یکرمزی نستعلیق نویسہ میں شاندار خودکار گوشائی!

arifkarim

معطل
محفل پر کئی سالوں سے یکرمزی نستعلیق نویسوں میں خودکار گوشائی کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ لیکن ابھی تک اسکا کوئی بھی مستند اور قابل استعمال حل منظر عام پر نہیں آیا۔ آج عبدالمجید بھائی نے جالبین گردی کر کے اسکا ایک ممکنہ حل ڈھونڈ لیا ہے۔ ملاحظہ ہو دنیائے یکرمزی کا سب سے پہلا نستعلیق نویسہ، خودکار گوشائی کیساتھ : Decotype Nastaleeq :
b307.gif
مندرجہ بالا نویسہ کے حیرت انگیز نمونوں کی آزمائش یہاں کر سکتے ہیں:​
لغت:​
یکرمزی = unicode​
نویسہ = font​
گوشائی = kerning​
جالبین = internet​
 
مدیر کی آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
میں کچھ سمجھا نہیں۔ یہ ایپلیکیشن بظاہر تو ڈیکو ٹائپ کے ACE فونٹس اور ACE لے آؤٹ انجن کے پریویو کے لیے بنائی گئی معلوم ہو رہی ہے۔ اس کا خودکار کرننگ (خصوصاً اوپن ٹائپ نستعلیق فونٹس کی خودکار کرننگ) سے کیا تعلق ہے؟
 

arifkarim

معطل
میں کچھ سمجھا نہیں۔ یہ ایپلیکیشن بظاہر تو ڈیکو ٹائپ کے ACE فونٹس اور ACE لے آؤٹ انجن کے پریویو کے لیے بنائی گئی معلوم ہو رہی ہے۔ اس کا خودکار کرننگ (خصوصاً اوپن ٹائپ نستعلیق فونٹس کی خودکار کرننگ) سے کیا تعلق ہے؟
اسکے لئے ACE انجن کی ساخت کو سمجھنا ضروری ہے:
To understand ACE, one needs to know that it consists of three aspects:

• ACE: Typesetting technology – layout engine and font format – dedicated to the Arabic script. (The acronym ACE stands for 'Arabic Calligraphic Engine'. 'Calligraphic' is quite an unhappy term since ACE is a typographic engine of course.)[1]​
• ACE fonts: Fonts produced for this layout engine. These are OpenType fonts that hold special tables qualifying them as ACE fonts.​
• Tasmeem: A plug-in for InDesign ME which makes the ACE layout engine available in InDesign.​
 

سعادت

تکنیکی معاون
ACE fonts: Fonts produced for this layout engine. These are OpenType fonts that hold special tables qualifying them as ACE fonts.

درست، لیکن اوپن ٹائپ کے لیے لکھے گئے شیپنگ انجنز کیا کسی ACE فونٹ کو اسی خوبصورتی کے ساتھ رینڈر کر سکتے ہیں؟ اور کیا ACE فونٹس میں موجود "سپیشل ٹیبلز" کی غیر موجودگی میں ACE انجن انہیں خودکار کرننگ کے ساتھ استعمال کر سکتا ہے؟

آپ ہی کے دیے گئے ربط میں سے ایک اور اقتباس:

ACE layout technology is not the same as OpenType layout technology. Each of them follows a different logic. For OpenType-trained minds like my own, ACE does things that seem highly 'complex' (choosing from alternate shapes or positioning attachments) and would require a lot of efforts to realize in OpenType – and slow down such an OpenType font's performance. But unlike OpenType, ACE achieves 'complex'-looking effects by 'simple' means. ACE fonts do more than OpenType fonts, and more efficiently.

(مجھے اوپن ٹائپ فونٹس کی سست پرفارمنس والے جملے سے تھوڑا سا اختلاف ہے، کیونکہ یہ آرٹیکل تقریباً چار سال پرانا ہے اور جدید شیپنگ انجنز اس معاملے میں اب کافی بہتر ہیں، لیکن ACE بہرحال ACE ہے۔ :) )

