محمد احسن سمیع راحلؔ
محفلین
ہندوستان میں رہائش پذیر محفلین سے یہ دریافت کرنا تھا کہ کیا وہاں سب ہی مسلمان ہمہ وقت آنکھوں میں سرمہ لگائے، گلے میں چاندی میں ملفوف خوب کسا ہوا تعویذ پہنے، سر پر چائنا کی جالی والی ٹوپی اور کندھوں پر لال رومال ڈالے گھومتے ہیں؟؟؟ گفتگو میں ’’حضور‘‘ اور ’’جناب‘‘ کی بھرمار رکھتے ہیں؟ ہر کس و ناکس کو فلانے بھائی جان اور فلانی آپا کہہ کر مخاطب کرتے ہیں؟ ہر کسی کو ہاتھ ماتھے پر لگا کر ’’اسّلامالیکم‘‘ کہتے ہیں؟
ہمارے اجداد کا تعلق بھی گنگنا جمنی تہذیب کے آنگن سے تھا ۔۔۔ تاہم ہمیں یاد نہیں کہ ہم نے اپنے بزرگوں کی اس نسل کو بھی، جو ہجرت کر کے آئی تھی،کبھی اس حلیے اور انداز میں نہیں دیکھا جو بقول بالی ووڈ کے مسلمانوں کا ہوتا ہے
حد تو یہ ہے کہ گزشتہ دنوں فیس بک پر سیف علی خان کی فلم ’’فینٹم‘‘ کا ٹریلر نظروں سے گزرا۔ ظاہر ہے کہ پوری (اینٹی پاکستان) فلم تو ہم پر دیکھنا حرام ہے ۔۔۔ تاہم ایک منظر میں کیا دیکھتا ہوں کہ لاہور شہر دکھایا جا رہا ہے اور وہاں کے ہوٹلوں پر ’’مطعم‘‘ لکھا ہوا ہے! فیا للعجب!!! حالانکہ امرِ واقعہ یہ ہے کہ خلیجی ممالک میں رہنے، اور مدارسِ عربیہ میں پڑھنے والوں کے علاوہ شاید ہی کسی پاکستانی کو مطعم کا مطلب بھی معلوم ہو
میں اس شدید قسم کی ’’اسٹیریو ٹائپنگ‘‘ کی وجہ جاننا چاہتا ہوں۔ مطلب کوئی یورپی یا امریکی فلم ساز ایسی نامعقول حرکتیں کرے تو کسی حد تک سمجھ بھی آتا ہے ۔۔۔ مگر یہ بالی ووڈ والے کیوں ایسا برتاؤ کرتے ہیں کہ جیسے انہوں نے کبھی زندگی میں مسلمان یا پاکستانی دیکھے ہی نہیں؟

آخری تدوین: