Aurora

ملائکہ

محفلین
اسکا اردو نام تو معلوم نہیں پر ہے بہت خوبصورت چیز

aurora_kuenzli_big.jpg

aurora1m.jpg

alaska-aurora-borealis.jpg
 
arifkarim

معطل
اسکو اردو میں‌"قطبی روشنی" کہتے ہیں۔
وجہ: شمسی طوفانوں سے خارج ہونے والا مادہ؛ برقی ذرات وغیرہ جب زمین کے قطبی شمالی و جنوبی سے ٹکراتے ہیں تو اورورا پیدا ہوتا ہے۔
نارویجن لوک کہاوت کے مطابق یہاں کے لوگ اسکو خدا کا "غضب" سمجھتے تھے اور بعض علاقوں میں اسکی پوجا بھی کی جاتی تھی۔
ماہرین کا خیال ہے کہ یہ قطبی روشنیاں 2012 کے اردگرد اپنے عروج پر ہوں گی ، جسکی وجہ سے موجودہ دور کی جدید برقی ٹیکنالوجی کا اندھیروں میں ڈوبنے کا امکان بھی موجود ہے۔ یہ برقی ذرات بجلی کی تاروں اور ٹرانسفرمرز کو برانگیختگی کے ذریعہ جلا ڈالتے ہیں!
آخری شدید ترین شمسی طوفان 1859 میں ریکارڈ کیا گیا، جس نے یورپ و امریکہ کے ٹیلی گراف سسٹم کو غیر فعال کر دیا تھا:
http://en.wikipedia.org/wiki/Solar_storm_of_1859
On September 1–2, 1859 the largest recorded geomagnetic storm occurred, causing the failure of telegraph systems all over Europe and North America.[5] Auroras were seen all over the world, most notably over the Caribbean; also noteworthy were those over the Rocky Mountains that were so bright, the glow awoke gold miners, who began preparing breakfast because they thought it was morning.[3]
 
ملائکہ

محفلین
بہت شکریہ عارف کریم صاحب معلومات کیلئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ نے دنیا کو اتنا خوبصورت بنایا ہے تو جنت کو کیا بنایا ہوگا:)
 
شکریہ۔ ایک پروگرام میں جناب جنید جمشید(گزشتہ پاپ سٹار) فرما رہے تھے کہ یہ دنیا دارالمتاع ہے۔ دیکھنے میں بہت خوبصورت مگر رہنے کیلئے بد ترین جگہ ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
زبردست بھتیجی
قطبی لائٹس کو ارورا کہتے ہیں۔ اس کی دو قسمیں ہیں۔ پہلی قسم ارورا بوریالس یعنی شمالی لائٹس جو قطب شمالی کے اطراف میں دکھائی دیتی ہیں اور دوسری قسم ارورا آسٹریالس یعنی جو آپ نے اوپر وڈیو لگائی ہے، وہ۔ یہ لائٹس قطب جنوبی کے اطراف میں دکھائی دیتی ہیں۔ آسٹریالس یعنی جنوبی :)
 
ملائکہ

محفلین
جی بالکل آپ نے بھی ایک دھاگہ کھولا تھا نا اسی بارے میں معلومات وہاں سے بھی مل گئی تھی مجھے۔۔۔
 
اسکا اردو نام تو معلوم نہیں پر ہے بہت خوبصورت چیز

aurora_kuenzli_big.jpg

aurora1m.jpg

alaska-aurora-borealis.jpg
اردو میں اسے انوار قطبی یا شمالی روشنیاں اور جنوبی روشنیاں بھی کہتے ہیں۔ ابھی ایک فلم آنے والی ہے خلاء اور خلاء بازوں سے متعلق، سپیس کچھ کر کے نام ہے اس کا، اس میں ان روشنیوں کے بڑے دلکش نظارے دیکھنے کو ملے گے خلاء سے۔
 
اسکو اردو میں‌"قطبی روشنی" کہتے ہیں۔
وجہ: شمسی طوفانوں سے خارج ہونے والا مادہ؛ برقی ذرات وغیرہ جب زمین کے قطبی شمالی و جنوبی سے ٹکراتے ہیں تو اورورا پیدا ہوتا ہے۔
نارویجن لوک کہاوت کے مطابق یہاں کے لوگ اسکو خدا کا "غضب" سمجھتے تھے اور بعض علاقوں میں اسکی پوجا بھی کی جاتی تھی۔
ماہرین کا خیال ہے کہ یہ قطبی روشنیاں 2012 کے اردگرد اپنے عروج پر ہوں گی ، جسکی وجہ سے موجودہ دور کی جدید برقی ٹیکنالوجی کا اندھیروں میں ڈوبنے کا امکان بھی موجود ہے۔ یہ برقی ذرات بجلی کی تاروں اور ٹرانسفرمرز کو برانگیختگی کے ذریعہ جلا ڈالتے ہیں!
آخری شدید ترین شمسی طوفان 1859 میں ریکارڈ کیا گیا، جس نے یورپ و امریکہ کے ٹیلی گراف سسٹم کو غیر فعال کر دیا تھا:
http://en.wikipedia.org/wiki/Solar_storm_of_1859
On September 1–2, 1859 the largest recorded geomagnetic storm occurred, causing the failure of telegraph systems all over Europe and North America.[5] Auroras were seen all over the world, most notably over the Caribbean; also noteworthy were those over the Rocky Mountains that were so bright, the glow awoke gold miners, who began preparing breakfast because they thought it was morning.[3]
ایک تو ہمارے سیاستدان اور یہ نجومی اگر عوام کو یاد رہیں ان کے دعوے تو بڑے بِستے ہوتے ہیں یہ۔
 
Top