مختصراً یہی کہ ACE اور اوپن ٹائپ میں بہت فرق ہے۔ ایک بات یہ بھی کہ ACE فونٹس کی کرننگ کی ذمہ داری ACE انجن پر زیادہ ہوتی ہے، اور فونٹ پر کم، اور اسی لیے وہ (خصوصاً نستعلیق کی) حیرت انگیز کرننگ پر قادر ہے۔
 

arifkarim

معطل
(مجھے اوپن ٹائپ فونٹس کی سست پرفارمنس والے جملے سے تھوڑا سا اختلاف ہے، کیونکہ یہ آرٹیکل تقریباً چار سال پرانا ہے اور جدید شیپنگ انجنز اس معاملے میں اب کافی بہتر ہیں، لیکن ACE بہرحال ACE ہے۔ :) )

مختصراً یہی کہ ACE اور اوپن ٹائپ میں بہت فرق ہے۔ ایک بات یہ بھی کہ ACE فونٹس کی کرننگ کی ذمہ داری ACE انجن پر زیادہ ہوتی ہے، اور فونٹ پر کم، اور اسی لیے وہ (خصوصاً نستعلیق کی) حیرت انگیز کرننگ پر قادر ہے۔
اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ کے اندر رہتے ہوئے نستعلیق جیسے پیچیدہ خط کیلئے کوئی بھی شیپنگ انجن بنانا فی الحال تو ممکن نظر نہیں آتا۔ یہ اسلئے کہ اوپن ٹائپ کے جتنے بھی اصول میں نے ابتک پڑھے ہیں، وہ سب کے سب لاطینی زبانوں کے حساب سے ڈیزائن کئے گئے یا عربی نسخ خطوط کیلئے بنائے گئے ہیں۔ نستعلیقی خط کی پیچیدگی کو بہترین طریقے سے رینڈر کرنے کیلئے شیپنگ انجن یا تو انپیج نے بنایا ہے یا پھر ڈیکو ٹائپ نے۔ میں درجنوں شیپنگ انجنز کا موزانہ کر چکا ہوں جو نستعلیق کو اسپورٹ کرتے ہیں لیکن خودکار کرننگ کو چھو کر بھی نہیں گزرتے۔ اس خاص فیچر کے بغیر اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ میں رہتے ہوئے نستعلیقی خط میں اردو یا فارسی پبلشنگ کرنا ناممکن ہے! دوسرا یہ ACE انجن 25 سال کی طویل عربی رسم الخطوط پر ریسرچ کے بعد اس حالت کو پہنچا ہے:
DecoType Nastaliq is the latest fruit of more than 25 years of analyzing Arabic scripts in their pure, pre-typographic form. Like its close relative ruq?ah, nastaliq retains the original two-dimensional aspect of Arabic script. To capture this for use in an essentially Latin-based technical environment is a great challenge. The final glyph set consists of a minimal set of functional shapes, with which for all Arabic-scripted languages all imaginable combinations with any diacritic attachment can be generated. This is possible solely with the use of ACE, the Arabic Calligraphic Engine, a radical departure from conventional thinking in Gutenberg-style movable type. ACE was developed by the DecoType team, Thomas Milo, Peter Somers and Mirjam Somers, initially for the ruq?ah script, later it was expanded for a very broad analysis of the naskh script. Today ACE drives any Arabic typeface and is the core engine of WinSoft’s Tasmeem enhancement of Adobe InDesign Middle Eastern version. The seminal rôle of ACE for the development of smart font technology, including OpenType, was recently acknowledged with the Dr Peter Karow Award.? DecoType Nastaliq is dedicated to the memory of John Cooper, Islamic scholar (1947-1998).
 

حسن نظامی

لائبریرین
مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آئی۔ عارف بھیا شروع سے سمجھا سکیں توممنون رہوں گا کہ یہ کیا ہے اور اس کا کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔ لیکن آسان اردو میں جس میں جالبین وغیرہ جیسے لفظ نہ ہوں ورنہ تو ۔ دماغ کی دہی ہو جائے گی۔
 

arifkarim

معطل
مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آئی۔ عارف بھیا شروع سے سمجھا سکیں توممنون رہوں گا کہ یہ کیا ہے اور اس کا کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔ لیکن آسان اردو میں جس میں جالبین وغیرہ جیسے لفظ نہ ہوں ورنہ تو ۔ دماغ کی دہی ہو جائے گی۔
یہ دھاگہ ڈیکو ٹائپ کمپنی کے ACE فانٹ شیپنگ انجن کے بارہ میں ہے جو کافی حد تک اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ کے اندر رہتے ہوئے اصلی نستعلیقی خط کی خوبصورتی کو قائم رکھتا ہے اور اسکو جدید ڈیسکٹاپ پبلشنگ کے دور میں منتقل کرتا ہے۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ کے اندر رہتے ہوئے نستعلیق جیسے پیچیدہ خط کیلئے کوئی بھی شیپنگ انجن بنانا فی الحال تو ممکن نظر نہیں آتا۔

