Www کے بیس سال!

arifkarim

معطل
امسال ورلڈ وائڈ ویب کی بیسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے:lovestruck:۔

Tim Berners-Lee نے ۱۹۸۹ ءمیں ایک خاکہ ترتیب دیا تھا، جسکے مطابق hypertext کو نیٹ سے جوڑا جا سکے۔ ۱۹۹۰ء تک وہ ایک ویب براؤزر، مختلف سائٹس اس سرور پر سیٹ اپ کر چکا تھا:
Hypertekst__nettlese_34028p.jpg


دنیائے ویب کی پہلی سائٹ ۶ اگست ؁۱۹۹۱ء کو وجود میں آئی:
http://info.cern.ch/

۱۹۹۲ میں دُنیا کا پہلا گرفیک انٹرفیسڈ ویب براؤزر : Mosaic وجود میں آیا۔ اسے University of Illinois کے طلباء نے تخلیق کیا۔:
NCSA_Mosaic.PNG


۱۹۹۴ٗء میں World Wide Web Consortium کا قیام ہوا جسکا مقصد ویب کی دُنیا کو خاص اسٹینڈرڈز پر رائج رکھنا ہے۔ تاہر کوئی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد نہ بناتے پھرے:
http://www.w3.org/

۱۹۹۸ء میں پہلی بار گوگل بیٹا آن لائن ہوا۔ حیرت انگیز طور پر اُسوقت اسکے آگے Google! لکھا ہوتا تھا:happy::
Bare_Google-beta_det_34023p.jpg


ورڈ وائیڈ ویب کی موجوہ تصویر:
Folk_flest_bor_p__in_34030p.jpg

پچھلے سال دسمبر میں ایک بلین افراد ’’جالبین ‘‘ سے مسلک تھے اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اُمید ہے ہم ویب کی ۴۰ ویں سالگرہ بھی منا سکیں گے!:applause:
 
Top