یہ بات نرالی دلِ خوددار کرے ہے ۔۔۔ حفیظ میرٹھی

صائمہ شاہ

محفلین
یہ بات نرالی دلِ خوددار کرے ہے
تڑپے ہے مگر درد سے انکار کرے ہے

دُنیا کا یہ انداز سمجھ میں نہیں آتا
دیکھے ہے حقارت سے کبھی پیار کرے ہے

تسلیم اسے کوئی بھی دل سے نہیں کرتا
وہ فیصلہ جو جبر کی تلوار کرے ہے

اس دشمنِ ایماں نے کیا شیخ پہ جادو
کافر جو کہے ہے وہی دیندار کرے ہے

اب اپنے بھی سائے کا بھروسہ نہیں یارو
نزدیک جو آئے ہے وہی وار کرے ہے

تقریر سے ممکن ہے نہ تحریر سے ممکن
وہ کام جو انسان کا کردار کرے ہے

شرماتا ہوں فنکار سمجھتے ہوئے خود کو
جب جھوٹی خوشامد کوئی فنکار کرے ہے

یہ ناچتی گاتی ہوئی اس دور کی تہذیب
کیا جانیے کس کرب کا اظہار کرے ہے

مانگے ہے حفیظ اور ہی کچھ شعر کا بازار
کچھ اور طلب شعر کا میعار کرے ہے
 

کاشفی

محفلین
سبحان اللہ۔ واہ بہت ہی خوب۔۔
شکریہ شیئر کرنے کے لیئے۔۔
تقریر سے ممکن ہے نہ تحریر سے ممکن
وہ کام جو انسان کا کردار کرے ہے
 

نایاب

لائبریرین
بلاشبہ اک خوبصورت انتخاب
بہت دعائیں شراکت پر محترم بہنا
سولہ آنے سچی بات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تقریر سے ممکن ہے نہ تحریر سے ممکن
وہ کام جو انسان کا کردار کرے ہے
 

صائمہ شاہ

محفلین
سبحان اللہ۔ واہ بہت ہی خوب۔۔
شکریہ شیئر کرنے کے لیئے۔۔
تقریر سے ممکن ہے نہ تحریر سے ممکن
وہ کام جو انسان کا کردار کرے ہے
بلاشبہ اک خوبصورت انتخاب
بہت دعائیں شراکت پر محترم بہنا
سولہ آنے سچی بات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تقریر سے ممکن ہے نہ تحریر سے ممکن
وہ کام جو انسان کا کردار کرے ہے
پسند فرمانے کا شکریہ
 

صائمہ شاہ

محفلین

سید فصیح احمد

لائبریرین
یہ بات نرالی دلِ خوددار کرے ہے
تڑپے ہے مگر درد سے انکار کرے ہے

دُنیا کا یہ انداز سمجھ میں نہیں آتا
دیکھے ہے حقارت سے کبھی پیار کرے ہے

تسلیم اسے کوئی بھی دل سے نہیں کرتا
وہ فیصلہ جو جبر کی تلوار کرے ہے

اس دشمنِ ایماں نے کیا شیخ پہ جادو
کافر جو کہے ہے وہی دیندار کرے ہے

اب اپنے بھی سائے کا بھروسہ نہیں یارو
نزدیک جو آئے ہے وہی وار کرے ہے

تقریر سے ممکن ہے نہ تحریر سے ممکن
وہ کام جو انسان کا کردار کرے ہے

شرماتا ہوں فنکار سمجھتے ہوئے خود کو
جب جھوٹی خوشامد کوئی فنکار کرے ہے

یہ ناچتی گاتی ہوئی اس دور کی تہذیب
کیا جانیے کس کرب کا اظہار کرے ہے

مانگے ہے حفیظ اور ہی کچھ شعر کا بازار
کچھ اور طلب شعر کا میعار کرے ہے

پڑھنے میں تاخیر ہو گئی ، مگر آپی ! کمال انتخاب ہے !! شاندار !! :) :)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
تاخیر! آخر ہوئی کیسے؟ کوئی مناسب وجہ ہے آپ کے پاس اس تاخیر کی؟ کیا بنے گا اس قوم کا۔ احساس ذمہ داری نام کی کوئی چیز تو رہی نہیں۔
ہُن جان دوو بابیو ( بابے کی جمع ) :unsure: ۔۔۔ وجہ کے واسطے اب ہم کوئی شاپر ہی چڑھا سکتے ہیں :rolleyes: کیوں کہ کوتاہی تو ہم سے سر زد ہوئی :confused: ، احساسِ ذمہ داری ؟ :thinking: ۔۔۔۔ آلکس آدمی ہوں ہو بھی تو فائدہ کچھ نہیں! :tongue:
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
نیرنگ خیال ، بھیا قوم والی بات پر اداس ہو گیا تو سوچا علیحدہ لکھ دوں :) :)
بھائی صاحب قوم کا تو اللہ ہی حافظ ہے ( سچ میں ، کڑھن ہی کڑھن ہے! ) ،،، لیکن میرا بیک گراؤنڈ عجیب ہے ، دُبئی پیدا ہوئے ، انڈین سکول جاتے تھے تو عربی وہاں ہوتے ہوئے بھی نہیں سیکھ پائے ، پاکستان آ کر یہاں کے تعلیمی معیار پر پورا نہیں اتر کر سکے ( مجھے اردو میں اپنا نام لکھنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا تھا ! ۔۔ ٹوٹی پھوٹی بول لیتا تھا ! ) ،، پس! دو سال پیچھے دھکیل دیئے گئے جو بعد میں ہم نے دھینگا مشتی سے بازیاب کروا لیئے !! ،، امی کی قدرت اردو زبان میں اچھی تھی ، پس وہ راتوں کی کُٹ نہیں بھولتی ( زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے ) اور ہمیں بھی اردو زبان سے پیار ہو گیا :) :) ۔۔ اس لیئے اللہ کا کرم ہوا کہ ہم اختیاری مشرقی ہیں نہ کہ سر پھرے والے :) :)
 
Top