ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردینے والا لطیفہ

پہلا دوست: ”بیوی سے جھگڑا ختم ہوگیا؟“
دوسرا دوست: ”گھٹنوں کے بل چل کر آئی میرے پاس گھٹنوں کے بل۔“
پہلا دوست: ”کیا بات کر رہا ہے یار!!!!!“
دوسرا دوست: ”اور نہیں تو کیا۔“
پہلا دوست: ”کیا بولی پھر؟“
دوسرا دوست: ”بولی، پلنگ کے نیچے سے باہر آجاؤ، اب نہیں ماروں گی!“
 

عمر سیف

محفلین
موبائل کی گھنٹی بجی۔ نیا نمبر تھا۔ اس نے کال ریسیو کی۔۔۔
نرم و نازک آواز میں خاتون نے پوچھا " کیا آپ شادی شدہ ہیں ؟"
" نہیں تو " شادی شدہ ہوتے ہوئے بھی نہ جانے کیوں اس کی زبان سے یہی الفاظ نکلے۔۔۔
ادھر سے آواز آئی " گھر آؤ پھر دیکھتی ہوں " یہ آواز جانی پہچانی تھی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
موبائل کی گھنٹی بجی۔ نیا نمبر تھا۔ اس نے کال ریسیو کی۔۔۔
نرم و نازک آواز میں خاتون نے پوچھا " کیا آپ شادی شدہ ہیں ؟"
" نہیں تو " شادی شدہ ہوتے ہوئے بھی نہ جانے کیوں اس کی زبان سے یہی الفاظ نکلے۔۔۔
ادھر سے آواز آئی " گھر آؤ پھر دیکھتی ہوں " یہ آواز جانی پہچانی تھی۔
کیا آپ بیتی بھی لکھ سکتے ہیں؟
 

عمر سیف

محفلین
قیصرانی بھائی میری بات تو آپ کو آپ بیتی ہی لگے گی ۔۔۔;)

اسی سے مجھے ایک واقعہ جو ہمارے ساتھ لاہور میں پیش آیا ۔۔ سنسر کرکے شئیر کر رہا ہوں (حالانکہ سنسر میں مزا نہیں آئے گا)
ہوا کچھ یوں کہ 47 نمبر ہائی ایس میں میں اور میرے بڑے کزن سفر کر رہے تھے۔ جو حضرات ہائی ایس میں سفر کر چکے ہیں انہیں معلوم ہوگا کہ سلائڈنگ ڈور کے ساتھ ایک سیٹ (پھٹا) پڑا ہوتا ہے اور اس کے سامنے دو افراد کے بیٹھنے کے لیے سیٹس ہوتی ہیں۔
تو ہم دونوں کزن بیٹھے تھے دو والی سیٹس پر اور ایک بابا جی کوئی 60۔65 کے قریب ہونگے۔ حالت انکی اچھی نہیں کہ داڑھی بھی بڑی تھی اور معلوم ہوتا تھا کہ مزدوری کرکے ابھی واپس جا رہے ہیں۔ ڈرائیور نے دودھ دہی والے گانے لگائے ہوئے تھے اور سب مسافر سُن کر محظوظ ہو رہے تھے۔
اچانک ان گانوں کے درمیان ایک ایسی آواز سنائی دی جو کہیں سے بھی اس گانے کی ٹیون نہیں لگتی تھی ۔۔ اور پھر اس کےبعد ایک بدبو ساری ویگن میں پھیل گئی ۔۔:D:D (سمجھ تو آپ گئے ہونگے) آواز جس سمت سے آئی تھی تو نیچرلی سب کی گردنیں اس طرف گھومی ۔۔ سب ان بابا جی کی طرف دیکھ رہے تھے۔ اس ٹائم ان بابا جی نے جو یادگار جملہ کہا آج بھی یاد ہے۔ احساس شرمندگی انہیں بھی تھا پر اس کو ماننے کے لیے تیار نہ تھے اور بےساختہ بولے
"لادے لادے میرا نا ":D:D
(اردو: میرا نام لگا دو):D:D

میں بھی قیصرانی بھائی یہی کہونگا " لادے لادے میرا نا"
 
پہلا دوست: ”بیوی سے جھگڑا ختم ہوگیا؟“
دوسرا دوست: ”گھٹنوں کے بل چل کر آئی میرے پاس گھٹنوں کے بل۔“
پہلا دوست: ”کیا بات کر رہا ہے یار!!!!!“
دوسرا دوست: ”اور نہیں تو کیا۔“
پہلا دوست: ”کیا بولی پھر؟“
دوسرا دوست: ”بولی، پلنگ کے نیچے سے باہر آجاؤ، اب نہیں ماروں گی!“
اسامہ بھائی سچ بات کہوں آج اس لطیفے پر لوٹ پوٹ کی نوبت آئی ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
زبانی کلامی لڑائی ہو رہی تھی اور لڑنے والوں کے گرد چند ایک لوگ بھی کھڑے تھے۔

