Mass com یعنی ابلاغ عامہ میں داخلے ۔ وفاقی اردو یونی ورسٹی

نورالدین

محفلین
جہاں دیدہ و ماہرین تعلیم و کیرئر پلاننگ حضرات کو السلام و علیکم،

عرض یہ ہے کہ
وفاقی اردو یونی ورسٹی میں شام کی کلاسز میں داخلے شروع ہو چکے ہیں ۔ آخری تاریخ 22 اپریل یعنی 3 دن بعد ۔
میرا رجحان ہے ابلاغ عامہ Mass Communication کی طرف
اس سے متعلق آپ لوگوں سے معلومات کرنا چاہوں گا بلکہ مشورہ بھی کہ
میری فی الحال تعلیم بی اے (پولیٹکل سائنس ، بین الاقوامی تعلقات ، اسلامی تاریخ ) ہے ۔
تو مجھے کیا منتخب کرنا چاہیے ۔ ؟
انڈر گریجویٹ یعنی بی ایس برائے ابلاغ عامہ چار سالہ
یا پوسٹ گریجویٹ یعنی ایم اے برائے ابلاغ عامہ دو سالہ
نیز میں جاب بھی کرتا ہوں ۔ تو کیا آپ لوگوں کی معلومات کے مطابق یہ شعبہ یعنی ابلاغ عامہ بیرونی طالب علموں کے لیے بھی دستیاب ہے ۔ اس کی وجہ بتا دوں کہ
وفاقی ارود یونی ورسٹی کے لیے دو کیمپس ہيں ۔
ایک گلشن اقبال کیمپس اور
دوسرا سول ہاسپٹل کے پیچھے عبد الحق کیمپس
میرا مذکورہ پسندیدہ مضمون عبد الحق کیمپس میں پڑھایا جائے گا ۔
جب کہ میں اس علاقے کو شہر کے حالات کی وجہ سے بہتر نہيں سمجھتا ۔ گلشن اقبال کیمپس مجھے بہتر لگتا ہے ۔ مگر وہاں وہ موضوع نہيں
تو کیا مجھے یہ مضمون بیرونی امیدوار کے طور پر پڑھنا چاہیے ۔ ۔

آپ لوگوں کے پاس اور بھی اگر کوئی مشورے ہوں تو ۔ شیئر کیجیے ۔
میرا بھلا ہو یا نہ ہو ۔
مجھے خوشی ضرور ہو گی ۔ :rolleyes:
 

نورالدین

محفلین
ویسے اب اس کا ارادہ منسوخ کر دیا ہے
پہلی وجہ دور اور کٹھن سیاسی حالات والے علاقہ
اور دوسری وجہ تھوڑا صبر کہ شاید کچھ بہتری کی صورت نکل آئے ۔
تب تک میڈيا پروفیشن سے متعلق کوئی کورس یا سرٹیفکٹ کرنے کی کوشش کروں گا
دعاؤں کا طلب گار
ویسے ایک اور خبر بھی سنی تھی کہ اس کے داخلے کی تاریخ میں چھ مئی تک کی توسیع ہو گئی ہے
 
Top