2010 فیفا ورلڈکپ جبوبی افریقہ

وجی

لائبریرین
میں تو پہلے ہی کہ چکا تھا کہ اڑجنٹینا اور جرمنی کا میچ جرمنی جیتے گا
کیونکہ اڑجنتینا کا مقابلہ کسی بڑی ٹیم کے ساتھ نہیں ہوا
دوسری طرف جرمنی برطانیا کو ہرا کر کافی پر اعتماد محسوس کر رہی تھی
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی کیا شرط تھی؟

آپ کی ٹیم تو انگلینڈ تھی جو پہلے ہی مرحلے میں باہر ہو گئی تھی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
پچھلی بار جب ورلڈ کپ ہو امیں جرمنی میں تھی ،تب وہاں سماں ہی اور تھا سٹیڈیم ہمارے گھر سے چند کلو میٹر کے فاصلے پہ تھا جہاں کچھ میچیز ہوئے تھے ، آتے رہا کریں مصروفیت تو چلتی ہی رہتی ھے

آپ اس وقت جرمنی میں کہاں ہوتی تھیں؟
آج تو پورے جرمنی میں گاڑیوں کے ہارن اور ووووزیلا کی آوازیں گونج رہی ہیں۔ کچھ دیر قبل میں کسی کام سے گاڑی پر نکلا تھا اور رستے میں جابجا گاڑیوں کے جلوس نظر آتے رہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سپین بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

جرمنی کی کارکردگی دیکھتے ہوئے لگتا تو یہی ہے کہ وہ سیمی فائنل جیت لیں گے۔

جرمنی کا مقابلہ 7 جولائی کو سپین سے ہو گا، جبکہ 6 جولائی کو یوراگوئے اور نیدرلینڈ کا مقابلہ ہو گا۔

دونوں مقابلے اپنی اپنی جگہ پر جاندار قسم کے ہیں۔
 

خوشی

محفلین
آپ کی کیا شرط تھی؟

آپ کی ٹیم تو انگلینڈ تھی جو پہلے ہی مرحلے میں باہر ہو گئی تھی۔


ارے آپ صرف لکھتے ھیں پڑھتے نہیں ھیں :) میں نے کل کہا تھا جرمنی جیتے گا اور زین نے شرط لگائی تھی کہ نہیں ارجنٹائن جیتے گا ، انگلینڈ بھی اپنی ٹیم تھی ، مگر جب جرمنی سے مقابلہ کرتی ھے تو جرمنی پہلے:)

آپ اس وقت جرمنی میں کہاں ہوتی تھیں؟
آج تو پورے جرمنی میں گاڑیوں کے ہارن اور ووووزیلا کی آوازیں گونج رہی ہیں۔ کچھ دیر قبل میں کسی کام سے گاڑی پر نکلا تھا اور رستے میں جابجا گاڑیوں کے جلوس نظر آتے رہے۔

جرمنی کے ایک ایسے شہر میں جس کی ٹیم ایک زمانے میں بڑی مشھور رہی ھے :) ویسے پتہ چل بھی جائے تو نام مت لیجئے گااااااااااااااااااااااااااااااااا

اور ہاں آپ جرمنی کے کس شہر میں ھیں یہ آپ نے کبھی بتایا ھے کیا؟؟؟؟؟؟؟؟
 

فہیم

لائبریرین
ہائیں یہ جرمنی اور اسپین ہوگئے اب۔
میں نے تو نیدر لینڈ اور جرمنی کا سنا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
جرمنی کے ایک ایسے شہر میں جس کی ٹیم ایک زمانے میں بڑی مشھور رہی ھے ویسے پتہ چل بھی جائے تو نام مت لیجئے گاااااااااااااااااااااااا ااااااااا

بتائیں کیوں نہیں، کیا آپ نے وہاں کسی کا قرضہ دینا ہے جو بتانے سے ڈھونڈ لے گا؟:)
 
Top