ہم ، گلف کے رہنے والے کیسے احتجاج کریں!!!

اظہرالحق

محفلین
آج جب ساری دنیا میں موجود پاکستانی سراپا احتجاج ہیں ، ہم گلف میں رہنے والے (یعنی سعودیہ ، عرب امارات ، کویت ، بحرین ، قطر وغیرہ) کے پاکستانی کچھ نہیں کر سکتے ، سفارت خانے پر جا کر بھی احتجاج نہیں کر سکتے ، پاکستان کمیونٹی سنٹر بھی کچھ نہیں کر سکتا ۔ ۔ ۔اور سچی بات تو یہ ہے کہ ادھر رہنے والے پاکستانی ، بہت زیادہ ہیں اور بہت بکھرے ہوئے ہیں ۔ ۔ ۔

میں نے کوشش کی تھی کہ کچھ لوگوں سے کچھ پلان پر بات کروں مگر ، سب کو (مجھ سمیت) اپنی اپنی نوکری کا مسلہ ہے ۔ ۔۔ یہ عرب لوگ ایک پل بھی نہیں لگاتے دیس نکالا دیتے ہوئے ، خاص کر احتجاج کرنے والوں کو

پچھلے دو مہینے سے ادھر (دبئی اور ابوظہبی میں) تقریباً چار سے سات ہزار مزدوروں نے ہڑتال کر رکھی تھی ، سبکو واپس بھیجھنا شروع کر دیا تھا ، تو بے چارے مزدوروں نے واپس اپنی ڈیوٹی جوائن کر لی ۔ ۔ ۔ تب پتہ چلا کہ کتنے ہیں مشکل مزدور کے حالات ۔ ۔ ۔ اور یہ بھی پتہ چلا کہ اصل آمریت کیا ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔

اب کوئی ہمیں بتائے ہم کیا کریں ؟؟؟؟؟؟
 

تیلے شاہ

محفلین
دیکھیں اظہر بھائی اب ایسی بھی کوئی مشکل بات نہیں ہے
1000 درہم کے ٹکٹ کٹائیں اور پاکستان جاکر سر پٹھوائیں
اللہ اللہ خیر سلا۔
 

زینب

محفلین
جن 4 ہزار مزدوروں کو یہاں سے نکلالا گیا انہوں نے پاکستان والا طریقہ اختیار کیا تھا جس کی کم از کم یہاں تو کوئی امید نا رکھے۔۔۔انہیوں نے سونا پور میں ایک بلڈنگ پے قبضہ کر لیا تھا اور کچھ گاڑیوں پے پتھراو بھی کیا تھا پھر تو ان کے یہاں ٹکنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے جہاں تک کمیونٹی سنٹر کی بات ہے تو انہیں تو خبر بھی نہیں کہ یہاں کتنے اور کہاں کہاں پاکستانی رہتے ہیں ان کی تو اپ بات ہی نہ اکریں۔۔۔۔۔۔۔۔
 

رضوان

محفلین
بھائی انٹر نٹ کا استعمال کر سکتے ہو
اخبارات کو لکھ سکتے ہو
گروپس اور کنٹیکٹس کی احتجاجی ای میل والی انفارمیشنس کوایڈیٹ کر کے فاروارد کرسکتے ہیں۔
یو این اور این جی اوز کو خطوط لکھے جاسکتے ہیں
( یا پھر بیکار ہوں تو پاجامہ اُدھیڑ کر سی سکتے ہیں;) میری طرح ۔ اظہر بھائی میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ کم از کم آپ نچلے نہیں بیٹھے ہوں گے اسوقت تک! )
 

Dilkash

محفلین
رضوان بھائ۔۔اب تو گلف میں ایمیلز بھی چیک ہوتی ہیں۔اور وہ ایملز خاص طور پر جہاں کسی گروپ کی طرف سے اتے یا جاتے ہوں ۔۔
 

زینب

محفلین
میں سوچ رہی ہوں اظہر الحق صاحب نے بھی کیا خوب جگہ ڈھونڈی احتجاج کی ۔۔۔۔۔پاکیستان کمیونٹی سنٹر جہاں سے 4 قدم کے فاصلے پر ہی پولیس سٹیشن ہے۔۔۔۔:grin:
 
گلف والوں‌ کم از کم جیو ہی کھلوادو۔
وفد بناکر کسی وزیر سے ملو اپنی گزارش پیش کرو کہ جیو اور اے ار وائی ورلڈ دکھلادو۔
 

Dilkash

محفلین
دوبئ میڈیا سٹی کے سربراہ نے کہا ہے۔کہ ہم دوبارہ کھولنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
کیونکہ دنیا میں گلف کی تھوڑی بہت کریٹیبلیٹی ہے وہ شائد یورپی دباؤ قبول نہ کرسکے۔
انکا اپنا عربیہ ٹی وی او الجزیرہ بھی تو کئ ملکوں میں بین ہے بھر حال کچھ نہ کچھ انشااللہ ہو جائیگا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دوبئ میڈیا سٹی کے سربراہ نے کہا ہے۔کہ ہم دوبارہ کھولنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
کیونکہ دنیا میں گلف کی تھوڑی بہت کریٹیبلیٹی ہے وہ شائد یورپی دباؤ قبول نہ کرسکے۔
انکا اپنا عربیہ ٹی وی او الجزیرہ بھی تو کئ ملکوں میں بین ہے بھر حال کچھ نہ کچھ انشااللہ ہو جائیگا۔

باقی امور تو چھوڑیں، دبئی کے بارے یہ دیکھئے گا کہ ہیومن رائٹس کے حوالے سے اس کی کیا حیثیت ہے

Dubai has over 250,000 foreign laborers, many of whom live in conditions described by Human Rights Watch as being "less than human".
 

Dilkash

محفلین
وہ بھی ہم جیسے ٹھیکداروں کی وجہ سے رہ رھے ہیں ۔میرا خیال ہے کہ جو حکومتی اداروں‌میں کام کر رہے ہیں وہ ٹھیک ٹھاک ہیں
میں تو بس اتنا کہون گا کہ جو کچھ بھی ہو پاکستان سے شائد حالات بہتر ہوں گے
 

زینب

محفلین
حوصلہ رکھو سب لوگ کھل جائے گا جلدی ہی۔۔۔۔۔۔دیکھا نہیں پہلے دن پورا بند تھا چینل دوسرے دن کم از کم ہیڈ لایئنز آنا شروع ہو گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top