ویلنٹائن ڈے منانا چاہے یا نہیں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم
آج میں ایک بحث لے کر حاضر ہوا ہوں امید ہے اس پر اچھی بحث پڑھنے کو لے گی
ایک مسلمان ہونے کے ناطے کیا ہم کو ویلنٹائن دے منانا چاہے یا نہیں اگر نہیں تو کیوں نہیں اور اگر منانا چاہے تو کیوں منانا چاہے اس پر سب کی رائے چاہے شکریہ
خرم شہزاد خرم
 
الف نظامی

لائبریرین
ہمارے ملک میں ہر چیز کا لنڈا بازار لگا ہوا ہے ، کیا ہم کوئی اپنی چیز نہیں نکال سکتے؟
کپڑوں کا لنڈا ، پرانی کتابوں کی شکل میں نظریات کا لنڈا اور اب مغربی تھکی ہوئی تہذیب کی شکل میں ثقافتی لنڈا برامد ہو رہا ہے۔
"ویلنٹائن ڈن " ؟ یہ ہماری ثقافت نہیں ہے ، اس لیے نہیں منانا چاہیے۔
ماں دن ، باپ دن ، استاد دن یہ سب مغرب میں اس لیے منائے جاتے ہیں کہ وہاں اولڈ ہوم کا تصور اور استاد و شاگرد کا رشتہ مادہ پرستی پر استوار ہے۔ جبکہ ہماری تہذیب و مذہب و اخلاقیات میں ہمہ وقت مقدس رشتوں کا احترام سکھاتی ہے۔
 
بہت خوب بہت خوب بہت خوب الف نظامی صاحب بہت خوب آپ نے تو پہلا جواب ہی ایسا دیا ہے اب شاہد ہی کوئی اس کے حق میں ہو میں نے بھی اس پر ایک کالم لکھنے کی کوشش کی ہے انشاءاللہ کل کے اخبار میں آ جاے گا اور پھر میں یہاں بھی پوسٹ کروں گا بہت شکریہ
 
باسم

محفلین
سننے میں آیا ہے کہ اس دن کے ڈسے ہوئے لوگ جنہیں اس دن محبت کی آڑ میں کسی بھی طرح دھوکہ دیا گیا اب" اینٹی ویلنٹائن ڈے " منا رہے ہیں اور اس کی مناسبت سے پیغامات عام ہورہے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس ڈے کا مطلب ہے کہ سارے سال میں ایک دن اپنے محبوب سے پیار کا اظہار کرنا ہے، باقی 364 دن کیا کریں گے؟
 
دوست

محفلین
یہ ذرا رسمی قسم کا اظہار ہوتا ہے۔ ویسے تو محبت اظہار مانگتی ہی ہے ورنہ محبوب سے طعنے ملتے ہیں تمہیں اب محبت ہی نہیں رہی۔۔;)
 
اگر آپ کا پھولوں کا یا کارڈ کا کاروبار ہے تو اس دن کافی تیزی رہتی ہے کاروبار میں ۔ :)

ویسے اب تو حد کر دی ہے لوگوں نے یہ بھی کہتے ہیں کہ اس دن ماں باپ بہن بھائیوں کو بھی ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دی جا سکتی ہے یعنی کھینچ تان کر منانا ضرور ہے جب کہ اچھی طرح معلوم بھی ہے کہ ویلنٹائن کون ہوتا ہے ;)
 
قیصرانی

لائبریرین
یہاں‌ فن لینڈ کی حد تک ویلنٹائن ڈے صرف دوستی کا تہوار سمجھ کر منایا جاتا ہے، محبت کا نہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
چند برس قبل باجی پاکستان گئی ہوئی تھیں‌ تو بتا رہی تھیں کہ تونسہ سے چند کلومیٹر دور ایک قصبہ ہے "سوکڑ"۔ اس سے لوگوں کا ایک گروہ ویلنٹائن ڈے منانے نکلا ہوا تھا اور وہ لوگ تونسہ جا رہے تھے۔ مزے کی بات اس گروہ کے سربراہ نے سانتا کلاز کا حلیہ اختیار کر رکھا تھا
 
ماوراء

محفلین
ویلینٹائن ڈے۔۔۔؟؟ اتنا تو ہمارے ہاں نہیں منایا جاتا۔۔۔جتنا ماشاءاللہ سے پاکستان والے مناتے ہیں۔ یہاں ٹی وی پر ویلنٹائن کا نام و نشاں نہیں ہے۔ اور پاکستانی چینلز پر ویلنٹائن کے ڈرامے، پروگرام۔۔۔اور پتہ نہیں کیا کیا۔۔۔:confused:

پاکستان میں ویلنٹائن ڈے منانے کا انداز نہایت ہی جاہلانہ ہے۔ ہاں مہذبانہ انداز میں وِش کرنے یا منانے میں کوئی حرج نہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
جاہلانہ نہیں جارحانہ کہو۔
اور ہاں پاکستان میں اگر کوئی اصلی چیز آتی ہے تو چند ہی دنوں میں اس کی نقل آ جاتی ہے اور پھر اتنی نقلیں آ جاتی ہیں کہ اصل چیز کھو جاتی ہے اور نقلی چیزوں میں مقابلہ شروع ہو جاتا ہے تو یہیں کچھ صورتحال ویلنٹائن ڈے کی ہے۔ جیسا کہ محب اور قیصرانی نے بھی لکھا ہے۔
 
