ہمارے گھر میں برف پڑی

arifkarim

معطل
یہ جو لوگ یہاں گرتی برف کی تعریفیں کر رہے ہیں۔ وہ بعد میں‌ہم جیسوں کو اسمیں پھسلتا، گرتا، ڈگمگاتا، ٹھٹرتا دیکھ لیں تو برف کو دیکھنے ہی سے توبہ کر لیں۔ یہاں ناروے میں‌نومبر سے مارچ تک مسلسل برف پڑتی ہے! :(
 
یہ جو لوگ یہاں گرتی برف کی تعریفیں کر رہے ہیں۔ وہ بعد میں‌ہم جیسوں کو اسمیں پھسلتا، گرتا، ڈگمگاتا، ٹھٹرتا دیکھ لیں تو برف کو دیکھنے ہی سے توبہ کر لیں۔ یہاں ناروے میں‌نومبر سے مارچ تک مسلسل برف پڑتی ہے! :(

جی یقیناً برفباری کے بعد کی حالت تکلیف دہ ہوتی ہے پر کم از کم ہمیں تو اس سے کہیں بہتر لگتی ہے جیسی ہم گاؤں میں برسات کے دنوں میں گزارا کرتے تھے۔
 

ملائکہ

محفلین
ہائے مجھے تو دیکھ کر سردی لگ رہی ہے جیہ :lovestruck: :lovestruck: :lovestruck: اتنی ساری برف باری میرا بھی دل کررہا ہے وہاں جانے کا:(:(
 

مغزل

محفلین
ارے نہیں بھئی ملو بٹیا دور کے ڈھول سہانے ۔
ہماری بہن بھی شادی ہو کر وہیں گئی ہیں ۔ ویسے بڑا شوق تھا برفباری دیکھنے کا اب فون کر کے بتاتی ہیں
’’ اتنے فٹ برف ہے اتنے فٹ برف ہے ۔ برف کی جہنم میں ہوں ایسا لگتا ہے ‘‘
توبہ توبہ کرو :happy:
 

طالوت

محفلین
دیکھنے میں انتہائی خوبصورت ہر طرف سفید چادر سی تنی ہوئی ۔ مگر جیہ آپ کے یہاں گھروں کی چھتیں ڈھلوانی نہیں ہوتیں ؟ جیسا کہ عموما برفانی علاقوں میں ہوتا ہے ۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
مگر شدید اور مسلسل برفباری میں محض وزن اٹھانا ہی نہیں اسے صاف کرنا بھی تو خاصا تکلیف دہ مرحلہ ہوگا۔ اور اگر وہ چھ فٹ تک ہو تو ۔ ۔ ۔ ۔
وسلام
 

عسکری

معطل
جی یہ تو ہے ویسے اس پر روشنی کوئی برفانی علاقے کے ممبر ڈال سکتے ہیں ۔پھر بھی میرا خیال ہے کیونکہ اس علاقے میں 26 سال بعد برف پڑی ہے لوگ بھلا کیوں ڈھلوانی گھر بناتے
 

زیک

مسافر
سوچ رہا تھا کہ اپنے گھر برف پڑنے کی تصویر لگا دوں مگر 3 انچ برف بھی کوئ برف ہے۔
 

طالوت

محفلین
3 انچ یعنی تقریبا ایک انگلی جتنی ۔ جناب ہم صحرا نشینوں کے لئے تو ایک اولہ (شاید ایسے ہی لکھتے ہیں) بھی بڑا معنی رکھتا ہے ۔
وسلام
 
Top