ہیکر

سید ذیشان

محفلین
تو نے آج مجھ سے جب
فیس بک پہ کہہ ڈالا
اَن فرینڈ اسی لمحے
تجھ کو اب میں کرتی ہوں
میرے روزِ روشن کو
(جو کہ تجھ سے روشن تھا
تیری ہی تو باتوں سے
میرا من منور تھا)
کیوں تاریک کر ڈالا؟
جب تو لکھنے لگتی تھی
چیٹ ونڈو پر سے میں
نظریں کب ہٹاتا تھا
ہر اسمائلی پر تب
جان میں چھٹرکتا تھا
یونہی چھیڑ خانی میں
رات بیت جاتی تھی
اب جو تو نے مجھ سے ہر
رشتہ توڑ ڈالا ہے
میرا من یہ کرتا ہے
نکلوں میں بیاباں میں
ایک لیپ ٹاپ لے کر
جتنی بھی زبانیں ہیں
سافٹ وئیر بنانے کی
سب ہی سیکھ ڈالوں میں
تب تلک میں نہ اٹھوں
جب تلک ہوا و ابر
سب تمام ہو جائیں
یا وہ پھر تیرا کھاتہ
فیس بک کی سائٹ پر
ہیک نہ میں کر ڈالوں
لاگ ان ہو کر اس میں
خود کو فرینڈ بنا ڈالوں
اور سبھی رقیبوں کو
اَن فرینڈ کر ڈالوں!
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
ہائے!!!:crying3:
بہت ہی عمدہ۔۔۔
آج کے دور کا عاشق :laugh:
کیا ہی عمدہ جذبہ انتقام ہے
بہت عمدہ جناب۔
اور اس کا عنوان ہونا چاہیے تھا
ناکام عاشق سے کامیاب ہیکر تک۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ :)


آپ سب احباب کی پسندیدگی کا شکریہ۔ :)

بہت ہی عمدہ خیال۔ اگر یہ نثر ہوتی تو اس پر باقاعدہ ایف آئی آر درج ہو سکتی تھی :)
کوئی درج ہی نہ کر لے ایف آئی آر۔ ;)
 
تو نے آج مجھ سے جب
فیس بک پہ کہہ ڈالا
اَن فرینڈ اسی لمحے
تجھ کو میں اب کرتی ہوں
تجھ کو اب میں کرتی ہوں
میرے روزِ روشن کو
(جو کہ تجھ سے روشن تھا
تیرے ہی ہر اک حرف سے
تیری ہی تو باتوں سے
میرا من منور تھا)
کیوں تاریک کر ڈالا؟
جب تو لکھنے لگتی تھی
چیٹ ونڈو پر سے میں
نظریں کب ہٹاتا تھا
ہر اسمائلی پر تب
جان میں چھٹرکتا تھا
یونہی چھیڑ خانی میں
رات بیت جاتی تھی
اب جو تو نے مجھ سے ہر
رشتہ توڑ ڈالا ہے
میرا من یہ کرتا ہے
نکلوں میں بیاباں میں
ایک لیپ ٹاپ لے کر
جتنی بھی زبانیں ہیں
سافٹ وئیر بنانے کی
سب ہی سیکھ ڈالوں میں
تب تلک میں نہ اٹھوں
جب تلک ہوا و ابر
سب تمام ہو جائیں
یا وہ پھر تیرا کھاتہ
فیس بک کی سائٹ پر
ہیک نہ میں کر ڈالوں
لاگ ان ہو کر اس میں
خود کو فرینڈ بنا ڈالوں
اور سبھی رقیبوں کو
اَن فرینڈ کر ڈالوں!
کچھ بحر کی اغلاط اور اصلاح! :) :)
 
Top