2020 کی بہترین کتاب

سال 2020 میں آپ نے کتنی کتابیں پڑھیں؟

  • 9سے زائد

    Votes: 7 30.4%
  • 5 سے 9 کتابیں

    Votes: 3 13.0%
  • 1سے 4کتابیں

    Votes: 9 39.1%
  • کوئی نہیں

    Votes: 4 17.4%

  • Total voters
    23
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

محمداحمد

لائبریرین
اس سال آپ نے جو کتابیں پڑھیں ہیں ، اُن میں سے سب سے بہترین کتاب کون سی لگی؟ کیوں لگی؟

زیادہ سے زیادہ آپ دو کتابیں بتا سکتے ہیں۔ تاکہ یہاں صرف بہترین کتابوں کا ہی ذکر ممکن ہو۔

خیالِ مسروقہ از GoodReads
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں تو ایسا مسئلہ نہیں، کونے کونے پر لائبریریز ہیں لیکن مجھے فرصت نہیں ملتی، بس یہاں ٹائپ کرتے کرتے جو صفحات پڑھ لیے وہی پڑھ لیے
لٹل لیڈی یہاں تو لائبریریاں بھی نہیں ہیں۔ اور آن لائن پڑھنے میں مزہ نہیں آتا۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ بات ہے تو میں پھر سے کرنل رفیع الدین کی "بھٹو کے آخری 323 دن" پڑھ رہا ہوں۔ لیکن چند ہی صفحے پڑھنے کے بعد چھوڑ دیتا ہوں۔ 166 صفحوں کی کتاب ہےاور پڑھنے میں ہفتہ لگ جائے گا۔ جبکہ کتابی شکل میں ہوتی تو ایک ہی نشست میں ختم کر دیتا۔
 
ماہی احمد

یہ میں پڑھ چکی ہوں۔۔۔۔!!! اچھی ہے لیکن اتنی اچھی نہیں لگی مجھے کہ دوبارہ پڑھی جائے۔
اگر آپکو اردو کی e-کتب چاہئیں تو میں بھیجوں؟؟؟
 
ماہی احمد

لائبریرین
اس سال آپ نے جو کتابیں پڑھیں ہیں ، اُن میں سے سب سے بہترین کتاب کون سی لگی؟ کیوں لگی؟

زیادہ سے زیادہ آپ دو کتابیں بتا سکتے ہیں۔ تاکہ یہاں صرف بہترین کتابوں کا ہی ذکر ممکن ہو۔

خیالِ مسروقہ از GoodReads
محمداحمد بھائی یہ سوال آپ ۲۰۱۹ کے حوالے سے پوچھ لیتے عزت رہ جاتی۔۔۔۔:unsure:
لیکن پھر میں نے سوچا آپ نے سوال کتابوں کے بارے میں پوچھا ہے، مکمل ہو چکی کتابوں کے بارے میں نہیں:p
 
سیما علی

لائبریرین
کتابوں کا بہترین ہونا ہر ایک کی اپنی نظر میں ہوتا ہے ۔ہمیں اس سال میں یہ دو کتابیں بہترین لگیں:
The Duel: Pakistan on the Flight Path of American Power
By Tariq Ali

The short history of the country of Pakistan including it's culture, corruptness, foreign relationships, military coups, role of Islam, role in
the war in Afghanistan, etc

The Idea of Pakistan
Stephen P. Cohen
Cohen presents three conflicting visions for the future of Pakistan: a state for the Muslims of South Asia, an Islamic state, and a democratic state.
 
نور وجدان

لائبریرین
بابا صاحبا شروع کی ہے. کچھ حد تک پڑھا ہے ۔ میری عادت ہے جب موڈ بن پڑے تو پڑھتی ہوں ۔ ساتھ غار حرا میں اک رات ۔ وہ شروع کی ہے اسکا بھی کچھ حصہ پڑھا ہے. دونوں کتب اعلی ہیں ۔ بہت عمدہ بیانیہ ہے ۔ تاڑڑ صاحب نے جس طرح " بابا جان " استعمال کیا، کیا عمدہ پیار کا سلیقہ ہے ۔
 
Top