محبت کے سائینسی اُصول

نیوٹن کا نظریہ اضافی محبت۔
ترجمہ: محمد خلیل الرحمٰن
نیوٹن کا نظریہء اضافت محبت​
عالمگیر قانون:
محبت نہ پیدا کی جاسکتی ہے اور نہ ہی دبائی جاسکتی ہے۔ یہ صرف کچھ رقم کے زیاں کے ساتھ ، ایک گرل فرینڈ سے دوسری گرل فرینڈ تک منتقل ہوسکتی ہے۔
نظریہ ء محبت کا پہلا قانون:
ایک لڑکا مستقلاً کسی لڑکی کی محبت میں گرفتار رہے گا اور ایک لڑکی بدستور کسی لڑکے کی محبت میں گرفتار رہے گی، یہاں تک کہ کوئی بیرونی طاقت( لڑکی کا باپ یا بھائی وغیرہ) اس عمل میں رکاوٹ کا باعث بن جائے اور لڑکے کی ٹانگ وغیرہ توڑ ڈالے۔
نظریہ ء محبت کا دوسرا قانون:
کسی بھی لڑکی کی کسی لڑکے سے محبت کی شدّت میں تبدیلی کی رفتار اس لڑکے کے بینک بیلنس کے راست متناسب ہوتی ہے اور یعنی لڑکے کے بینک بیلنس کے گھٹنے اور بڑھنے کے ساتھ ساتھ لڑکی کی محبت بھی گھٹتی اور بڑھتی ہے۔
نظریہ ء محبت کا تیسرا قانون:
کسی بھی لڑکے کی کسی لڑکی سے اظہارِ محبت اس لڑکے کے گال پر لڑکی کے زبردست چانٹے کی قوت کے راست متناسب اور مخالف سمت میں ہوتی ہے۔
 
بہت عمدہ جناب ، اب تو آئن سٹائن کے نظریہ اضافت کی بھی ایسی تشریح درکار ہے۔

نیوٹن کے نظریہ کشش ثقل پر بھی کچھ روشنی ڈالیں۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
انکل مزے کا لکھا آپ نے
بہت عمدہ جناب ، اب تو آئن سٹائن کے نظریہ اضافت کی بھی ایسی تشریح درکار ہے۔

نیوٹن کے نظریہ کشش ثقل پر بھی کچھ روشنی ڈالیں۔
کامن تھیوری آف ریلیٹیویٹی کی تشریح تو ایک بار تعبیر اپیا کی کسی پوسٹ میں پڑھی تھی بھیا
 
Top