ہر دل عزیزی آجکل منافقت میں ہے

اکمل زیدی

محفلین
میں اختتام سے اکثر آغاز کرتا ہوں
نظر میں رکھ کر نظر انداز کرتا ہوں

لفظوں سے بہت کم ہی کام لیتا ہوں
چہرے کو ہے دل کا غماز کرتا ہوں

ہر دل عزیزی آجکل منافقت میں ہے
اکثر میں لوگوں کو ناراض کرتا ہوں

رہتے ہیں نظر مئی سب کے مراتب
ملحوظ رکھتا ہوں میں لحاظ رکھتا ہوں

میں کیا ہوں اور کیا نہیں ہوں اکمل
یہ معاملہ سپرد بےنیاز کرتا ہوں
 

arifkarim

معطل
azizi.jpg
 

اکمل زیدی

محفلین

الف عین

لائبریرین
اس کا مناسب زمرہ بحور سے آزاد شاعری کا ہونا چاہئے تھا۔ خیالات ماشاء اللہ اچھے ہیں، بس بحر میں نہیں ہیں۔ کچھ عروض سے شد بد حاصل کریں، اور اصلاح سخن میں کلام پوسٹ کریں۔
 

اکمل زیدی

محفلین
اس کا مناسب زمرہ بحور سے آزاد شاعری کا ہونا چاہئے تھا۔ خیالات ماشاء اللہ اچھے ہیں، بس بحر میں نہیں ہیں۔ کچھ عروض سے شد بد حاصل کریں، اور اصلاح سخن میں کلام پوسٹ کریں۔
میری خوشبختی کے آپ نے ملاحظہ فرمایا ...آپ کے قیمتی مشورے گرہ میں باندھ لئے ہیں...حتیٰ الامکان ..عمل ہونے کی کوشش کرونگا ..سر دست ..ایک اور کاوش ..پیش ہے اصلاح سیکشن میں ...توجه ...کا متمنی .. لنک ذیل میں دے دیا ہے ....

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/قرآں-میں-جو-بھی-ہے-وہ-رب-کی-بات-ہے.82895/
 
Top