ویج

محفلین
یار یہ تہوار ہرگز نہیں ہونا چاہیے کیونکہ پیارو امریکہ اور یورپ میں پھول بہت مہنگے ہیں :) ایک گلاب کا پھول 10 ڈالر کا بکتا ہے اور ہم پیسے کے معاملے میں ابھی تک نستعلیقی پاکستانی ہیں کہ فورا پہلے ڈالر کو روپے میں کنورٹ کر کے گنتے ہیں۔:mad: اب تو یہ دعا ہے اللہ اس تہوار کو تو اٹھا لے یا گلابوں کو ہمارے ہاں سستا کر دے یا پھر ہم سے ہمارا حافظہ چھین لے جو یاد دلاتا ہے کہ ایک گلاب پاکستان میں کتنے کا ملتا تھا۔
 
ویج

محفلین
جاہلانہ نہیں جارحانہ کہو۔
اور ہاں پاکستان میں اگر کوئی اصلی چیز آتی ہے تو چند ہی دنوں میں اس کی نقل آ جاتی ہے اور پھر اتنی نقلیں آ جاتی ہیں کہ اصل چیز کھو جاتی ہے اور نقلی چیزوں میں مقابلہ شروع ہو جاتا ہے تو یہیں کچھ صورتحال ویلنٹائن ڈے کی ہے۔ جیسا کہ محب اور قیصرانی نے بھی لکھا ہے۔
ویسے یار شمشاد پاکستان میں ایک چیز کی نقل بہت اچھی ہوئی ہے چائنیز کھانوں کی۔ اس دفعہ پاکستان میں کھل کر اور بغیر کسی حلال حرام کے ڈر کے چائنیز ریسٹورانٹوں میں کھانا کھایا ہے اور یقین جانو یار جتنا اچھا اور مزیدار چائنیز پاکستان میں جارحانہ مصالحہ دار نقل کے بعد تیار کیا جاتا ہے اسکی نظیر کہیں اور نہیں ملتی۔
 
ویج

محفلین
ارے باپ رے ابھی میری نظر شمشاد کی پوسٹوں کی تعداد پر پڑی ہے جو چالیس ہزار کے قریب ہونے والی ہیں۔ جبھی تو میں کہوں ہر جگہ ہر تیسری چوتھی شمشاد کی کارآمد پوسٹ کیوں موجود ہے۔ یار مجھے تو ان 14 پوسٹوں تک پہنچتے پہنچتے پیٹ میں درد ہونے لگا ہے اور تم تو چالیس ہزار پوسٹیں کرنے کے بعد بھی ڈکار مارتے نظر نہیں آ رہے۔ماشاء اللہ کیا ہاضمہ ہے تمہارا۔ کیا قصوری چورن کی فیکٹری تمہاری ہی ہے۔ یار معاف کرنا اس سے زیادہ کارآمد پوسٹیں شاید میں نہ کر پاوں۔
 
ویج

محفلین
ویلینٹائن ڈے۔۔۔؟؟ اتنا تو ہمارے ہاں نہیں منایا جاتا۔۔۔جتنا ماشاءاللہ سے پاکستان والے مناتے ہیں۔ یہاں ٹی وی پر ویلنٹائن کا نام و نشاں نہیں ہے۔ اور پاکستانی چینلز پر ویلنٹائن کے ڈرامے، پروگرام۔۔۔اور پتہ نہیں کیا کیا۔۔۔:confused:

پاکستان میں ویلنٹائن ڈے منانے کا انداز نہایت ہی جاہلانہ ہے۔ ہاں مہذبانہ انداز میں وِش کرنے یا منانے میں کوئی حرج نہیں۔

ماوراء جی تُسی کتھے بیندے ہو؟ ساڈے ول تے ویلنٹائن ڈے واہ واہ ہی ہے۔
 
ویج

محفلین
چند برس قبل باجی پاکستان گئی ہوئی تھیں‌ تو بتا رہی تھیں کہ تونسہ سے چند کلومیٹر دور ایک قصبہ ہے "سوکڑ"۔ اس سے لوگوں کا ایک گروہ ویلنٹائن ڈے منانے نکلا ہوا تھا اور وہ لوگ تونسہ جا رہے تھے۔ مزے کی بات اس گروہ کے سربراہ نے سانتا کلاز کا حلیہ اختیار کر رکھا تھا
میں سوچ ریا سی اے پاکستانی سانتا کلاز کینوں پھول دیوے گا؟ ایندی تے کوئی وائف شائف وی نہیں اونی تے جدوں اینے پاکستان وچ کسی دوجے دی بہن بیوی نوں پھول دے دتے تے اس دے بعد سانتا کلاز ویلنٹائن ڈے تے کی کدی کرسمس تے وی نکلن دی ہمت نہیں کرے گا۔:)
یار شمشاد، کیا اس اسے زیادہ بکواس پوسٹ کوئی ہو سکتی ہے۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ویج: شمشاد بھائی ہمارے بہت سینئر اور قابل احترام دوست ہیں۔ کوشش کریں‌ کہ اتنا فری نہ ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ انہیں‌ یہ مناسب نہ لگے
 
Top