www.itelam.com (A Review)

kaleem khattak

محفلین

review.gif
 

arifkarim

معطل
اسی قسم کے رومن اردو فارمز پہلے ہی وافر مقدار میں موجود ہیں۔ کوئی نئی چیز تخلیق کریں!
 

خورشیدآزاد

محفلین
اچھی کوشش ہے، اللہ کامیابی عطا فرمائے۔ جیسے بھی ہے اپنی بساط کے مطابق آپ پاکستان کی خدمت کررہے ہیں، جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

ویسے خٹک صاحب جیسے کہ آپ جانتے ہیں اردومحفل، القلم، اور اردو مجلس جیسے انتہائی کامیاب اردو فورم یونیکوڈ اردو میں بنانا اب ممکن ہوگیا ہے تو آپ کیوں اپنے آٹی علم فورم کو بھی یونیکوڈ اردو میں پیش نہیں کرتے؟ کیا اس کی کوئی خاص وجہ ہے یا کوئی مسلہ ہے؟ میرا خیال اگر کوئی تکنیکی مسلہ ہے تو آپ اردو محفل کے منتظم اعلٰی نبیل سے مدد کی درخواست کرسکتے ہیں۔ اور مجھے یقین ہے وہ آپ کی مدد کریں گے۔

اگر آپ کا فورم بھی یونیکوڈ اردو میں ہوجائے تو یہ ایک انقلابی قدم ہوگا کہ آئی ٹی کی تعلیم یونیکوڈ اردو میں ہوگی، جس کا اعزاز آپ کو ملے گا۔ اور پھر آئی ٹی کی تعلیم کے ساتھ آپ اردو کی خدمت بھی کریں گے۔ اور سب سے اہم بات کہ گوگل پر یونیکوڈ اردو میں آئی ٹی کی تعلیم کا ایک قیمتی خزانہ محفوظ ہوگا، جو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے گوگل پر محفوظ ہوجائے گا۔

آپ سے درخواست ہے اس پر ضرور غور کیجیئے گا۔
 
Top