یہ کیا ماجرا ہے؟

الف عین

لائبریرین
آج میں نے سوچا کہ انٹر نیٹ پر مختلف سائٹس سے امجد اسلام امجس کا کلام جمع کر کے ای بک بنائی جائے، ایک بہت اچھی سائٹ ملی ہے جہاں ان کی پوری کتاب موجود ہے، لیکن یہ کیا؟؟ یہ سلیکٹ کر کے کاپی ہوتا ہے نہ پیسٹ؟ یہ کیا ماجرا ہے۔ آُ ہورا صفحہ کاپی کر لیں، تو پیسٹ ایک حرف بھی نہیں ہو رہا۔ سلیکٹ آل کریں تو محض ایک خالی جدول پیسٹ ہوتا ہے۔ دو تین سطریں کاپی پیسٹ کریں تو کبھی کبھی ایک دو سطریں پیسٹ ہو جاتی ہیں ورنہ محض پہلا لفظ ہی پیسٹ ہوتا ہے۔
یہ کیا ماجرا ہے، ذرا ماہرین ایکسپلور کریں؟
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی میرے ساتھ تو ایسا نہیں ہوا۔
میں نے کتنے ہی صفحے کھول کے دیکھے ہیں۔ اور یہ دیکھیں صفحہ 076 : صرف حرفِ ہ کی جگہ ڈبے تھے جو میں نے درست کر دیئے ہیں۔

دل ترے غم كي بارگاہ ميں ہے، ٨٧
دل تو رُكنے كا بہانہ چاہے

دل سرِ شہرِ وفا تنہا ہے

دل سے نكلي ہوئي صدا كے ليے

دل كو حصارِ رنج و اَلم سے نكال بھي، ٥٤

دل كي اوقات سے بڑے تم تھے

دل كي بے فيض زمينوں سے خزانے نكلے

دل كي تسكيں مگر ہوس ميں نہيں

دل كي گلي ميں حدّ نظر تك تھي روشني

دل كِسي دُوسرے كي راہ ميں ہے

دل كِسي روشني كي راہ ميں ہے

دل كِسي شے پہ مُطمئن ہي نہيں

دل كے اندر بھي ايك رستہ ہے

دل كے دريا تو نہيں ہوتے اُترنے والے

دل كے دريا كو كسي روز اُتر جانا ہے، ٦٨١

دل كے دريا كو كِسي روز اتر جانا ہے

دل كے كہنے پہ جب لڑے تم تھے
 

الف عین

لائبریرین
واقعی گھر کے لیپ ٹاپ پر یہ مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن دفتر میں دو تین بار میں نے بند کر کر کے یہ صفحات کھولے لیکن کبھی درست کاپی نہیں ہوا۔
 

الف عین

لائبریرین
کچھ راز ضرور ہے۔ ابھی میں نے نوٹ پیڈ میں پیسٹ کیا تو ہو گیا۔ لیکن ورڈ میں نہیں ہو رہا ہے۔ کبھی ہوتا ہے کبھی نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
یہی تو میں کرنے لگا تھا رات کو، لیکن تب بھی سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ متن کیسا ہے، درمیان میں کچھ اعداد آ جاتے ہیں، کبھی لگتا ہے کہ محض فہرست ہے، کبھی متن ذCoherent نہیں لگتا۔ دوسرے صفحات بھی دیکھیں، شروع سے۔
میرا مطلب یہ تھا کہ اس صفحے کی سکرپٹ میں کچھ مسئلہ ہے کیا، یہ ویب ڈیزائننگ اور پروگرامنگ کے ماہرین ذرا تجزیہ کر کے دیکھیں۔ اس لیے یہ موضوع شروع کیا تھا۔
 

الف عین

لائبریرین
آج پھر اس پر کچھ سر کھپایا تو پتہ چلا کہ یہ در اصل مکمل کتاب کو کمپوز کر کے Sorting کر دی گئی ہے، اسی لیے مصرعے بے جوڑ نظر آتے ہیں۔ سارے ج کے ایک جگہ، دال سے شروع ہونے والے ایک جگہ۔ شمشاد نے جو پوسٹ کیا، وہ د کی مثال تھی، ساری سطریں دال سے شروع ہونے والی۔ اس سائٹ سے متعلق حضرات میں سے کوئ یہاں ہے؟؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو آپ نے بہت خوب بات بتائی اعجاز بھائی، اب دوبارہ جا کے دیکھتا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نوٹ پیڈ پر منتقلی ہو جاتی ہے۔ ورڈ کے کلپ بورڈ پر ڈیٹا موجود ہوتا ہے لیکن ورڈ میں‌پیسٹ نہیں‌ہوتا
 

قیصرانی

لائبریرین
جہاں تک ترتیب کا تعلق ہے تو اس کی وجہ مجھے یہ لگی ہے کہ یہ سرچ شدہ نتائج ہیں۔ سرچ میں‌ دو رمز استعمال ہوئے ہیں۔ پہلا یہ کہ شاعر کے نام کو تلاش کرنا اور دوسرا پھر اس تلاش شدہ کو مزید الف بے کی ترتیب دے دینا۔ ڈیٹا بیس سے ڈیٹا نکالنے کی یہ رمزیں بہت عجیب لگ رہی ہیں
 

الف عین

لائبریرین
لیکن یہ ربط برقی کتابوں کے سلسلے میں ملا تھا کہیں سے۔ یہ کتاب کس قسم کی ہے، اگر ہے تو۔ ان کے ہوم پیج سے کچھ معلوم نہیں ہوتا
 
Top