معذرت کے ساتھ

امان زرگر

محفلین
سخن ور بن گیا میں بھی اگر بزم سخن آ کر
بھلا اس میں خطا کیا ہے مری اے شوخ جاں پرور!
خدایا حسن دے ایسا مرے روئے سخن کو تو
جسے راحیل و تابش بھی کبھی دیکھیں نظر بھر کر
ستم دل پر کرے عاطف، لکھے نغمے جو خوش کن سے
اسے یوں شوق ہو میرا سنے غزلیں وہ رو رو کر
عروضی ہیں مرے مشفق، ہاں! وہ ریحان ہی حضرت!
انھیں بھی کر لوں گرویدہ مضاعف کا ہنر پا کر
جو فکرو فن میں یکتا ہیں جو ماہر اک سخن ور ہیں
عبید ان کا تخلص ہے ملیں مجھ سے کبھی ہنس کر
 
بہت خوب امان اللہ بھائی. بہت عمدہ.

اب شکایت کی ہے تو بھگتیں.
سخن ور بن گیا میں بھی اگر بزم سخن آ کر
ایک مشورہ
سخن ور بن گیا میں بھی اگر اِس بزم میں آ کر

اس عیب کا نام تو نہیں معلوم، مگر ہے کافی بڑا عیب.
کہاں راجہ بھوج اور کہاں گنگو تیلی
 
الف عین

لائبریرین
اوہو، مجھ سے تو بڑی سخت شکایت بلکہ غلط فہمی ہے۔ نہیں میاں میری تو تیوری ہی نہیں س پر بل کیا پڑیں گے، میں تو سب سے ہنس مسکرا کر ہی ملتا ہوں۔ اسی لیے یہاں کے علاوہ الف بے کی لڑیوں میں پایا جاتا ہوں کچھ شوشے چھوڑنے!!
 
عاطف ملک

ریحان بھائی کی تعریف میں تھوڑی کنجوسی دکھائی گئی ہے حالانکہ شاعر نے ان کے ساتھ اور انہوں نے شاعر کے ساتھ خوب "سر کھپائی" کی ہے:LOL:

اسے یوں شوق ہو می
اس پر یہی کہ ہمارے دن ہیں تو کیا ہوا،
آپ جیسے شیروں کے زمانے ہوتے ہیں :)
اور تابش بھائی کو تو انشااللہ شاعر بنا کے چھوڑنا ہے :redheart:
سبھی اشعار اچھے ہیں ماشا اللہ
 
عاطف بھائی ہم چونکہ اصلاح سخن میں ہم مکتب ہیں تو آپ سے بات کا انداز بدلا شاید آپ کو برا لگا.
 
اللہ جانتا ہے،ایسا کچھ نہیں ہوا۔
بس تھوڑی سی محبت جاگی ہے :p

عاطف بھائی کی طرف سے میں جواب دے دیتا ہوں.
ہم اس قبیل سے ہیں کہ کچھ برا نہیں لگتا. :)
نہیں ایسی بھی بات نہیں۔۔۔۔
برا لگتا ہے ہم کو تیرا یوں نظریں چرا لینا
شکن ماتھے پہ لانا مسکراہٹ کو چھپا لینا
البتہ اس بات پہ برا نہیں لگا۔
 
امان زرگر

محفلین
اوہو، مجھ سے تو بڑی سخت شکایت بلکہ غلط فہمی ہے۔ نہیں میاں میری تو تیوری ہی نہیں س پر بل کیا پڑیں گے، میں تو سب سے ہنس مسکرا کر ہی ملتا ہوں۔ اسی لیے یہاں کے علاوہ الف بے کی لڑیوں میں پایا جاتا ہوں کچھ شوشے چھوڑنے!!
سر آپ کی شفقت ہمارا سرمایہ ہے. یہ چند ٹوٹے پھوٹے الفاظ جو لکھ لیتے ہیں تو یہ آپ کی شفقت کا اثر ہی ہے. محمد ریحان قریشی صاحب کی کرم نوازی بھی شامل حال ہے.
 
امان زرگر

محفلین
بہت خوب امان اللہ بھائی. بہت عمدہ.

اب شکایت کی ہے تو بھگتیں.

ایک مشورہ
سخن ور بن گیا میں بھی اگر اِس بزم میں آ کر

اس عیب کا نام تو نہیں معلوم، مگر ہے کافی بڑا عیب.
کہاں راجہ بھوج اور کہاں گنگو تیلی
سر بہت شکریہ آپ نے ذرہ نوازی فرمائی
 
Top