نہیں، انکار تو نہیں میرا بھی عیدی دینے کا، لیکن یہاں تو سبھی چھوٹے ہیں، سب کو ہی دینا پڑے گی تو کہیں میں خود زکوۃ کا مستحق نہ ہو جاؤں! کاش میں بھی کسی سے عیدی مانگ سکتا تو "اس ہاتھ دے اس ہاتھ لے "کر لیتا
ژولیدہ بیانی کی بھی اصلاح کردینا آپ کا شیوہ ٔ خاص اور طر ّۂ امتیاز ہے تو اب کس کم نصیب کو نقدی(عیدی)کی ضرورت رہی ، آپ کی یہی شفقتیں ہمارے لیے آپ کی طرف سے عید ی ہیں اور جناب کیا ہی کرم نوازی ہو کبھی شاعری کے زُمرے میں اپنی تازہ شاعرانہ تخلیق عطافرمادیں تو دنیا کی سیر اور خاص طور پر سپر پاور ملک میں اقامت ،جہاں دنیا بھر کے لوگ سمائے ہیں،کے انداز کااندازہ ہوجائےاُن کو جو کبھی بھی یہاں پہنچ نہیں سکتے ۔آپ کو عید کی پیشگی مبارکباد پیش ہے ، قبول فرمائیں۔​
 

سیما علی

لائبریرین
راحت ملتی ہے استاد محترم سے بات کرکے ۔۔انتہائی اپنائیت نظر آتی ہے انکے لہجے میں ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

الف عین

لائبریرین
جناب کیا ہی کرم نوازی ہو کبھی شاعری کے زُمرے میں اپنی تازہ شاعرانہ تخلیق عطافرمادیں تو دنیا کی سیر اور خاص طور پر سپر پاور ملک میں اقامت ،جہاں دنیا بھر کے لوگ سمائے ہیں،کے انداز کااندازہ ہوجائےاُن کو جو کبھی بھی یہاں پہنچ نہیں سکتے ۔
ڈھول بجا کر اعلان کر سکتا ہوں کہ پچھلے شاید دس سالوں میں چار پانچ غزلیں ہوئی ہیں جو ساری یہاں یا سَمت میں شیئر کر چکا ہوں، یہاں امریکہ ہجرت کے بعد تو ایک شعر بھی نہیں ہوا، ہوا بھی تو ضبطِ تحریر کرنا بھول گیا اور پھر مکمل بھول گیا! مجھے تو اپنے ہی شعر بھی یاد نہیں رہتے!
 

سیما علی

لائبریرین
دعائیں اور سلام آپ سب کے لئے سلامت رہیے اللہ تعالیٰ ہماری عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے آمین
 
ڈھول بجا کر اعلان کر سکتا ہوں کہ پچھلے شاید دس سالوں میں چار پانچ غزلیں ہوئی ہیں جو ساری یہاں یا سَمت میں شیئر کر چکا ہوں، یہاں امریکہ ہجرت کے بعد تو ایک شعر بھی نہیں ہوا، ہوا بھی تو ضبطِ تحریر کرنا بھول گیا اور پھر مکمل بھول گیا! مجھے تو اپنے ہی شعر بھی یاد نہیں رہتے!
خیر وہ ڈھول بھی آپ کے پیٹنے سے سب کے سب سیدھے ہوجائیں گے۔ بارے یہ ایک بات تھی سو تھی، اصل بات یہ ہے کہ گزشتہ عشرے کی کہی اُن تمام غزلوں کا لنک مرحمت فرمائیں تو میں اُنھیں کمپوز کرکے یہاں شیئرکروں اور کہہ سکوں، گر قبول اُفتد زہے عزّ و شرف!​
 
