد ہی اتنی زیادہ نہیں لہٰذا اگر ایک ہی رکن ایک جلد لے لے تو زیادہ بہتر ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
محترم فاتح بھائی ۔۔۔ ۔۔ بہتر ہوگا کہ محترم شمشاد بھائی کو ان جلدوں کے اوراق کی تقسیم پر مامور کر دیں ۔
اور میرے نام بھی جتنے چاہیں اتنے اوراق کر دیں ۔ ان شاءاللہ ٹائپ کر دوں گا ۔
اور اک صفحہ لغت کا ٹائپ کرتے آئینہ سامنے رکھ دیں تاکہ اسی کی صورت ٹائپ کیا جا سکے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بہت شکریہ نایاب بھائی۔ اوپر کے مراسلے میں آپ کے حکم کے عین مطابق ایک صفحہ بطور مثال پیش کر دیا ہے۔
آپ کوئی سی ایک جلد لے کر شروع کر لیں اور چند صفحات کے الفاظ ٹائپ کر کے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ ایک جلد اکیلے کر سکتے ہیں یا نہیں۔ اگر آپ نے سمجھا کہ کسی اور کو شامل کرنے کی بھی ضرورت ہے تو صفحات تقسیم کر لیں گے ورنہ ایک جلد آپ اکیلے ہی نمٹا دیجیے گا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
ضروری ہے کہ ایکسل میں ہی کیے جائیں، ورڈ میں اگر دو کالم بنا کر کیا جائے تو کیا خیال ہے؟
 

فاتح

لائبریرین
ضروری ہے کہ ایکسل میں ہی کیے جائیں، ورڈ میں اگر دو کالم بنا کر کیا جائے تو کیا خیال ہے؟
ضرور بنائے جا سکتے ہیں شمشاد بھائی۔ جو آپ کو سہل لگے۔ کالم سے آپ کی مراد شاید ٹیبل تھی۔
ویسے تو اگر آپ لفظ لکھ کر ٹیب دبا دیں اور ٹیب کے بعد صفحہ نمبر لکھ دیں تو وہ بھی چلے گا یعنی لفظ اور صفحہ نمبر ایک ہی سطر میں لکھ دیں لیکن ٹیب سے دونوں کو جدا ضرور کر دیں
 

فاتح

لائبریرین
ہممم !!! میں چاہونگا مجھے بھی بھی کام دے دیا جائے۔ مگر آخری امتحان اس ہفتے ۲۰ تاریخ کو ہے۔ اس کے بعد ہی کام شروع کر سکونگا۔
ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں۔۔۔ یہ آپ کے امتحان کے سلسلے میں نہیں تھا بلکہ مراد تھی کہ یار زندہ ڈکشنریاں باقی۔۔۔ ابھی بہت سی ڈکشنریاں باقی ہیں مثلاً فرہنگ آصفیہ، فیروز اللغات، امیر اللغات، وغیرہ وغیرہ
لہٰذا آپ پہلے 20 تاریخ کے امتحان سے بخیر و خوبی فراغت پا لیں پھر ڈکشنریاں بہت۔ :)
 
Top