“دوست“ بھائی کے نام :)

شمشاد

لائبریرین
ہر جان نثار یاددہانی میں منہمک
نیکی کا ہر حساب دلِ دوستاں میں ہے
(پروین شاکر)
 

عمر سیف

محفلین
پاس رہ کر بھی بہت دور ہیں دوست
اپنے حالات سے مجبور ہیں دوست
ترکِ الفت بھی نہیں کر سکتے
ساتھ دینے سے بھی معذور ہیں دوست
 

شمشاد

لائبریرین
ناصر مجھے چھیڑیں گے بہت چاند، ندی، پھول
آیا نہ میرا دوست اب کے برس بھی
 

عمر سیف

محفلین
ہمیں اے دوستو اب كشتیوں میں رات كرنی ہے
كہ چُھپ جاتے ہیں سب ساحل، چراغِ شام سے پہلے
 

شمشاد

لائبریرین
دشمنوں کے ساتھ میرے دوست بھی آزاد ہیں
دیکھنا ہے کھینچتا ہے مجھ پے پہلا تیر کون
(پروین شاکر)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اور بات ہمیں دوستی نہ راس آئی
ہوا تھی ساتھ تو خُوشبو مقام رکھتے تھے
(نوشی گیلانی)
 

عمر سیف

محفلین
ہزار دوست ہیں، وجہِ ملال پوچھیں گے
سبب تو صرف تمھیں ہو، میں کیا کہوں گا تمھیں
 

شمشاد

لائبریرین
میں دیکھ سکتی ہُوں دوستوں کو
مگر صفِ دشمناں میں گُم ہُوں
(نوشی گیلانی)
 

qaral

محفلین
دوستوں کی شکایت کروں میں یھ بھی مجھ کو گوارا نھیں

دوستوں نے کرم وہ کئے ھیں زندگی کی تمنا نھیں ھے

ّعید گیتے گلے ھے جاپوں میں نور کے چاند جلملھا تے ھیں

زندگی کی اداس راھوں میں بے وفا دوست یاد آتے ھیں
 

شمشاد

لائبریرین
دشمنوں کے ساتھ میرے دوست بھی آزاد ہیں
دیکھنا ہے کھینچتا ہے مجھ پے پہلا تیر کون
(پروین شاکر)
 

سارہ خان

محفلین
دشمن ِ جاں چھپا ہے کوئی ان میں شاید
دوست اتنے ستم ایجاد نہیں ہو سکتے
کتنے چہروں میں گھِرا ہے وہ جو کہتا تھا
ہم کسی کے بھی تیرے بعد نہیں ہو سکتے
 

نوید صادق

محفلین
جانے بھی دو نوید سرِ کاروبارِ زیست
کچھ خاص دوست تم سے اگر ہاتھ کر گئے

شاعر: نوید صادق
 

شمشاد

لائبریرین
ہر جان نثار یاددہانی میں منہمک
نیکی کا ہر حساب دلِ دوستاں میں ہے
(پروین شاکر)
 

شمشاد

لائبریرین
سب کچھ سہی فراز ، پر اتنا ضرور ہے
دنیا میں ایسے لوگ بہت کم ہیں دوستو
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
گردشِ دوراں، زمانے کی نظر، آنکھوں کی نیند
کتنے دشمن اک رسمِ دوستی سے ہو گئے
(ساغر نظامی)
 
Top