آخری تدوین:
حاصلِ تلاش آپ کی 19غزلیات ہیں، جو ’’ریختہ ‘‘ پر محفوظ ہیں۔میراکام آسان ہوگیا۔وہ تمام میں نے نقل کرلی ہیں اور ان شأاللہ بنظرِ غائر مگر آپ کے شاگرد اورایک طالب ِ علم کی حیثیت سےاِنھیں پڑھ کر اِپنے مطالعے کاحاصل یہاں پیش کروں گا۔​
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
حاصلِ تلاش آپ کی 19غزلیات ہیں، جو ’’ریختہ ‘‘ پر محفوظ ہیں۔میراکام آسان ہوگیا۔وہ تمام میں نے نقل کرلی ہیں اور ان شأاللہ بنظرِ غائر مگر آپ کے شاگرد اورطالب ِ علم کی حیثیت سےاِنھیں پڑھ کر اِپنے مطالعے کاحاصل یہاں پیش کروں گا۔​
چائے پلانا تو ہمارا حق بنتا ہے اتنا بہترین کام کرنے پہ ۔۔۔
تو شکیل بھائی چائے حاضر ہے ؀
IMG-1395.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
ثمرین کو بھی بلا لیں ۔۔بھیا ۔۔آج گل سے بھی بات ہوئی آزردہ تھیں ۔۔وہ کسی قریبی رشتے دار کی رحلت پہ ۔۔اب گل کے یہاں بھی افطار ہو چکا ہوگا ۔۔آواز دیں روفی بھیا کو اور گل بٹیا کو بھی ۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سید عاطف علی

لائبریرین
ثمرین کو بھی بلا لیں ۔۔بھیا ۔۔آج گل سے بھی بات ہوئی آزردہ تھیں ۔۔وہ کسی قریبی رشتے دار کی رحلت پہ ۔۔اب گل کے یہاں بھی افطار ہو چکا ہوگا ۔۔آواز دیں روفی بھیا کو اور گل بٹیا کو بھی ۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

ٹن ٹن ٹن ۔ آجاؤ بھئی سب ۔ٹن ٹن ٹن۔📢
 

سیما علی

لائبریرین
جب آپا کی چائے ہوگی تو ہم بھی حاضر ہو جائیؔں گے ۔کیون بھئی آپا ؟
گل اور روفی بھا ئی کو بھی بلا لاؤں ۔
ٹے ٹارک چائے کے بارے میں کیا خیال ہے ۔۔۔۔ملائیشیا کے کسی بھی شہر میں دن کے کسی بھی پہر باہر نکلیں، آپ کو ہر سڑک پر جا بجا لوگوں کا جمگھٹا دکھائی دے گا جہاں ہر رنگ ونسل اور طبقے کے لوگ پلاسٹک کی کرسیوں پر بیٹھے دنیا کے ہر موضوع پر گپ شپ لگاتے، اس مشروب کی چسکیاں لیتے نظر آئیں گے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہزارمہینوں سے بہتر ہے شب قدر !فرشتے اور روح اس شب میں اپنے رب کے اذن سے تمام (تعیین شدہ) حکم لے کر نازل ہوتے ہیں۔یہ رات طلوع فجر تک سلامتی ہی سلامتی ہے۔
شیخ الجامعہ اپنی تفسیر الکوثر میں شب قدر کے تعین کے حوالے سے یوں لکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
شب قدر کی انتہائی اہمت کے پیش نظر اس کا تعین نہیں فرمایا تاکہ اسے تلاش کرنے والے متعدد راتوں میں اسے تلاش کریں جس سے اس شب کو حاصل کرنے میں خلوص رکھنے والے اور اسے اہمیت دینے والے ہی تلاش کریں گے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یاسمیں بٹیا
ذرا یہ تو بتائیں ۔۔۔ آج کتنے کپ پینا ہے ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

ویسے آج کل تو چائے کافی کم۔ تین چار دن پہلے غلطی سے نمک ڈال دیا چائے میں۔ اس کے بعد سے دل ہی نہیں چاہا چائے پینے کو۔
 

سیما علی

لائبریرین
نمک بھی کیا چیز ۔۔زیادہ پڑ جائے غلطی سے تو کھانا زہر۔۔چہرے پہ ہو تو نمکین چہرہ کہلائے ۔۔آنکھوں میں آنسو نمکین ۔البتہ چائے چائے میں غلطی سے پڑے تو اچھی بھلی چائے کا ستیاناس۔۔؀
ذرا نمکین پانی سے سنا ہے
دلوں کے زنگ اتارے جا رہے ہیں
گُلِ بٹیا کے لئے
؀
تمہاری آنکھوں نے بخشی ہے گل کو نمکینی
تم اپنی آنکھوں میں جلوے نچوڑتے کیوں ہو
 
Top