یائے مجہول (بڑی ے) کو لفظ کے درمیان میں لکھنے کی علامت

الف نظامی

لائبریرین
پیا = پے آ کو مائیکرو سافٹ ورڈ میں لکھتے ہوئے چھوٹی ی کو انڈر لائن کر دیا اور بظاہر ہمارا یہ مسئلہ حل ہو گیا۔
الف عین فلک شیر ابو ہاشم سید عاطف علی سعادت دوست
YAY.png
 

الف نظامی

لائبریرین
یہ صاحب ے کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ یہ حرفِ علت نہیں حرفِ صحیح ہے!
سانوں صرف ایس گل نال غرض اے کہ شبد دے وچکار ے دی آواز آسطے علامت دی یونیکوڈ ویلیو لاگو کر دتی جاوے۔
ہمیں صرف اس بات سے غرض ہے کہ لفظ کے درمیان ے کی آوازکی علامت کے لیے یونیکوڈ ویلیو مختص کر دی جائے۔
 

ابو ہاشم

محفلین
اس کے علاوہ اور مسائل بھی ہیں جیسے ں کا اپنے سے اگلے حرف کے ساتھ نہ جڑنا وغیرہ
اس طرح کے تمام مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ایک جامع حل تلاش کرنا چاہیے اور یہ ان معاملات کو بنیاد سے سمجھے بغیر ممکن نہیں
2002ء سے میری اردو الف بے کے ساتھ مسلسل دلچسپی ہے۔ اردو رسم الخط اور املا پر میں نے کئی کتابیں پڑھی ہیں ۔ اور ان باتوں کو سمجھنے کی کوشش کی ہے ۔
میرا خیال ہے کہ محفل پر لڑیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا جائے جہاں ہم ان باتوں کو شروع سے لے کر چلیں
 
Top