نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ؛ ٹائم لائن

الف نظامی

لائبریرین
4 فروری 2013
http://www.paknewslive.com/nelum-2/
نیلم جہلم پن بجلی منصوبے پر جدید ترین ٹنل بورنگ مشین نے کام شروع کر دیا۔منصوبے کی 63 کلومیڑ طویل سرنگوں میں سے 30 کلومیٹر سرنگیں کھودی جا چکی ہیں۔ اس طرح سرنگوں پر پیش رفت 45 فیصد ہے۔ زیر زمین پاور ہاوس کی کھدائی 64 فیصد اور زیر زمین ٹرانسفارمر ہال کی کھدائی 62 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔

25اگست2013
http://www.express.pk/story/166549/
چیئرمین واپڈا نے وزارت بجلی و پانی کو خط لکھا ہے کہ چینی کمپنی کے پاس منصوبے پر کام کرنے کیلیے فنڈ ختم ہو گئے ہیں اس لیے کمپنی نے ٹنل بورنگ مشین کے ذریعے کھدائی کا کام روک دیا ہے۔ فوری طور پر4 ارب روپے جاری نہ کیے گئے تو چینی کمپنی واپس لوٹ جائے گی۔ خط میں وزیر اعظم اور وزارت بجلی و پانی سے معاملہ حل کرانےکی درخواست کی گئی ہے۔

7 ستمبر 2013
http://www.geourdu.com/khabrain/national-news/neelum-jhelum-project-billion-continue-decide/
وزارت خزانہ نے نیلم جہلم منصوبے کے لئے 15ارب روپے جاری کرنے کا جلد فیصلہ کیا ہے، سیکریٹری پانی و بجلی سیف اللہ چٹھہ کا کہنا ہے کہ منصوبے کے لئے فنڈز کی فراہمی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو گیا ہے آزاد کشمیر میں زیر تعمیر 969 میگاواٹ کا پن بجلی منصوبہ گزشتہ چند ہفتوں سے فنڈنگ نہ ملنے کی وجہ سے سست روی کا شکار تھا۔سیکریٹری پانی وبجلی سیف اللہ چٹھہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ نے اس پن بجلی منصوبے کے لئے 15ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ رقم جلد مل جائے گی۔سیکریٹری پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ منصوبہ دسمبر 2015 یا جون 2016 تک مکمل ہونا ہے اور اس کی تکمیل سے قبل روات تک ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

26 ستمبر 2013
http://www.app.com.pk/ud_/index.php?option=com_content&task=view&id=132451&Itemid=1
پاکستان اور سعودی عرب نے نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ کے لیے 100 ملین امریکی ڈالر کے اضافی قرضے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں

15 اکتوبر 2013
http://urdu.ruvr.ru/2013_10_15/122875677/
وزیراعظم محمد نواز شریف کی نندی پور، نیلم جہلم اور دیگر منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

23 دسمبر 2013
http://www.nawaiwaqt.com.pk/national/23-Dec-2013/268064
عالمی عدالت کی جانب سے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں کشن گنگا ڈیم بنانے کی اجازت دینے کے 24 گھنٹے بعد بھارت نے آزاد کشمیر کے دو دریاوں نیلم اور جہلم کا پانی روک لیا اور دریا اب نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ڈیم تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی تھی مگر بھارت اس ڈیم کا آدھا پانی پاکستان کو دینے کا پابند تھا جس پر فیصلہ بھی ہوگیا مگر عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد چوبیس گھنٹوں میں بھارت نے رنگ بدل دیا۔ دریائے جہلم کیساتھ ساتھ دریائے نیلم کا پانی بھی روک لیا جس کے بعد ان دریاوں کے کنارے آباد لاکھوں افراد پانی سے متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ نیلم جہلم منصوبہ بند ہونے کا امکان ہے۔ عوام نے شدید احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا عالمی عدالت بھارت کی دوغلی پالیسی کا نوٹس لے۔ بھارت کشن گنگا ڈیم بنانے کی آڑ میں آزاد کشمیر کا پانی بند کرانا چاہتا ہے۔ لہٰذا اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر عالمی سطح پر احتجاج کریں۔

