یادگار لمحات

رضوان

محفلین
farzooq ahmed نے کہا:
رضوان بھائی

دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
کوئی تو ہو جو میری وحشتوں کا ساتھی ہو

وہ میرے نام کی نسبت سے معتبر ٹھرے
گلی گلی میری رسوائیوں کا ساتھی ہو

فلحال تو یہ دو شعر ہی بہت آپ سمجھ گئے ہو گے
ہیں نہ :p

یہ کیا پلاننگ ہے بابو؟
گلی گلی کیوں کسی اور کو بھی اپنے ساتھ رسوا کروگے ایسے کام چھوڑ کیوں نہیں دیتے۔
 
ماوراء

محفلین
farzooq ahmed نے کہا:
رضوان نے کہا:
کا کا فرذوق آخر آپ کو ایسی کونسی آخر آئی ہے کہ شادی شادی کا شور مچا دیا ہے۔
آپ کو کھانا وقت پہ مل جاتا ہے کپڑے استری کیے ہوئے ہوتے ہیں۔ آخر آپ کا کونسا کام شادی کے بغیر رکا ہوا ہے؟؟؟

رضوان بھائی

دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
کوئی تو ہو جو میری وحشتوں کا ساتھی ہو

وہ میرے نام کی نسبت سے معتبر ٹھرے
گلی گلی میری رسوائیوں کا ساتھی ہو

فلحال تو یہ دو شعر ہی بہت آپ سمجھ گئے ہو گے
ہیں نہ :p

بچو، بڑی جلدی ہے نا۔ یہ دھیان رکھنا کہ آپ کی وحشتوں کے ساتھی سے ہی نہ آپ کو وحشت ہونے لگے۔ huh دور کے ڈھول سہانے۔ :roll:
 
رضوان

محفلین
اور اگر وہ بھی وحشی نکلی تو :lol:
محلے میں قریب ہی کوئی کلینک ہے یا نہیں۔ بعد مین تو کھل ہی جائے گا
 
رضوان

محفلین
بچے کے ساتھ اپنے تجربات شئیر کر رہا ہوں۔ کاش ہمارے بزرگ ہماری نصیحتوں پر عمل کرتے۔
شادی سے تو فرذوق تم نے باز آنا نہیں ہے ہاں تاریخ ایسی رکھنا کہ اسی دن میٹرک کا رزلٹ بھی آنا ہو۔ صدمے اکٹھے آئیں تو اکٹھے بھگتانے میں آسانی ہوتی ہے۔
 
ماوراء

محفلین
رضوان، کیا آپ کے بزرگ آپ کی نصیحتوں پر عمل کرتے یا آپ ان کی نصیحتوں پر عمل کرتے۔ :? ؟

اور یاد آیا۔ کہ بچہ ابھی میٹرک کے امتحان دے رہا ہے۔ اسے کیا اتنی جلدی پڑی ہوئی ہے۔ ؟ ابھی تو اس کے کھیلنے کے دن ہیں۔ :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
ہاں تو کھیلے گا ناں اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ، اس سے کھیلنا منع تو نہین ہے ناں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
رضوان، کیا آپ کے بزرگ آپ کی نصیحتوں پر عمل کرتے یا آپ ان کی نصیحتوں پر عمل کرتے۔ :? ؟

اور یاد آیا۔ کہ بچہ ابھی میٹرک کے امتحان دے رہا ہے۔ اسے کیا اتنی جلدی پڑی ہوئی ہے۔ ؟ ابھی تو اس کے کھیلنے کے دن ہیں۔ :lol:

ان کے ہاں بزرگ ان کی نصیحتوں پر عمل کرتے ہیں۔ وہ اصل میں سکول نہیں جا سکے تھے اور یہ کالج اور یونیورسٹی تک ہو آئے :wink:
 
اسی لیے تو منع کر رہا ہوں تم بڑھاوا دیے جا رہی ہو۔ آخر کسی اور کا بھی تو نصیب پھوٹے گا نا اس کے ساتھ یا اکیلے سہرہ باندھ کے گھوڑے کی سواری کی اور ٹھنڈے ٹھنڈے گھر آگئے لو جی ہو گئی شادی۔ :lol:
فرذوق میاں کتنے پیسے جمع ہوگئے؟؟؟
 
