Introduction to Analytic Geometry

محمد بلال اعظم

لائبریرین
انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے دوران کچھ سوالات سمجھ نہیں آئے، اگر آپ لوگ مدد کر سکیں تو کر دیں، کل اکیڈمی میں ٹیسٹ بھی ہے۔​
  • The equation of the line (1,3) with slope 2 passes through the point (0,-2) , (0,2) and (0,-1) , (0,1)
  • If a line passes through points (4,3) and (2,α) and perpendicular to y = 2x + 3, then α = ?
(a) 5​
(b) 4​
(c) 3​
(d) 2​
 
محمداحمد

لائبریرین
بھیا آپ کی محبت کہ آپ نے ہمیں یاد کیا۔ اس سلسلے میں ہم کورے ہیں سو معذرت۔zeesh بھیا کو آنے دیجے یا اُمتِ سائنس میں سے کسی اور کے آنے کا انتظار کریں تاکہ اس گھمبیرتا کا مسئلہ حل ہو سکے۔ :)
 
چلیں پھر اگر آپ کسی اور کو جانتے ہیں تو انہیں ٹیگ کر دیجیے۔
 
محمد امین

لائبریرین
بہت شکریہ احمد بھائی۔ میں نالائق سا آدمی ہوں۔ کوشش کرتا ہوں بلال کی مدد کرنے کی ۔۔۔ :)

انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے دوران کچھ سوالات سمجھ نہیں آئے، اگر آپ لوگ مدد کر سکیں تو کر دیں، کل اکیڈمی میں ٹیسٹ بھی ہے۔​

  • The equation of the line (1,3) with slope 2 passes through the point (0,-2) , (0,2) and (0,-1) , (0,1)
  • If a line passes through points (4,3) and (2,α) and perpendicular to y = 2x + 3, then α = ?
(a) 5
(b) 4
(c) 3
(d) 2

بلال بھیا۔ دوسرے سوال کی طرف آتے ہیں۔ ہمیں ایسی اکویشن درکار ہے کہ جو دیے گئے نقاط سے گزرتی ہو اور دی گئی اکویشن کی پر پینڈی کیولر ہو۔

اس ویب سائٹ پر جائیں: http://www.algebra.com/algebra/homework/Linear-equations/equation-parallel-or-perpendicular.solver

یہاں دی گئی اکویشن لکھیں اور (4،3) پوائنٹ لکھیں اور پرپینڈی کیولر منتخب کریں۔ پوری جمع تفریق کرنے کے بعد آپ کے صفحے کے آخر میں ایک عدد اکیوشن ملے گی جو کہ y=2x+3 سے پرپینڈی کیولر ہوگی اور (4،3) اور دوسرے نامعلوم پوائنٹ سے گزرتی ہوگی۔ اب اس نامعلوم پوائنٹ میں ہمیں پتا ہے x=2 ہے اور الفا یعنی y معلوم کرنا ہے۔

تو پرپینڈی کیولر اکویشن جو ہم نے معلوم کی تھی وہ یہ ہے:
plot-formula.mpl
۔۔۔ اس میں x=2 درج کریں اور جو y کی ویلیو آئے گی وہی ہمارا الفا ہے۔ یعنی 4۔۔۔ اسے آپ صفحے کے آخر میں نمودار ہونے والی گراف سے بھی تصدیق کرسکتے ہیں۔۔۔ (2،4) اس گراف میں موجود ہے دی گئی اکویشن کی پرپینڈی کیولر اکویشن کے گراف میں۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
بہت شکریہ ٹیگ کرنے کا۔ پہلے سوال میں تھوڑا سا مسئلہ ہے، اس کو دوبارہ دیکھیں کہ ٹھیک سے نکل کیا ہے یا نہیں۔

