’’دُھویں‘‘ میں سب اُڑائے جا رہا ہوں میں

فاخر

محفلین
غزل

افتخاررحمانی فاخر

سُرورِ غم بتائے جا رہا ہوں میں
کوئی قصّہ سنائے جا رہا ہوں میں

بصد اُلفت تری یادوں کو میرے یار
لہو دل کا پلائے جا رہا ہوں میں

جفاؤں کے جو تیری نقش ہیں دِل پر
اُنہیں دل سے مِٹا ئے جا رہا ہوں میں

تری آہٹ ہُوئی جب، راہوں میں تیری
دل و مژگاں بچھائے جا رہا ہوں میں

ملا ہے مجھ کو تجھ سے جو بھی سرمایہ
اُسے دِل میں چھپائے جا رہا ہوں میں

یہ چاہت اور الفت کا جو رشتہ ہے
اِسے مُحکم نبھائے جا رہا ہوں میں

توُ پتھر ہے یقیناً، دردِ دل اپنا
مگر تجھ کو دِکھائے جا رہا ہوں میں

ملِے ہیں مجھ ، کو جو غم عشق میں فاخرؔ
’’دُھویں‘‘ میں سب اُڑائے جا رہا ہوں میں :LOL::ROFLMAO:
٭٭٭٭

نوٹ: پہلی مرتبہ ’’دختِ رز ‘‘کے بجائے سگریٹ کا استعارہ کیا ہوں،یوں بھی ہم نئی نسل کے لوگ ہیں، شراب کا ذکر بہت کرلئے، اب جدت پسندی اختیار کرتے ہوئے ’’سگریٹ‘‘ کو بھی شاعری کا ’’ جزو‘‘ بنانا چاہیے۔ ویسےبھی دونوں کی فطرت میں’’بربادی‘‘ ہی مقدر ہے۔
:LOL::LOL::grin:
 

فاخر

محفلین
مین پوری گٹکھا ؟؟
ھمارے یہاں کئی اقسام مثلا ”شیکھر، پان بہار، تان سین، دل باغ، راج دربار، راج شری،شیام بہار، کملا پسند، ترنگا اور مدھو“ جیسے نام کے گٹکھے ملتے ہیں، جن میں رجنی گندھا سب سے عمدہ کوالٹی اور قیمتی ہے۔ اس کے ساتھ مخصوص اعلیٰ کوالٹی کا تمباکو مکس کرکے لوگ استعمال کرتے ہیں، اب یہ نہ سمجھ لیں کہ میں گٹکھے کا رسیا ہوں، بھائی میں تو صرف پان کھاتا ہوں پابندی سے ۔ :LOL:
ویسے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک ضلع ”مین پوری“ کے نام کا گٹکھا سرحدپار مشہور ہے۔ :LOL:
 
آخری تدوین:
یہ جان کر خوشی ہوئی کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک ضلع ”مین پوری“ کے نام کا گٹکھا سرحد مشہور ہے
یہ تو مجھے نہیں معلوم کہ وہ پراڈکٹ ضلع مین پوری کے نام پر ہے یا اس کی وجہِ تسمیہ کچھ اور ہے :)
میں تو یہ سمجھتا رہا ہوں کہ مین پوری اور گٹکا دو الگ الگ اجناس ہوتی ہیں :)
 
یعنی یو پی کا ایک ضلع "مین پوری" ہے ۔ جو کسی گٹکے کا برانڈ بھی ہے !!!
واہ! کیا چشم کشا لڑی بن گئی ہے یہ :)
الحمدللہ ہم نے آج تک مین پوری یا گٹکے کی دست بوسی کا شرف حاصل نہیں کیا، صرف اُمِ دخان کی ہی غلامی کی ہے :)
 
Top