24 دسمبر 2013
http://www.nawaiwaqt.com.pk/islamabad/24-Dec-2013/268244
سندھ طاس کمشنر مرزا آصف بیگ نے کہا ہے کہ بھارت کے کشن گنگاڈیم پر منصوبہ سے نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ کیلئے پانی کی فراہمی میں کمی ہوجائے گی اور تجویز پیش کی ہے کہ اس کمی کو پور اکرنے کیلئے کوہالہ پن بجلی کے مجوزہ منصوبہ پر کام شروع کیا جائے۔ عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو کشن گنگا ڈیم کیلئے دریا کے پانی کا رْخ موڑنے کی اجازت دیتے ہوئے اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ دریائے نیلم میں پانی کے بہاو کو درکار سطح پر برقرار رکھے گا۔

7جنوری 2014
http://www.nawaiwaqt.com.pk/business/07-Jan-2014/271651
کشن گنگاڈیم بننے سے پاکستان کو سالانہ 14سے20 ارب روپے کا نقصان ہوگا اس ڈیم سے پاکستان کو دریائے نیلم کا 45فیصد کم پانی ملے گا اور نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ جو ابھی پیداوار میں نہیں آیا اس کی بجلی اور پیداوار استعداد تقریباً 200میگا واٹ کم ہو جائے گی یہ باتیں ڈاکٹر ابراہیم چیئرمین ایگری فورم نے ایک بیان میں کہیں ان کا کہنا تھا کہ بھارت 1960کے معاہدے پر عمل نہیں کر رہا اور آئے روز کوئی نہ کوئی متنازعہ ڈیم شروع کر دیتا ہے اور بڑی بیتابی سے پاکستان کے چناب، جہلم اور سندھ کے پانی پر قبضہ کرکے پاکستان کو بنجر بنانا چاہتاہے جس کی مثال بگلیہار، چوٹیک، نیمو باز گو اور حالیہ کشن گنگا ہے۔

24 جنوری 2014
http://www.nawaiwaqt.com.pk/lahore/24-Jan-2014/275403
نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ جلد مکمل کرنے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔ وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ میں تاخیر سے بھارت پاکستانی دریاکا پانی استعمال میں لا رہا ہے اور اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کشن کنگا ڈیم تعمیر کر چکا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیلم جہلم پاور منصوبہ 130 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جانا تھا مگر تاخیر سے یہ لاگت بڑھ کر 276 ارب تک پہنچ گئی جس سے قومی خزانے اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر کی گئی توپاکستان کو اپنے حصے سے مزید کم پانی ملے گا۔

19 مارچ 2013
http://www.app.com.pk/ud_/index.php?option=com_content&task=view&id=114246&Itemid=2

حکومت نے نیلم جہلم منصوبےکےلئے 24 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے
۔ نیلم جہلم منصوبے کی تکمیل سے آبی وسائل کی مدد سے سستی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جاسکے گی جس سے بجلی کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ملک میں آبی وسائل کی مدد سے زیادہ سے زیادہ بجلی پیدا کرکے تیل کے درآمدی بل میں نمایاں کمی کی جاسکتی ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کے استحکام میں بھی مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ تجارتی خسارے میں بھی نمایاں کمی کی جاسکتی ہے۔

22 مارچ, 2014
http://urdu.dawn.com/news/1003433/ntdc-blamed-for-transmission-line-delay
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ کی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر میں غیرمعمولی تاخیر کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، یہ لائن 2007ء سے 2013ء کے درمیان تعمیر کی جانی تھی۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، جس نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ اس کمپنی کے سات مینیجنگ ڈائریکٹر کے خلاف اس منصوبہ کی اسٹریٹیجک اہمیت کو نظرانداز کرنے اور جان بوجھ کر غفلت برتنے پر کارروائی کی جائے۔

