ہرات (افغانستان) کی روزمرہ کی زندگی

حسان خان

لائبریرین
13920208180716760_PhotoL.jpg

13920208180717666_PhotoL.jpg

13920208180718635_PhotoL.jpg

13920208180719494_PhotoL.jpg

13920208180721353_PhotoL.jpg

13920208180723119_PhotoL.jpg

1392020818072472_PhotoL.jpg

13920208180725885_PhotoL.jpg

13920208180726744_PhotoL.jpg
13920208180728541_PhotoL.jpg

13920208180729385_PhotoL.jpg

13920208180732119_PhotoL.jpg

13920208180732947_PhotoL.jpg

13920208180733791_PhotoL.jpg

13920208180734619_PhotoL.jpg

13920208180735447_PhotoL.jpg

13920208180737244_PhotoL.jpg

1392020818073856_PhotoL.jpg

13920208180738900_PhotoL.jpg

ربط
 
ساجد

محفلین
حسان خان بہت عمدہ تصاویر ہیں۔ پیش کرنے کا شکریہ۔
میرا پروگرام تو ہے اگلے ماہ افغانستان جانے کا اگر گیا تو اپنے کیمرے سے بنائی تصاویر پیش کروں گا ، انشاء اللہ۔
 
زبردست یار:thumbsup:
تم ہر تصویرکو الگ مراسلے میں پوسٹ کرتے تو سب کو "زبردست" کی ریٹنگ دیتا:)
ویسے تم "فارس نیوز" فارسی میں دیکھتے ہو یا انگریزی میں:sneaky:
 
arifkarim

معطل
نومولود امریکیوں کا خیال تھا کہ جو کام سوویت روسی افغانستان میں نہیں کر سکے وہ یہ کر سکیں گے یعنی افغانستان کی قدیم تہذیب، تمدن اور ثقافت کا خاتمہ کرکے انکو مغرب زدہ بنا دیں گے۔ مگر افسوس ہر عالمی طاقت کا خاتمہ افغانستان پر چڑھائی کے بعد شروع ہوتا ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
حسان خان بہت عمدہ تصاویر ہیں۔ پیش کرنے کا شکریہ۔
میرا پروگرام تو ہے اگلے ماہ افغانستان جانے کا اگر گیا تو اپنے کیمرے سے بنائی تصاویر پیش کروں گا ، انشاء اللہ۔

واہ جناب! یہ تو بہت ہی اچھی بات ہے۔ افغانستان جیسے تاریخی ملک میں جانے کا تو میرا بھی بہت دل کرتا ہے۔ بس فی الحال نیٹ پر ہی وہاں کی تصاویر دیکھ کر اپنی سیاحت کا شوق پورا کر لیتا ہوں۔ :) انشاءاللہ یہ جنگ زدہ ملک بھی کبھی نہ کبھی دوبارہ اپنی کھوئی ہوئی عظمت بحال کرے گا۔

ویسے تم "فارس نیوز" فارسی میں دیکھتے ہو یا انگریزی میں:sneaky:

میں وہاں عموماً خبریں پڑھنے کے بجائے تصاویر دیکھنے جاتا ہوں جو کہ فارسی حصے میں ہی ہوتی ہیں۔ :)
 
عسکری

معطل
نومولود امریکیوں کا خیال تھا کہ جو کام سوویت روسی افغانستان میں نہیں کر سکے وہ یہ کر سکیں گے یعنی افغانستان کی قدیم تہذیب، تمدن اور ثقافت کا خاتمہ کرکے انکو مغرب زدہ بنا دیں گے۔ مگر افسوس ہر عالمی طاقت کا خاتمہ افغانستان پر چڑھائی کے بعد شروع ہوتا ہے۔
اس تہزیب اور ثقافت سے ہماری توبہ :grin: ٹوپی والے ان جنگلے نما برقعے کو جو جہالت کے زمانے کی نشانی ہے آپ ثقافت کہتے ہین تو فبہا
 
ساجد

محفلین
اس تہزیب اور ثقافت سے ہماری توبہ :grin: ٹوپی والے ان جنگلے نما برقعے کو جو جہالت کے زمانے کی نشانی ہے آپ ثقافت کہتے ہین تو فبہا
ہر کسی کو آزادی کا حق برابر حاصل ہے اگر دخترِ مغرب کی نیم عریانی قبول ہے تو ان کا پردہ بھی قبول ہونا چاہئیے ، جوان۔
 
یہ تو حد درجے کی مستشرقانہ روش ہوئی کہ پوری قوم کی 'تہذیب، تمدن اور ثقافت' کو آپ نے صرف ایک برقعے میں سمیٹ دیا۔ افغانستان کی 'مشرقی' ثقافت میں برقعے کے علاوہ بھی بے شمار چیزیں ہیں۔
 
arifkarim

معطل
اس تہزیب اور ثقافت سے ہماری توبہ :grin: ٹوپی والے ان جنگلے نما برقعے کو جو جہالت کے زمانے کی نشانی ہے آپ ثقافت کہتے ہین تو فبہا
پردہ، برقع اور نقاب، افغانستان کی اسلامی ثقافت کا حصہ ہے۔ پوری مسلم دنیا میں مختلف اقسام کے پردے، برقعے اور نقاب استعمال ہوتے رہے ہیں۔ اسکا جہالت کے زمانے سے کیا لینا دینا؟ یہاں مغربی آزاد اور فحش ممالک میں بھی فیشن کے مطابق نقاب لیا جاتا ہے۔ اسمیں جہالت والی تو کوئی بات نہیں۔ :battingeyelashes:

ہر کسی کو آزادی کا حق برابر حاصل ہے اگر دخترِ مغرب کی نیم عریانی قبول ہے تو ان کا پردہ بھی قبول ہونا چاہئیے ، جوان۔
بالکل! مغرب میں ہر طرح کے لباس کا استعمال جائز ہے۔ اور جو فرانس میں برقع بین ہوا ہے تو وہ صرف پبلک مقامات پر سیکیورٹی اور سوشل وجوہات کی بناء پر کیا گیا ہے:
http://en.wikipedia.org/wiki/French_ban_on_face_covering

یہ تو حد درجے کی مستشرقانہ روش ہوئی کہ پوری قوم کی 'تہذیب، تمدن اور ثقافت' کو آپ نے صرف ایک برقعے میں سمیٹ دیا۔ افغانستان کی 'مشرقی' ثقافت میں برقعے کے علاوہ بھی بے شمار چیزیں ہیں۔
جناب یہ تو صرف ایک مثال دی تھی کہ افغانی معاشرہ برطانوی، روسی اور امریکہ جیسی عالمی قوتوں کے تسلط میں آنے کے بعد بھی بہت کم بدلا ہے۔
 
ویسے برقعے کے علاوہ ان تصاویر میں جو چیز سب سے نمایاں یا بار بار دعوت نظارہ دے رہی ہے وہ "جھاڑو" ہے۔۔۔ :eek: افغان تہذیب و ثقافت میں جھاڑو کی اہمیت پر اگر کوئی مورخ روشنی ڈالنا چاہتا ہے تو فبیہا۔۔۔
 
تلمیذ

لائبریرین
حسان خان بہت عمدہ تصاویر ہیں۔ پیش کرنے کا شکریہ۔
میرا پروگرام تو ہے اگلے ماہ افغانستان جانے کا اگر گیا تو اپنے کیمرے سے بنائی تصاویر پیش کروں گا ، انشاء اللہ۔
انتظار رہے گا، جناب۔
افغانستان کی وہ تصاویر جو آپ نےپہلے پوسٹ کی تھیں وہ بھی بہت معیاری تھیں اور یہ بھی، امید ہے، ویسی ہی ہوں گی۔
 
عسکری

معطل
افغانی آجکل بہت بھونک رہے ہیں پاکستان کے جھنڈے جلا رہے ہیں کہ پاکستان آرمی نے ایک افغان فوجی مار دیا پر ان لاکھوں کے لیے امریکہ یا ناٹو کے جھنڈے نہیں جلاتے جو بھون کر رکھ دے گئے
 
ساجد

محفلین
افغانی آجکل بہت بھونک رہے ہیں پاکستان کے جھنڈے جلا رہے ہیں کہ پاکستان آرمی نے ایک افغان فوجی مار دیا پر ان لاکھوں کے لیے امریکہ یا ناٹو کے جھنڈے نہیں جلاتے جو بھون کر رکھ دے گئے
افغانی بھی ہماری طرح سے فکری انتشار سے دوچار کر دئیے گئے ہیں ۔ اپنے ملک میں ہی دیکھ لو طالبان کے ہاتھوں ہزاروں معصوم پاکستانیوں کے قتل کے باوجود بھی ان کے لئے ہمدردی رکھنے بلکہ ان کی وکالت کرنے والے ہمارے درمیان موجود ہیں ۔
جب غیر ملکی طاقتیں کسی ملک پر حملہ آور ہوتی ہیں تو اُن کا سب سے خطرناک ہتھیار اُس ملک میں بسنے والی قوم کو فکری طور پر تقسیم کرنا ہوتا ہے۔ یہ کام میدانِ جنگ میں نہیں بلکہ اُس قوم میں گھُس کر تعلیمی نصاب میں تبدیلیوں اور غُربت و محرومی کے مارے عوام کی دلجوئی کے ذریعے کیا جاتا ہے یہ دراصل ایک حربی سٹریٹجی ہوتی ہے جو مسلمانوں نے بھی اپنے عروج میں دیگر اقوام کے لئے استعمال کی ۔ قوموں پر عروج و زوال آتے رہتے ہیں لیکن جس قوم نے اپنے زوال میں بھی اپنی تعلیم اور فکر کو انتشار سے محروم رکھا وہ نا قابلِ تسخیر رہتی ہے ۔ افسوس کہ آج کی مسلم دنیا نہ صرف فکری انتشار اور تعلیمی زوال بلکہ احساسِ کمتری سے دوچار ہے تبھی اس میں تشدد اور عدم برداشت بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے جو اس کو اس کے دشمنوں کے لئے تر نوالہ بنا دیتا ہے۔
 
Top