دوسرا سوال ابھی کچھ دیر میں بتاتا ہوں۔
 
سید ذیشان

محفلین
mathproblemt.png

اس طرح کے سوال حل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ فارمولہ کے جنجھٹ سے بچا جائے اور گراف کے ذریعے اس کو حل کیا جائے۔
y = 2x + 3 کو میں نے سرخ رنگ میں پلاٹ کیا ہے۔​
اس کو پلاٹ کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک لکیر کے دو پوائنٹ نکالے جائیں اور ان کے درمیان سیدھی لکیر بنائی جائے۔ پہلے x=0 سے مجھے سرخ اکویشن سے y=3 ملا۔ اسی طرح y= 0 سے مجھے x = -3/2 ملا۔ دو نقطے ہوئے۔ (0،3) اور (3/2,0-)​
اب اس لکیر پر perpendicular لکیر بنانی ہے جو (4،3) سے گزرے۔ تو یہ میں نے سبز لکیر سے ظاہر کی ہے۔ اب ہمیں معلوم کرنا ہے کہ اس لکیر پر دوسرا نقطہ جس کہ x-coordinate ہیں 2۔ اس کے y-coordinate کیا ہو گا؟
ہم x-axis پر ایک perpendicular لکیر بنائیں گے جو سبز لکیر سے جا کر ملے۔ اس کو نیلی لکیر سے ظاہر کیا ہے۔ اور نقطے کو (a،2) سے ظا؎ہر کیا ہے۔ a کی قیمت نکالنے کے لئے اسی نقطے سے y-axis پر perpendicular کھینچے گیں (نیلی لکیر) یہ جہاں پر لگے وہی ہماری required value ہے۔
 
نمرہ

محفلین
پہلے سوال میں ایک پوائنٹ دیا گیا ہے (1،3) اور لائن کی سلوپ 2 ہے تو آپ اس لائن کی ایکویشن لکھ لیں، پوائنٹ سلوپ فارم میں، جو آخرکار یہ نکلے گی:
y=2x+1
پھر دیکھیں کہ دئیے گئے چار پوائنٹس میں سے کون سا پوائنٹ اس پر پورا اترتا ہے، سو وہ ہے (0،1)
دوسرے سوال میں یہ دیکھیں کہ پرپینڈیکولر لائن کی سلوپ 2 ہے، تو مطلوبہ لائن کی سلوپ ہے :
slope=-1/2
تو دئیے گئے دو پواینٹس سے سلوپ نکال کر اس کو اس کے برابر اکویٹ کریں ، تو ایلفا 4 نکل آئے گا۔
( اگر ہم دو باہمی پرپینڈیکولر لائنوں کی سلوپس کو آپس میں ضرب دیں تو ہمارے پاس ہمیشہ 1- آئے گا۔)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اور پہلا سوال کچھ غلط ہے۔ پہلے اس میں ایک پوائنٹ دیا ہے (1،3) پھر 4 مزید پوائنٹ دیے ہیں؟؟
بہت شکریہ ٹیگ کرنے کا۔ پہلے سوال میں تھوڑا سا مسئلہ ہے، اس کو دوبارہ دیکھیں کہ ٹھیک سے نکل کیا ہے یا نہیں۔

سوال ایسے ہی لکھا ہوا ہے۔پہلے سوال کی میں نے بھی بہت کوشش کی، مگر نہیں ہوا۔ اگر 2 پوائنٹس دیے ہوتے تو پہلا سوال بہت آسانی سےہو جاتا۔
لگتا ہےمس پرنٹنگ ہو گئی ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
پہلے سوال میں ایک پوائنٹ دیا گیا ہے (1،3) اور لائن کی سلوپ 2 ہے تو آپ اس لائن کی ایکویشن لکھ لیں، پوائنٹ سلوپ فارم میں، جو آخرکار یہ نکلے گی:
y=2x+1
پھر دیکھیں کہ دئیے گئے چار پوائنٹس میں سے کون سا پوائنٹ اس پر پورا اترتا ہے، سو وہ ہے (0،1)
اگر تو چارووں میں سے کوئی ایک پوائنٹ چیک کرنا ہے تو پھر چاروں پوائنٹس کے درمیان or لکھا ہوا ہونا چاہیے جبکہ وہاں and لکھا ہوا ہے۔ یہ تو اچھی خاصی کنفیوژن ہے۔

دوسرے سوال میں یہ دیکھیں کہ پرپینڈیکولر لائن کی سلوپ 2 ہے، تو مطلوبہ لائن کی سلوپ ہے :
slope=-1/2
تو دئیے گئے دو پواینٹس سے سلوپ نکال کر اس کو اس کے برابر اکویٹ کریں ، تو ایلفا 4 نکل آئے گا۔
شکریہ، میں نے سوال کو سمجھنے میں غلطی کر دی تھی۔

