hate crime

جہانزیب

محفلین
امریکہ میں رہتے ہوئے hate crime کے بارے میں سنا تو بہت تھا، ابھی پرسوں ہی نیویارک میں کوئینز کے علاقے میں دو ایشیائی لوگوں کی گاڑی توڑ دی گئی اور زدوکوب کیا گیا تھا، جب امریکہ میں ایشیائی کہا جاتا ہے تو اس سے مراد مشرق بعید کے لوگ ہوتے ہیں۔
ہاں البتہ آج میں خود اسی hate crime نشانہ بن گیا :lol: صبح تقریبا ساڑھے سات بجے میں تیار ہو کر گھر سے نکلا ابھی گھر سے کوئی 100 قدم کے فاصلے پر ہی گیا ہوں گا کہ پیچھے سے دو لڑکے بھاگے آ رہے تھے اور یہ تب نارمل لگتا ہے جب آپ کے گھر کے بالکل سامنے ہی پارک ہو اور لوگ وہاں صبح جاگنگ کرتے ہوں، میں بھی یہی سمجھا لیکن وہ جاگنگ بہرحال نہیں کر رہے تھے، ایک دم ہی مجھے گھونسوں کی زد میں لے لیا، یعنی میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا اس لئے پہلے تو کچھ سمجھ نہیں آئی کہ ہو کیا رہا ہے لیکن جب کچھ سنبھلا تو ان میں سے ایک کو پکڑنے میں کامیاب ہو گیا، شکر ہے ان کے پاس کوئی ہتھیار وغیرہ نہیں تھے، اور ابھی اس گھتم گھتا کو مشکل سے پانچ منٹ ہی ہوئے ہوں گے کہ پولیس وہاں آ پہنچی، اور یوں یہ کہانی اختتام کو پہنچی، البتہ میری ایک آنکھ سوج کر کچھ نشیلی سی ہو گئی ہے :lol:
ویسے مجھے پتہ نہیں تھا کہ یہ hate crime ہے وہ تو اللہ بھلا کرے پولیس کا جس کے ذریعے مجھے اس کا پتہ چلا ۔
ویسے امریکہ میں آئے روز ان واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے آپ لوگوں کا کیا خیال ہے کہ اس میں ذمہ داری کس پر ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت ہی دکھ ہوا جہانزیب بھائی۔ کاش کہ اپنے اوتار کی طرح تھوڑا سا مارشل آرٹس آپ نے بھی سیکھا ہوتا، خیر مذاق برطرف۔ میری ہمدردی آپ کے ساتھ ہے :(

باقی ذمہ داری میڈیا اور لوگوں‌کی نفرت سے بھری جہالت یا لاعلمی دونوں‌ پر ہی ڈالوں گا
 

جہانزیب

محفلین
ہا ہا ہا ہا۔ قیصرانی بھائی جیسے یہ اچانک ہوا ہے میرے خیال میں مارشل آرٹس کی ٹرینگ بھی کام نہیں آتی، آپ ذرا تصور کریں ایک خوش باش شخص صبح صبح سہانے خیالوں میں گم جا رہا کہ اچانک پیچھے سے کوئی حملہ آور ہو جائے :lol: اس کے ہواس باختہ ہونے پر زیادہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے مگر اللہ کا شکر ہے میرے ہوش گم نہیں ہوئے اور فورا ہی ڈیفینسیو موڈ میں آ گیا تھا اس لئے بچت ہو گئی ۔
 

زیک

مسافر
یہ تو بہت برا ہوا۔ امید ہے آپ کو زیادہ چوٹ نہیں آئی ہو گی جہانزیب۔

کیا ان لڑکوں کے بس آپ کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا یا کوئی racial slurs وغیرہ بھی بکے؟
 

دوست

محفلین
افسوس ہوا بھائی جی یہ سن کر۔
اب آپ کی آنکھ کیسی ہے؟؟
یار غریب الوطنی بھی اونتری چیز ہے۔ :roll:
 

الف عین

لائبریرین
بڑے دکھ کی بات ہے۔ جہانزیب خدا کرے کہ تم آئندہ محفوظ رہو۔ یہ چوٹیں تو انشاءاللہ جلد ہی بھر جائیں گی۔
 

جہانزیب

محفلین
آپ سب احباب کا بہت بہت شکریہ :)
زکریا صرف یہی کہ گو بیک ٹو یور ۔۔۔۔ کنٹری وغیرہ وغیرہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
افسوسناک خبر ہے ۔ خدا آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔

ایسی خبریں اکثر سنائی دیتی ہیں لیکن کیا وہاں کے سنجیدہ طبقے اس کی روک تھام میں کچھ لفظی یا عملی فعالیت دکھاتے رہتے ہیں یا رکھتے ہیں؟؟
 
Top