لڑنے والوں میں سے ایک نے دوسرے کو دھمکی دی، "میرے ساتھ جھگڑا کرو گے تو مُکا مار کر تمہارے ۳۴ دانت توڑ دوں گا۔"

اس سے پیشتر کہ مخالف کچھ کہتا، ارد گرد کھڑے لوگوں میں سے ایک صاحب گویا ہوئے "دانت تو ۳۲ ہوتے ہیں، تم ۳۴ کیسے توڑو گے۔"

"مجھے معلوم تھا تم جھگڑے میں کودو گے۔ اس لیے میں نے پہلے ہی تمارے بھی دو دانت شامل کر لیے تھے۔" دھمکی دینے والے نے کہا۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
"کیا آپ میری شراب چھڑوا سکتے ہیں؟"

"کیوں نہیں بیٹا۔ میں ضرور تمہاری شراب چھڑوا دوں گا۔"

"تو پھر میری 12 بوتلیں پولیس سے چھڑوا دیں۔ آپ کی بڑی مہربانی ہو گی۔"
 

شمشاد

لائبریرین
میاں بیوی چوری کے موضوع پر بات کر رہے تھے۔

میاں "جو چوری کرتا ہے وہ بعد میں بہت پچھتاتا ہے۔"

بیوی "اور جو آپ شادی سے پہلے میری نیند چرایا کرتے تھے۔"

میاں "وہی تو کہہ رہا ہوں۔ جو چوری کرتا ہے وہ بعد میں بہت پچھتاتا ہے۔"
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ایک مجرم کو جج نے ان الفاظ میں سزا سنائی۔فلاں بن فلاں کو کل صبح 4 بجے پھانسی دی جائے گی۔
یہ سن کر وہ ہنسنے لگا۔ جب ہنسی کی وجہ پوچھی گئی تو کہنے لگا ۔میں تو اٹھتا ہی صبح 9 بجے ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک بنیا ایک پٹھان کی شادی میں گیا۔

شادی والے گھر کے دو دروازے تھے۔

ایک پر رشتے دار اور ایک پر دوست لکھا ہوا تھا۔

بنیا دوست والے دروازے سے اندر داخل ہوا۔

آگے پھر دو دروازے تھے۔

ایک پر خواتین اور ایک پر حضرات لکھا ہوا تھا۔

بنیا حضرات والے دروازے میں داخل ہوا۔

آگے پھر دو دروازے تھے۔

ایک پر تحفہ دینے والے مہمان اور ایک پر بغیر تحفہ دینے والے مہمان لکھا ہوا تھا۔

بنیا بغیر تحفہ دینے والے مہمان والے دروازے سے آگے بڑھا۔

تو دیکھا کہ باہر گلی میں کھڑا ہے اور سامنے لکھا تھا :

شرم تو نہیں آ رہی ہو گی۔ شادی میں شرکت کرنے آیا ہے اور مفت میں کھانا کھائے گا کیا۔ جا جا کر ہوا کھا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ شاید محفل کے اصول کے خلاف ہے کہ کسی قبیلے کے فرد کو غلط پینٹ کیا گیا ہے
پسِ نوشت: اشارہ آخری فقرے کی طرف ہے کہ ہمارے پختون بھائی اکثر تذکیر و تانیث کی غلطی کر جاتے ہیں :) یعنی مزاح کے رنگ میں لی جائے بات
 

شمشاد

لائبریرین
بلال "تمہارے ابو کا نام کیا ہے؟"

زاہد "بجلی دین"

بلال "بجلی دین، یہ کیسا نام ہے؟"

زاہد "وہ کیا ہے کہ پہلے ان کا نام چراغ دین تھا، لیکن جب سے سائنس نے ترقی کی ہے، انہوں نے اپنا نام بجلی دین رکھ لیا ہے۔"
 

شمشاد

لائبریرین
استاد "جس آدمی کو سنائی نہیں دیتا، اسے انگریزی میں کیا کہیں گے؟"

شاگرد "جو مرضی کہہ دیں، اس کو کون سا سنائی دے گا۔"
 

شمشاد

لائبریرین
استاد "جب بجلی چمکتی ہے تو ہم کو روشنی پہلے اور آواز بعد میں کیوں آتی ہے؟"

شاگرد "سیدھی سی بات ہے جناب کیونکہ ہماری آنکھیں آگے ہیں اور کان پیچھے۔"
 

ابن رضا

لائبریرین
کسی اور لڑی میں شمشاد بھائی کا پیش کردہ لطیفہ اب یہاں چھوڑ رہا ہوں
یو فون میں خوش آمدید۔
رشتے کے لیے ۱ دبائیں۔
منگنی کے لیے ۲ دبائیں۔
شادی کے لیے ۳ دبائیں۔
پسند کی شادی کے لیے اپنی امی کے پاؤں دبائیں۔
دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کا گلا دبائیں۔
یو فون کال کرنے کا شکریہ۔
:ROFLMAO::):laughing:
 
Top