رضوان

محفلین
شمشاد نے کہا:
ان کے ہاں بزرگ ان کی نصیحتوں پر عمل کرتے ہیں۔ وہ اصل میں سکول نہیں جا سکے تھے اور یہ کالج اور یونیورسٹی تک ہو آئے :wink:
نئی ہم نے بزرگوں کو بھی کئی دفعہ اسکول دکھوایا۔ جب کبھی ٹیچروں کو شکایت لگانی ہوتی تھی اور بات ان کے اختیار سے بڑھ جاتی تو پھر بزرگ بھی اسکول دیکھ آتے تھے۔
کالج تک ہمیں باہر کی باتیں باہر تک محدود رکھنے کا ڈھنگ آگیا تھا۔
یونیورسٹی والوں کو تو ہم خود کہتے تھے کہ بھئی شکایت کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:
تاکہ بزرگوں کو وہ کچھ یاد آئے جو بھولے بیٹھے ہیں۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
رضوان، کیا آپ کے بزرگ آپ کی نصیحتوں پر عمل کرتے یا آپ ان کی نصیحتوں پر عمل کرتے۔ :? ؟

اور یاد آیا۔ کہ بچہ ابھی میٹرک کے امتحان دے رہا ہے۔ اسے کیا اتنی جلدی پڑی ہوئی ہے۔ ؟ ابھی تو اس کے کھیلنے کے دن ہیں۔ :lol:

ان کے ہاں بزرگ ان کی نصیحتوں پر عمل کرتے ہیں۔ وہ اصل میں سکول نہیں جا سکے تھے اور یہ کالج اور یونیورسٹی تک ہو آئے :wink:
ہائے کاش ہمارے ہاں بھی ایسا ہوتا۔ ہمارے بزرگ تو ہم سے آگے ہو آئے ہیں۔ ہم پیچھے رہ گئے۔ :? :D
 
شمشاد

لائبریرین
اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئی کھیت، اب تو کچھ نہیں ہو سکتا ماورا، تم نے اپنے بزرگوں کو سکول کالج جانے ہی کیوں دیا؟
 
ماوراء

محفلین
پتہ نہیں۔ میری امی کو یونیورسٹی جانے کا کچھ زیادہ ہی شوق تھا۔ اور پتہ نہیں کیا کیا پڑھتی رہی ہیں۔ :? کاش کہ میں ان کو روک سکتی۔ پر اب کیا ہو سکتا ہے۔ اب تو ہمیں۔ اتنے بڑے بڑے لیکچر سننے کو ملتے ہیں۔ اتنے بڑے فلسفے۔ کہ بندہ کہتا ہے کہ بندے کو اتنا پڑھنا ہی نہیں چاہیے۔ :?
 
شمشاد

لائبریرین
فلسفی پر یاد آیا

ایک پروفیسر صاحب لیکچر دے رہے تھے، کسی طالبعلم کو شرارت سوجھی اور اس نے ایک شعر پڑھ دیا

دعوا بڑا ہے ریاضی میں آپ کو
طولِ شبِ فراق ذرا ناپ دیجیئے

یہ سننا تھا کہ وہ کلاس سے باہر چلے گئے۔ اب ساری کلاس حیران پریشان کہ کیا ماجرا ہوا، وہ ہانپتے کانپتے دو گھنٹے بعد واپس آئے اور کہنے لگے دو فٹ چار انچ۔

عقدہ پھر بھی نہ کھلا کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں۔

خاصی تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ گزشتہ شب کو پروفیسر اپنی بیٹی کے لیے فراک لے کر آئے تھے اور اس کی لمبائی ناپ کر آئے تھے اور وہی بتا رہے تھے۔
 
رضوان

محفلین
پہلے والا گوڑھا رنگ تھا کٹنے میں وقت لگا۔ اب کیسا لگ رہا ہے ؟ یہاں روشنی میں دیکھیں
 
Top