( اگر ہم دو باہمی پرپینڈیکولر لائنوں کی سلوپس کو آپس میں ضرب دیں تو ہمارے پاس ہمیشہ 1- آئے گا۔)
جی بالکل ایسے ہی ہے۔ شکریہ۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
mathproblemt.png

اس طرح کے سوال حل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ فارمولہ کے جنجھٹ سے بچا جائے اور گراف کے ذریعے اس کو حل کیا جائے۔

y = 2x + 3 کو میں نے سرخ رنگ میں پلاٹ کیا ہے۔

اس کو پلاٹ کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک لکیر کے دو پوائنٹ نکالے جائیں اور ان کے درمیان سیدھی لکیر بنائی جائے۔ پہلے x=0 سے مجھے سرخ اکویشن سے y=3 ملا۔ اسی طرح y= 0 سے مجھے x = -3/2 ملا۔ دو نقطے ہوئے۔ (0،3) اور (3/2,0-)

اب اس لکیر پر perpendicular لکیر بنانی ہے جو (4،3) سے گزرے۔ تو یہ میں نے سبز لکیر سے ظاہر کی ہے۔ اب ہمیں معلوم کرنا ہے کہ اس لکیر پر دوسرا نقطہ جس کہ x-coordinate ہیں 2۔ اس کے y-coordinate کیا ہو گا؟
ہم x-axis پر ایک perpendicular لکیر بنائیں گے جو سبز لکیر سے جا کر ملے۔ اس کو نیلی لکیر سے ظاہر کیا ہے۔ اور نقطے کو (a،2) سے ظا؎ہر کیا ہے۔ a کی قیمت نکالنے کے لئے اسی نقطے سے y-axis پر perpendicular کھینچے گیں (نیلی لکیر) یہ جہاں پر لگے وہی ہماری required value ہے۔

یہ طریقہ بھی اچھا ہے، دو تین طریقے ذہن میں ہونے چاہیں تاکہ ایک منٹ میں سوال حل ہو جائے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہت شکریہ احمد بھائی۔ میں نالائق سا آدمی ہوں۔ کوشش کرتا ہوں بلال کی مدد کرنے کی ۔۔۔ :)

بلال بھیا۔ دوسرے سوال کی طرف آتے ہیں۔ ہمیں ایسی اکویشن درکار ہے کہ جو دیے گئے نقاط سے گزرتی ہو اور دی گئی اکویشن کی پر پینڈی کیولر ہو۔

اس ویب سائٹ پر جائیں: http://www.algebra.com/algebra/homework/Linear-equations/equation-parallel-or-perpendicular.solver

یہاں دی گئی اکویشن لکھیں اور (4،3) پوائنٹ لکھیں اور پرپینڈی کیولر منتخب کریں۔ پوری جمع تفریق کرنے کے بعد آپ کے صفحے کے آخر میں ایک عدد اکیوشن ملے گی جو کہ y=2x+3 سے پرپینڈی کیولر ہوگی اور (4،3) اور دوسرے نامعلوم پوائنٹ سے گزرتی ہوگی۔ اب اس نامعلوم پوائنٹ میں ہمیں پتا ہے x=2 ہے اور الفا یعنی y معلوم کرنا ہے۔

تو پرپینڈی کیولر اکویشن جو ہم نے معلوم کی تھی وہ یہ ہے:
plot-formula.mpl
۔۔۔ اس میں x=2 درج کریں اور جو y کی ویلیو آئے گی وہی ہمارا الفا ہے۔ یعنی 4۔۔۔ اسے آپ صفحے کے آخر میں نمودار ہونے والی گراف سے بھی تصدیق کرسکتے ہیں۔۔۔ (2،4) اس گراف میں موجود ہے دی گئی اکویشن کی پرپینڈی کیولر اکویشن کے گراف میں۔۔

بہت بہت شکریہ امین بھائی اور ویب سائٹ کافی اچھی بتائی ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
سوال ایسے ہی لکھا ہوا ہے۔پہلے سوال کی میں نے بھی بہت کوشش کی، مگر نہیں ہوا۔ اگر 2 پوائنٹس دیے ہوتے تو پہلا سوال بہت آسانی سےہو جاتا۔
لگتا ہےمس پرنٹنگ ہو گئی ہے۔

ویسے نمرہ نے پہلا سوال ٹھیک حل کیا ہے۔ اور اس کا وہی مطلب بنتا ہے جو نمرہ نے لیا ہے۔
 
Top