ہم اردو کی تاریخ رقم کرتے رہیں گے

الف عین

لائبریرین
کل صبح نو بجے ہندوستانی وقت کے مطابق اردو کی ایک تاریخ رقم کی جارہی ہے۔ گذارش ہے کہ ارکان آن لائن رہنے کی کوشش کریں۔ شرط بس یہ ہے کہ آج صبح کی طرح میرا انٹر نیٹ نہ دھوکا دے جائے۔
آمدم بر سرِ مطلب۔ اسداللہ صاحب جن کی دو کتابوں کا پلیس ہولڈر لائبریری میں بنا چکا ہوں، پرواز (کوئزّ) اور ہوائیاں (انشائیے)، ان کی تیسر ی کتاب بچوں کی شاعری پر مشتمل "خواب نگر" کے نام سے تیار ہو گئی ہے۔ نہ صرف ان پیج میں پریس کے لئے جانے کے لئے تیٌار، بلکہ اردو تحریر میں بھی انھوں نےاور ان کے بیٹے توصیف نے مکمل کر دی ہے۔، اور یہ طے ہوا ہے کہ کل صبح ایک سادہ سی تقریب میں اس کا انٹر نیٹ اجراء عمل میں لایا جائے۔ یعنی پرنٹ ورژن کے اجراء سے پہلے ویب اجراء۔ شاید اردو کی یہ پہلی کتاب ہوگی جس کا انٹر نیٹ پر اجراء کیا جائے گا اور پرنٹ ورژن سے قبل۔ چنانچہ کل مابدولت مع اپنے لیپ ٹاپ کے اسداللہ صاحب کے گھر قدم رنجہ فرما رہے ہیں اس تاریخ کو رقم کرنے کے لئے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:

استادٍ محترم کیا یہ پاکستان کے وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے ہوگا؟ اگر وقت پتہ چل جائے تومیں حاضر ہو جاؤں گا۔ پاکستان سے فن لینڈ کے وقت کو دو گھنٹے کا فرق ہے۔ ہم لوگ پیچھے ہیں
 
دوست

محفلین
حسب وعدہ۔
بھارتی وقت کے مطابق 9 بج کر چند منٹ‌ ہوئے ہونگے اس وقت۔
لیکن باقی سب دوست کہاں ہیں۔
 
دوست

محفلین
لگتا ہے اعجاز صاحب کا انٹرنیٹ آج پھر دغا دے گیا۔
تدوین::
آگئے۔
میری اب نظر پڑی ہے دائیں‌ طرف پٹی پر۔
 
الف عین

لائبریرین
مبارک ہو۔ اجراء ہو گیا۔ انجمن خیرالاسلام ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اس مختصر سی تقریب میں۔
 
الف عین

لائبریرین
جی ہاں۔ اس تقریب کی مختصر روداد یہ ہے کہ انجمن خیرالاسلام ایجوکیشن سوسائٹی اورادبستان ناگپور کی جانب سے اسداللہ صاحب کے مکان گلستاں کالونی میں منعقد تقریب جو اس وقت لمحۂ موجود میں جاری ہے، میں صدارت جناب ڈاکٹر آغا غیا ث الرحمٰن نے کی۔ دیگر سرکردہ شرکاء میں مصنف کتاب ڈاکٹر محمد اسد اللہ، ڈاکٹر غلام السیدین، ۔، ڈاکٹر اشفاق احمد، مجیب صدیقی، ڈاکٹر وحید اللہ، ڈاکٹر عباس علی اور توصیف احمد صاحبان نے شرکت کی۔ پروگرام ابھی جاری ہے۔
 
دوست

محفلین
ان صاحبان کو خصوصی مبارکباد اور شکریہ خصوصًا کتاب کے مصنف جناب اسد اللہ صاحب کا شکریہ جنھوں نے اردو ویب کو یہ عزت بخشی۔
 
الف نظامی

لائبریرین
بہت تاریخی سنگ میل۔
اردو کے فروغ کے سلسلہ میں اعجاز اختر صاحب آپ اور آپ کے رفقا کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
میری طرف سے انجمن خیرالاسلام ایجوکیشن سوسائٹی اورادبستان ناگپور ، مصنف کتاب ڈاکٹر محمد اسد اللہ، ڈاکٹر غلام السیدین، ڈاکٹر اشفاق احمد، مجیب صدیقی، ڈاکٹر وحید اللہ، ڈاکٹر عباس علی اور توصیف احمد کا بہت بہت شکریہ اور ہدیہ تبریک۔
بہت بہت مبارک
 
الف عین

لائبریرین
لیکن اب تک کسی بلاگر نے اس اہم خبر کو اپنے بلاگ میں شامل کرنا بہتر نہیں سمجھا۔ کیا بات ہے؟ یہاں کے ہندی اخبارات تک میں یہ خبر چھپ چکی ہے۔
 
Top