ہیکرز نے بنگلہ دیش کے 80 ملین ڈالر چرا لیے، ہجے کی غلطی سے ایک ارب کی ڈکیتی نہ ہو سکی

نبیل

تکنیکی معاون
ایک خبر کے مطابق ہیکروں نے آن لائن نقب زنی کے ذریعے بنگلہ دیش کے سینٹرل بینک سے 80 ملین ڈالر چوری کر لیے۔ اسی خبر کی تفصیلات کے مطابق اس چوری میں ایک ارب ڈالر لوٹے جانے تھے لیکن ہیکرز نے ایک ٹرانزیکشن میں foundation کے سپیلنگ کو غلطی سے fandation لکھ دیا۔ :) اتنی دیر میں ایف بی آئی کو بھی ان غیر معمولی آن لائن ٹرانزیکشنز پر شک گزرا اور انہوں نے بنگلہ دیشی حکام کو خبردار کر دیا اور یوں مزید 900 ملین ڈالر کو چوری ہونے سے بچا لیا گیا۔

ماخذ
 

arifkarim

معطل
۸۰ ملین ڈالر امریکی فیڈز کیلئے کوئی بڑی رقم نہیں ہے۔ وہ اسے باآسانی بنگالی بینک کو واپس کر سکتے ہیں
 
Top