Counter Productive Activities ۔ آپ کے روز مرہ میں

ان میں سے کون کون سی سرگرمیاں آپ کے لئیے Counter Productive ہیں؟

  • ویب سرفنگ

    Votes: 7 63.6%
  • ای میلز

    Votes: 1 9.1%
  • چیٹنگ و متعلقہ سروسز۔

    Votes: 4 36.4%
  • اردو محفل

    Votes: 5 45.5%
  • ٹی وی دیکھنا

    Votes: 2 18.2%
  • گپ شپ

    Votes: 3 27.3%
  • چائے کافی

    Votes: 2 18.2%
  • فلمیں

    Votes: 4 36.4%
  • موسیقی

    Votes: 3 27.3%
  • دیگر

    Votes: 5 45.5%

  • Total voters
    11

آوازِ دوست

محفلین
آپ کی اس پریشانی میں مجھے ایک مثبت بات یہ نظرآئی کہ دفتر میں بھی آپ کافی کارآمد انسان سمجھے جاتے ہیں اسی لئے لوگ آپ کو مشکل وقت میں یاد کرتے رہتے ہیں۔:)
اِس سے ایک لطیفہ یاد آیا کہ ایک صاحب دفتر میں ہمیشہ وقت پر جاتے اور اپنی استحقاقی چھُٹیاں بھی نہیں کرتے تھے ایک دِن اُن کی بیگم نے تنگ آ کر کہا کمال ہے آپ چھُٹی ہی نہیں کرتے کیا آپ کے بغیر دفتر نہیں چلتا؟ صاحب نے جواب دیا اِسی لیے تو چُھٹی نہیں کرتا کہ افسران کو یہ غلط فہمی نہ ہو جائے کہ میرے بغیر بھی دفتر ٹھیک ٹھاک چل سکتا ہے :)
 
زبردست
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

تو نیرنگ صاحب آپ کی چُھٹیوں کی کیا پوزیشن ہے :)
الحمد اللہ۔ ہر سال کے اختتام تک نہ کوئی Casual Leave رہتی ہے باقی اور نہ کوئی Annual.... :p
 
arifkarim

معطل
آپ اسپیمنگ کا اس قدر ذکر کیوں کرتے ہیں۔ کیا یہ آپ کے پیشے سے متعلق ہے؟

یا کوئی اور وجہ ہے تو وہ بھی بتائیے۔
میرا اشارع محفل پر مختلف باٹس کی اسپیمنگ سے متعلق تھا۔ اوپر ووٹنگ بھی یہی کہہ رہی ہے کہ محفل ایک counter productive activity ہے :)

اپنی ہوسٹ فائل میں ہم نے چار چھ ویب سائٹس کا نام درج کیا ہوا ہے جہاں ہم جاتے ہیں تو واپس آنا بھول جاتے ہیں۔
کیا ان میں ایک فیس بک اور محفل بھی ہے؟ :)
 
عبد الرحمن

لائبریرین
چائے کافی، ٹی وی، گپ شپ اور "دیگر " کے علاوہ مذکورہ بالا تمام انتخابات میری پیداواری سرگرمیوں پر بری طرح اثر انداز ہوتے ہیں۔ لیکن اب ان سے کنارہ کشی اختیار کرنا بھی ممکن نہیں رہا۔کیوں کہ اب یہ تفریح سے زیادہ ضرورتِ شدیدہ کا درجہ اختیار کر گئی ہیں۔ المختصر نیٹ اب پڑھائی لکھائی اور ہر طرح کی سرگرمیوں کے لیے ناگزیر ہوگیا ہے۔

تنبیہ: ہر طرح کی سرگرمیوں پر زیادہ چونکنے کی ضرورت نہیں ہے۔ :D

"دیگر" سے مراد اگر فیس بک اور دیگر سوشل سروسز ہیں۔تو ان کا استعمال ہونے کے باوجود کبھی کاموں میں رکاوٹ کا باعث نہیں بنا۔

اقدامات بہت کرنے کی کوشش کی۔ لیکن خاطر خواہ نتائج نہیں نظر آئے۔میرے خیال میں اب کچھ ٹھوس اور مؤثر اقدامات پر بھی گفتگو ہونی چاہیے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میری پیداواری سرگرمیاں ہمیشہ ارتکاز کی کمی سے متاثر ہوتی ہیں۔

مجھے جس چیز کا سب سے زیادہ سامنا رہتا ہے۔ وہ دوران کام کسی اور کام کی جانب کھینچ لیے جانا ہے۔ مثال کے طور پر آپ الجھے ہیں۔ یکدم آپ کا نام پکارا جاتا ہے اور ساتھ ہی "اوہ ذرا ادھر آئیں" اور بس کباڑہ۔۔۔ اب بیٹھے رہو۔ کسی کام میں محو ہو اور ایک آدمی پکارے میٹنگ ہے یار۔ ذرا ادھر چلے آؤ۔۔۔۔ حد ہے ظلم ہے۔۔۔۔ آپ کام میں مصروف ہیں کہ پتا چلتا ہے کہ دو یا چار آدمی آپ کے سر پر کھڑے ہیں۔ وجہ پوچھیں تو بھئی میرے پاس ایک مسئلہ آرہا ہے۔ اب کوئی بندہ خدا پوچھے کہ مسئلہ تمہیں آرہا ہے باقی چار کو ساتھ کیوں لائے ہو۔

