16 دسمبر

دسمبر کا مہینہ شروع ہوچکا
یہ وہ ماہ ہے جس میں پاکستان ٹوٹ گیا تھا۔ وہ پاکستان ہمیشہ کے لیے گم ہوگیا جس کے لیے 30 لاکح جانوں کی قربانی دی گئیں۔

یہاں سقوط ڈھاکہ کی تصاویر شیر کرسکتے ہیں
east-pakistan.jpg

متحدہ پاکستان کا نقشہ


Surrender1.jpg


جنرل نیازی شکست کی دستاویز پر دستخط کرتے ہوئے
 
کیا دلخراش لمحات ہونگے جب سپنے ٹوٹ کر بکھر گئے۔ کتنے سنگ دل تھے وہ لوگ جواسلاف کے خون پر سمجھوتہ کر کے بھی زندہ رہے۔
کاش ہم آج بھی ایک ہوتے۔
 
اہ خون کے انسو رلاتا ہے 16 دسمبر
آج بھی میرا بنگلہ دیشی پروفیسر دوست مجھ سے پوچھتا ہے کہ پاکستان نے یہ پالیسی کیوں اختیار کی تھی۔ ہم تو اسلام کے پروانے تھے۔ کیا جواب دوں؟
 
یہ سوال تو ہر محب اسلام کے ذہن میں آتا ہے جی
تاہم یہ حقیقت ہے پاکستان کی اپنی کوئی پالیسی تھی ہی نہیں۔ ہم غداروں کے شکنجے میں جکڑے ہوئے تھے۔
 
PAR403068.jpg

جنرل نیازی کو سقوط سے قبل لوگ خوش امدید کہہ رہے ہیں۔ ان میں وہ پاکستانی بھی ہیں جنھوں نے پاکستان ارمی کا ساتھ دیا اور پاکستان کے لیے قربانیاں دیں۔ اج بنگہ دیش کے کیمپس میں کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں۔
پاکستان انھیں قبول نہیں کررہا کہ یہ ڈھائی لاکھ لوگ پاکستان کی ڈیموگرافی تبدیل کردیں گے
کیا سزا ملی ہے پاکستان کا ساتھ دینے کی
 

ساجد

محفلین
اہ خون کے انسو رلاتا ہے 16 دسمبر
آج بھی میرا بنگلہ دیشی پروفیسر دوست مجھ سے پوچھتا ہے کہ پاکستان نے یہ پالیسی کیوں اختیار کی تھی۔ ہم تو اسلام کے پروانے تھے۔ کیا جواب دوں؟
جس وقت کی وہ بنگالی پروفیسر صاحب بات کر رہے ہیں اُس وقت وہ خود پاکستانی نہیں تھے؟ کیا پاکستان سے الگ ہو کے انہوں نے اسلام چھوڑ دیاِ؟ ۔ ارے بھائی مذہب کے نام پہ اور کتنا بلیک میل کیا جائے گا پاکستان اور پاکستانی قوم کو!!!۔ :drama:
 
PAR403103.jpg

انکھوں پر بندھی پٹی کے ساتھ انڈیز سپاہی اپنے میجر پال سنگھ جو کرسی پر بیٹھا ہے اور پاکستانی انٹروگیشن کررہے ہیں
 
جس وقت کی وہ بنگالی پروفیسر صاحب بات کر رہے ہیں اُس وقت وہ خود پاکستانی نہیں تھے؟ کیا پاکستان سے الگ ہو کے انہوں نے اسلام چھوڑ دیاِ؟ ۔ ارے بھائی مذہب کے نام پہ اور کتنا بلیک میل کیا جائے گا پاکستان اور پاکستانی قوم کو!!!۔ :drama:

سر سیاست کے حوالے سے اسلام کا تذکرہ کرنے کا مطلب کلمہ پڑھنا یا نماز روزہ کرنا نہیں ہوتا۔

ملا کو ہے ہند میں سجدے کی اجازت
نادان یہ سمجھتا ہے کہ اسلا م ہے آزاد
 
PAR403113.jpg


EAST PAKISTAN. Dacca. After surrender, at a lunch given by his troops in honour of the Indian Forces, General Amir Abdullah Khan NIAZI, Cmdr of Pakistan Armed Forces Eastern Military High Command (left) talks to a pipe smoking General Jack Frederick Ralph JACOB, chief of staff, Eastern Command, who masterminded the Indian Forces victory and persuaded Gl NIAZI to surrender. On the right is a journalist.
 
Top