یہ چنگاری بھی یا رب اپنی خاکستر میں تھی

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
DSC00085.jpg
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
یہ ہیں محترمہ رُحمہ زینب

ویسے تو یہ میری بھانجی بنتی ہیں ، مگر ان کے مجھ سے روا رکھے جانے والے سلوک سے میں ان کا بھانجا لگتا ہوں
محترمہ ابھی چار سال کی ہیں مگر یہ اپنے علاوہ سب کو "بچوں" سمجھتی ہیں
ابھی پلے گروپ کی طالبہ ہیں اور سارے زمانے کو جاہل اور گنوار کہتی ہیں (ڈنکے کی چوٹ پہ)
ان کا پسندیدہ رنگ سرخ (ان کی زبان میں "لیڈ" ، اور "پلپل" (پرپل) ہیں
ان کے پسندہ کارٹون (بلکہ کہنا مناسب ہوگا کہ واحد پروگرام جس کی وجہ سے ٹی وی دیکھنا گوراہ فرماتی ہیں "دولے مون" (ڈورے مون) نامی کارٹون ہیں
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ان سے اگر پوچھا جائے کہ آپ کا نام کیا ہے؟
تو
جواب ہوگا
پوٹے ماموں (چھوٹے ماموں) بتی تاتا (بنٹی کاکا) اور بِلے ماموں (بڑے ماموں) ڈائن تہتے ہیں
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک بار جب یہ ہمارے گھر آئی ہوئی تھی
اور میرے کمرے میں دندنا رہی تھی، (ہلا گلا کرنا اس کا پسندیدہ ترین مشغلہ ہے)
میں نے اسے بھگانے کی خاطر بہانہ بنایا :۔ "بنٹی آپ باہر جاؤ، میں نے کپڑے بدلنے ہیں۔ آپ پھر آ جانا"
آپ نے برجستہ فرمایا:۔ "ای مالے تپلے نئیں ہیں ، ای مالا توئی شاپل پہنا ہوا ہے؟"
اور میں اپنا سا منہ لے کر رہ گیا


ترجمہ :۔ یہ والے کپڑے نہیں ہیں، یہ کوئی شاپر پہنا ہوا ہے
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مومنہ اور میں کنگفو پانڈا 2 دیکھ رہے تھے
بنٹی نے دیکھا تو منہ بنا کے بولی
"آپ یہ بچوں مالے کالٹون دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔؟؟؟ ہمارے پاپا تو خبریں دیکھتے ہیں، اور فلمیں دیکھتے ہیں"
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور آپ کو اس سے بچائے رکھے۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
( آج سے قریباً ڈیڑھ دو سال پہلے جب بنٹی کی تازہ تازہ زبان چلنا شروع ہوئی تھی)
بنٹی کو پانی میں رہنے کا بھی بہت شوق ہے، اس وجہ سے میں اسے جل پری کی بد روح بھی کہتا ہوں

ہماری اماں محترمہ سے روایت ہے
کہ ایک بار جب بنٹی پانی سے نکل کر آئی تو اماں نے اس کے کپڑے چینج کروا دئیے
مگر انہیں کیا معلوم تھا، کہ یہ ہمارا زمانہ نہیں رہا ، نہ ہی اب بچے وہ رہے ہیں

تو کچھ دیر بعد بنٹی اپنی مما سے شکایت کرتی ہوئی پائی گئی کہ :۔ "نانی اماں نے میچنگ والا جانگیہ بھی پنہایا"
 

یوسف-2

محفلین
ماشاء اللہ
بچے ہمارے عہد کے چالاک ہوگئے
اللہ انہیں دونوں جہان میں کامیاب کرے آمین
 

سید زبیر

محفلین
ماشا ء اللہ ۔۔۔۔۔۔۔ تم کو ہماری عمر لگ جائے ۔۔۔۔۔۔ اللہ تبارک تعا لیٰ نیک نصیب عطا فرمائے اور دین حق پر چلتے ہوئے والدین کی توقیر کا باعث بنائے (آمین )
 

سید زبیر

محفلین
چھوٹا غالب سے استدعا ہے کہ اس کا موضوع
یہ چنگاری بھی یا رب اپنی خاکستر میں تھی بدل کر کچھ اور مثلآ ’’ دور دنیا کا میرے دم سے اندھیرا ہو جائے‘‘ یا جو بھی موزوں سمجھیں کم از کم یہ عنوان موزوں نہیں ہے معذرت کا طلبگار ہوں
 
Top