ممکن ہے، لیکن بہت مشکل ہے۔ :)

ایک اور بات: نستعلیق اتنا بھی پیچیدہ نہیں ہے۔ تھامس مائیلو ہی کے الفاظ میں:

Nastaliq is outrageously complicated if you are forced to reproduce with 15th century typesetting concepts, without an analysis of the internal logic of historical Arabic scripts, an aspect that I call "script grammar". That would be analogous to cloning the hand-held calculator without even suspecting that there is math involved - something that would require a massive data base with at least the outcome of all common supermarket additions and still miss the point of what calculating entails.

Think again: how could nastaliq be "very complex" and at the same time be the script of choice for the majority (population wise) of the Arabic-scripted world, and why would there be a massive demand to adapt it for computer use?​
The truth is, that nastaliq or naskh-i taʿlīq (slanted naskh - naskh italic) is an extreme simplification of traditional, pre-typographic naskh. Efficient and elegant at the same time. It took us 300 glyphs to cover nastaliq.​

اوپن ٹائپ کے تناظر میں نستعلیق ضرور پیچیدہ ہے، لیکن بصورتِ دیگر نہیں۔
 

arifkarim

معطل
اوپن ٹائپ کے تناظر میں نستعلیق ضرور پیچیدہ ہے، لیکن بصورتِ دیگر نہیں۔
نستعلیق ایک "ذہین" خط ہے۔ اسکو باقی روایتی عربی رسم الخطوط کے دائرہ میں نہیں لایا جا سکتا۔ یہاں مسئلہ صرف کرننگ فیچر تک ہی محدود نہیں ہے۔ ابھی تک ایک بھی نستعلیق اوپن ٹائپ فانٹ کسی بھی کمپنی یا ادارہ سے نہیں بن سکا جس میں ہر ممکنہ لفظ یا جوڑ لکھنے کی صلاحیت موجود ہو۔ جبکہ ڈیکو ٹائپ نستعلیق کے فانٹ سازوں نے یہ حسابی طور پر ثابت کیا ہے:
Arabic Typography - Tom Milo

------------------------------
Here is a 'minimal pair' - 2 lines with 1 difference, 'as money for a king' and 'the money of the king' - lam-alef fusion and lam-alef ligature.
The connection jumps in logical space. The top one is a 'fusion' not a ligature, thats the bottom one. In arabic you must distinguish this; letters in the same block the fuse, and letters in different blocks that touch are liagtures.
So some results: here is the lam alef, anything with a lam on the top row and anything with alef on the bottom. The cells should show a fusion including all the elements described by the unicode. IranNastaleeq should do this for all 42 cells but it only does FOUR. That font has over 4,000 glyphs. These 4 are sufficient for arabic and persian.
Nafees Nastaleeq, a government project. 1,001 glyphs and only 3 successful fusions. This is enough for Urdu, not even arabic.
Alvi Nastaleeq, a Monotype Nastaleeq design, and it has only ONE fusion that works. 20,000 glyphs!
Jameel Noori Nastaleeq is the same typeface but reprogrammed by another team, with 4 fusions; perisan and arabic, not urdu.
Finally, DecoType Nastaleeq has 456 glyphs and covers all 42! There is another col with a new unicode point we are yet to support.
 

