نویں سالگرہ ”اردو محفل فورم“ پر کن کن سے کیا کیا سیکھا؟

ماہی احمد

لائبریرین
پھر تو ہمارا نام بھی امیدوار شاگردوں میں شامل کر لیں بھئ :) :)
آپ نے کیا سیکھنا ہے؟؟؟:p
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
@محمداسامہ سرسری بھائی، مجھے مت ڈانٹیے گا، بس ڈیمانڈ ہی اتنی ہے کیا کریں۔ جدھر جائیں لوگ ریکویسٹ لے کر بیٹھ جاتے ہیں کہ ہمیں بھی سکھا دو کچھ پلیز:LOL::ROFLMAO:
 

بھلکڑ

لائبریرین
میاں! کدھر؟؟؟؟
کہیں مصباح کے ساتھ ساتھ آپ بھی تو برقع پہنے نہیں گھوم رہے؟؟؟
ارے کہاں انیس بھائی !
اپنا تو کاروبار ہی ٹھپ ہوا پڑا ہے !
کوئی ایک آدھا انٹرنیشنل میچ ہی کروا دیں پاکستان میں! یا کم از کم پاکستان کا!
 
بہت کچھ سیکھا اور بہت کچھ سیکھنا ہے۔
کھانا پکانا، مہندی، ڈیزائننگ، ویب سائٹس سے متعلق، سوفٹ وئیرز سے متعلق، فوٹو گرافی، خطاطی، فونٹس، ڈیولپمنٹ، گرافکس، ملنا جلنا، سائنس اور دیگر شعبہ جات سے متعلق، دنیا بھر کے نگر نگر قریہ قریہ کے بارے میں معلومات۔ اردو، اردو، اور اردو کے فنکار۔ ایک سے بڑھ کر ایک ہیں یہاں حقیقی معنوں میں استادوں کے استاد۔ کیا کہوں کہ کس سے کیا جب کہ سبھی کچھ نہ کچھ سکھا رہے ہیں۔ کچھ شعبوں سے متعلق تو کچھ اپنے گردو نواع سے متعلق، کچھ اپنے کام سے متعلق تو کچھ اپنے مشاغل سے متعلق۔ کچھ ایسے لفظوں کے موتی پروتے ہیں کہ ہم وہ مالائیں جپے نہ تھکیں۔کچھ نے کچھ اس طرح صبر ، بردباری اور تحمل کے معنے سمجھائے کہ لغت ہی بدل کر رکھ دی۔ کچھ ایسے ملنسار اور دریا دل کے محبت کروا بیٹھیں۔ اور کچھ اتنے ہنس مکھ، شوخ و چنچل کے سارے غم بھلا دیں۔ کچھ اتنے پیارے اور اتنے اپنے کہ خود پر ناز ہو۔
غرض اردو محفل میں وہ تمام لوگ ہیں جو دوستوں،سہیلیوں، بہنوں، بھائیوں، بزرگوں، استادوں اور بچوں جیسے رشتوں کی لڑیوں میں نگینے بن کر
جڑتےرہے اور ہمارا وقار بڑھاتے رہے۔

اللہ کرے محفل ہمیشہ ہمیشہ ہماری زندگیوں میں محبتیں پھیلانے کا سبب بنی رہے۔ ہم حقیقی معنوں میں رشتوں کی سچائیوں سے روشناس ہوتے
رہیں۔ اللہ پاک محفل کو ہر قسم کے شر سے دور رکھے اور شریروں سے بھی۔
میں نے محفل سے اور محفلین سے جتنا حاصل کیا ہے اس کے بعد صرف یہی کہوں گا کہ"آئی لو یو آل وِد آل مائے ہرٹ۔​
 

نور وجدان

لائبریرین
محترم وارث سے بیت کچھ ۔۔ 2 دن میں بہت کچھ سکھایا ۔۔وہی محترم ابن سعید کی خاصیت
میں نے محترم ابن سعید سے عاجزی ملن ساری اخلاق ۔۔ اچھائی۔۔ خوشی
محترم الف عین سے ۔۔اشعار کا توازن اور موزونیت
محترم یعقوب آسی سے زندگی برتنا
محترم نایاب سے اچھی دعا
محترم اظہر سے ۔۔۔ تعاون اور محبت
محترم شوکت پرویز سے عروضیت کے اصول
محترم ؛؛ممھم نوررررر سے۔۔۔ لگن اور جستجو:)
محترم فصیح سے پیار اور عزت
سب محفلین سے پیار :)
 
Top