29 مارچ 2014
http://www.nawaiwaqt.com.pk/letters/29-Mar-2014/291638
نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ کی تمام سائٹس پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور انشاءاللہ اس منصوبے کا پہلا یونٹ دسمبر 2015ء میں بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔(محمد عابد رانا ڈائریکٹر تعلقات عامہ واپڈا)
 

عبد الرحمن

لائبریرین
بہت افسوس ہوا بھارت کشن گنگا ڈیم بنا بھی چکا اور ہم ابھی تک تحقیقاتی کمیٹیوں میں ہی الجھے ہوئے ہیں۔
آگاہی دینے کا بہت شکریہ الف نظامی بھائی! جزاکم اللہ خیرا!
 

arifkarim

معطل
کچھ سمجھ میں نہیں آتا ,کس چیز کا رونا روئیں , نا اہلی , بد کراری , بے حسی ,بد دیانتی,جھوٹ,مکرو فریب ,لوٹ مار,کونسی برائی ہے جو ہم میں اور ہمارے حکمرانوں میں نہیں
قحط الرجال کا سامنا ہے ہمیں
اس گلشن کی آبادی کو بس ایک ہی الو کافی تھا. ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستان کیا ہو گا
صبح تو روءف کلاسرہ کے دوزخ کے سوداگروں کا راج نے خراب کر دی تھی باقی کسر یہاں نکل گئی ہے
 

x boy

محفلین
ان شاء اللہ
خیر ہوگا
بارش کے بعد ہی آلود گی ختم ہوتی ہے ہم پاکستانیوں نے اتنا دیکھا ہے جب تک اللہ نے حیات رکھی اس وقت تک دیکھیں گے کیا کیا ہوتا ہے
 

الف نظامی

لائبریرین
نیلم جہلم منصوبہ کی تکمیل کے آثار نمودار ہیں اور یہ اللہ تعالی کی توفیق سے جلد مکمل ہوجائے گا۔اگرچہ اس منصوبہ میں بہت تاخیر ہوئی اور کشن گنگا ڈیم کی وجہ سے اس منصوبے کی استعداد پر بھی فرق پڑا۔
نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ کے بارے میں مزید آگاہی کے لیے یہ ربط دیکھیے۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
نیلم جہلم منصوبہ کی تکمیل کے آثار نمودار ہیں اور یہ اللہ تعالی کی توفیق سے جلد مکمل ہوجائے گا۔اگرچہ اس منصوبہ میں بہت تاخیر ہوئی اور کشن گنگا ڈیم کی وجہ سے اس منصوبے کی استعداد پر بھی فرق پڑا۔
نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ کے بارے میں مزید آگاہی کے لیے یہ ربط دیکھیے۔
ان شاء اللہ العزیز!
 

arifkarim

معطل
نون لیگ کی اور اور کامیابی:
ایک اور ذرائع نے بتایا کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی طرف سے بھی اسی طرز کے ایک کیس میں ایک میگا پراجیکٹ میں قانونی تقاضے پوری کرنے اور اہل کمپنیوںکی بجائے غیر مستحق کمپنی کو ٹینڈر ایوارڈ کرنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار منصوبے کیلیے فنڈز جاری کرنے کی بجائے ٹینڈر ہی منسوخ کردیے۔ اس سلسلے میں جب باضابطہ موقف کیلیے چیئرمین ڈی او ڈی این ٹی ڈی سی وقار ذکریا سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے ایکسپریس انویسٹی گیشن سیل کو بتایا کہ یہ بات حیران کن ہے کہ وزیراعظم کے احکامات پر معطل کیے گئے سابق ایم ڈی طاہر محمود کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی مرضی کے بغیر پھر سے بحال کرنے کیلیے اعلیٰ حکام کیوں متحرک ہیں۔
لئیق احمد عبدالقیوم چوہدری
 
Top