ارے بھئی ! ہم نے تو صرف ویری ایبل فیکٹرز کی بات کی تھی۔ آپ نے تو جان ہی جلا دی یہ ذکر کرکے۔ :)
انٹرنیٹ ویب سرفنگ میسنجرز یہ میرے کام میں بےجا مداخلت نہیں کر سکتے کیوں کہ ان کا بٹن ہاتھ میں ہے۔ لیکن بنفس نفیس جو مداخلت ہوتی ہے وہ صحیح طریق سے متاثر کرتی ہے۔

آپ کا بس نہیں چلتا ہوگا ورنہ یہ ان لوگوں کے معاملے میں بھی ایک بٹن دبا کر پروسس ٹرمینیٹ کر دیں۔ :)
 
:) بہت مشکل باتیں۔

یہ کچیاں اکھیاں مروانے سے کیا مراد ہے؟ :)
یقیناً آپ کے لیے مشکل ہے۔
کچیاں اکھیاں۔۔۔
کہتے ہیں کسی جنگل میں کچھ جانور شیر کے شکار کرنے کے بارے میں گفت و شنید کر رہے تھے۔ گیدڑ نے پوچھا کہ کیسے پتہ لگتا ہے کہ شیر اب شکار کرنے والا ہے۔ گدھے نے جواب دیا کہ جب اس کی آنکھیں لال سرخ ہو جاتیں ہیں تو پھر وہ شکار کرتا ہے۔
چند دن بعد گیدڑ نے پورے محلے کو بتایا کہ آج وہ شکار کر کے لائے گا۔۔۔گدھے کو ساتھ لیا اور تھوڑی دور جا کر بولا۔۔ دیکھو میری آنکھیں لال ہوئیں ہیں۔۔ گدھے نے نا میں جواب دیا، پھر تھوڑی دیر بعد وہی سوال، گدھے کا وہی جواب،۔۔جب پانچ، چھ بار گیدڑ سوال کر چکا تو گدھے نے تنگ آ کر کہا کہ ہاں اب ہو گئی ہیں۔ گیدڑ نے اپنے تئیں خود کو شیر سمجھا اور ایک ہاتھی پر حملہ کر دیا۔ ہاتھی نے سونڈ میں لپیٹ کر گھما کر زمین پر پٹخا ۔۔اور گیدڑ صاحب ہائے ہائے کرتے اٹھ کر بھاگ نکلے۔ کسی اور جانور نے پوچھا تم تو شکار کرنے گئے تھے۔۔ کیا ہوا۔۔ بولا کچھ نہیں 'گدھے نے کچیاں اکھیاں مروا دیا ہے۔
اس سے ضرب المثل وجود میں آئی، کچی اکھی یا کچیاں اکھیاں مروانا
اور
براہ کرم اسے ضرب المثل ہی سمجھا جائے۔ :battingeyelashes:
 
مشیراں مروا دتا
 
محمداحمد

لائبریرین
میرا اشارع محفل پر مختلف باٹس کی اسپیمنگ سے متعلق تھا۔ اوپر ووٹنگ بھی یہی کہہ رہی ہے کہ محفل ایک counter productive activity ہے :)

باٹس سے مراد باٹس ہی ہے نا؟ :)

ویسے محفل اسپیمنگ کی وجہ سے کاونٹر پروڈکٹو ہرگز نہیں ہے۔ بلکہ ہر وہ شے جو addictive ہو سکتی ہے اکثر کاؤنٹر پروڈکٹو بھی ہو جاتی ہے۔ یہ محفل کا ایک پلس پوائنٹ ہے اس کا منفی تاثر دینا ٹھیک نہیں ہے۔ :)

کیا ان میں ایک فیس بک اور محفل بھی ہے؟

جی شامل ہے۔ خاص تو محفل ہی ہے۔ :)

فیس بک تو میں بہت کم ہی استعمال کرتا ہوں لیکن اس کی اس میدان میں شہرت کے باعث یہ بھی لسٹ میں موجود ہے۔ :) :) :) بلکہ وہ تمام تر ویب سائٹس جہاں میرا زیادہ وقت گزرتا ہے بشمول کرک انفو حتی کہ جی میل تک اس فہرست میں شامل ہیں تاہم اکثر جی میل کو استثنیٰ دے دیتا ہوں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
چائے کافی، ٹی وی، گپ شپ اور "دیگر " کے علاوہ مذکورہ بالا تمام انتخابات میری پیداواری سرگرمیوں پر بری طرح اثر انداز ہوتے ہیں۔ لیکن اب ان سے کنارہ کشی اختیار کرنا بھی ممکن نہیں رہا۔ کیوں کہ اب یہ تفریح سے زیادہ ضرورتِ شدیدہ کا درجہ اختیار کر گئی ہیں۔

یعنی آپ کی ضرورتِ شدیدہ کی فہرست کچھ اس قسم کی ہوئی:

ویب سرفنگ
ای میلز
چیٹنگ و متعلقہ سروسز۔
اردو محفل

ٹی وی دیکھنا
گپ شپ
چائے کافی

فلمیں
موسیقی

دیگر ؟

۔

خوب! :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اقدامات بہت کرنے کی کوشش کی۔ لیکن خاطر خواہ نتائج نہیں نظر آئے۔میرے خیال میں اب کچھ ٹھوس اور مؤثر اقدامات پر بھی گفتگو ہونی چاہیے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ ضرورتِ شدیدہ سے چھٹکارے کے لئے ہمارے بھائی کچھ ٹھوس اور مؤثر اقدامات کی بات بھی کر رہے ہیں۔ :) :) :)

ع- کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی

:)
 
Top