سعادت

تکنیکی معاون
یہاں مسئلہ صرف کرننگ فیچر تک ہی محدود نہیں ہے۔ ابھی تک ایک بھی نستعلیق اوپن ٹائپ فانٹ کسی بھی کمپنی یا ادارہ سے نہیں بن سکا جس میں ہر ممکنہ لفظ یا جوڑ لکھنے کی صلاحیت موجود ہو۔ جبکہ ڈیکو ٹائپ نستعلیق کے فانٹ سازوں نے یہ حسابی طور پر ثابت کیا ہے[۔۔۔]

اس بات میں تو قطعاً کوئی شک نہیں کہ نستعلیق اور دیگر عربی خطوط کی ٹائپ سیٹنگ کے لیے ACE سے بہتر اور کوئی ٹیکنالوجی فی الحال موجود نہیں ہے۔ (آپ نے اپنی آخری پوسٹ میں جو اقتباس دیا ہے، وہ یونیکوڈ کی 36ویں کانفرنس میں تھامس مائیلو کی گفتگو کے دوران ایک برطانوی ٹائپ ڈیزائنر کے لیے گئے نوٹس ہیں۔ میں پچھلے چند مہینوں سے اس گفتگو کی سلائیڈز یا وڈیو تلاش کرنے کی ناکام کوششیں کر رہا ہوں -- اگر آپ کو اس بارے میں کسی ربط کا علم ہو تو ضرور بتائیے گا۔)

خیر، ACE کی برتری اور اس کی تمام خوبیاں اپنی جگہ درست، لیکن ACE فونٹس کا جزوی طور پر اوپن ٹائپ فونٹس پر مبنی ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ دیگر ایپلیکیشنز میں قابلِ استعمال بھی ہیں۔ ACE لے آؤٹ انجن کے بغیر کوئی بھی ACE فونٹ میرے خیال میں بیکار ہی سمجھا جائے گا۔ اوپن ٹائپ ایک مفت اور عام استعمال کے لیے دستیاب ISO سٹینڈرڈ ہے (اور اسی لیے وسیع پیمانے پر استعمال بھی ہوتا ہے)، جبکہ ACE ایک پروپرائٹری سسٹم ہے۔ یہ اور بات ہے کہ مائیکروسوفٹ (یا ایپل، یا اڈوب) اس ٹیکنالوجی کو اپنی پروڈکٹس میں استعمال کرنے کے لیے لائسنس کر لے، لیکن ایسا ہونے تک ACE کی تمام خوبیاں موجودہ رائج شدہ سوفٹویئرز کے لیے قابلِ استعمال نہیں ہیں۔
 

arifkarim

معطل
خیر، ACE کی برتری اور اس کی تمام خوبیاں اپنی جگہ درست، لیکن ACE فونٹس کا جزوی طور پر اوپن ٹائپ فونٹس پر مبنی ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ دیگر ایپلیکیشنز میں قابلِ استعمال بھی ہیں۔ ACE لے آؤٹ انجن کے بغیر کوئی بھی ACE فونٹ میرے خیال میں بیکار ہی سمجھا جائے گا۔ اوپن ٹائپ ایک مفت اور عام استعمال کے لیے دستیاب ISO سٹینڈرڈ ہے (اور اسی لیے وسیع پیمانے پر استعمال بھی ہوتا ہے)، جبکہ ACE ایک پروپرائٹری سسٹم ہے۔ یہ اور بات ہے کہ مائیکروسوفٹ (یا ایپل، یا اڈوب) اس ٹیکنالوجی کو اپنی پروڈکٹس میں استعمال کرنے کے لیے لائسنس کر لے، لیکن ایسا ہونے تک ACE کی تمام خوبیاں موجودہ رائج شدہ سوفٹویئرز کے لیے قابلِ استعمال نہیں ہیں۔
میرے خیال میں ACE انجن جاوا ورچؤل مشین کی طرح کام کرتا ہے۔ یعنی اسکو کسی بھی پلیٹ فارم پر چلایا جا سکتا ہے بشرطیکہ اس انجن کو اس خاص پلیٹ فارم کیلئے لائسنس کر کے ایک پلگ ان بنا دیا جائے۔ اسکا کامیاب تجربہ اڈوبی انڈیزائن میں تصمیم نامی پلگ ان کے ذریعہ کیا گیا ہے۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Tasmeem_(software)
 

فاتح

لائبریرین
محفل پر کئی سالوں سے یکرمزی نستعلیق نویسوں میں خودکار گوشائی کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ عبدالمجید بھائی نے جالبین گردی کر کے۔۔۔
دنیائے یکرمزی کا سب سے پہلا نستعلیق نویسہ، خودکار گوشائی کیساتھ
یہ کون سی زبان ہے اور یہ کون سی لغت کے الفاظ ہیں ؟
عنوان دیکھ کر مجھے تو لگا میں نے غلطی سے اردو وکی پیڈیاکھول لیا ہے
 
Top