بانو قدسیہ ہجرتوں کے درمیان

زبیر مرزا

محفلین
شام میں عجیب بے کلی سی تھی اُداسی تھی خاموشی تھی کہ ایسے میں دروازہ بجا لوصاحب دیس کی خوشبو آپہنچی ہمارے دروازے تک-
خیر خیریت پوچھی اور چہرہ سوال بن گیا میری کتابیں؟
ہینڈکیری سے دوکتابیں نکال کر ہمارے حوالے کردی گئیں - بانو آپا کا دست شفقت گویا دلاسہ بن
کراُ ن کی کتابوں کی صورت میں آگیا :) بے کلی سکون بن گئی اورسامنے بانو آپا کے الفاظ چراغ بن کے جھلملا اُٹھے کچھ روشنی آپ کی نذر
ہجرتوں کے درمیان سے کچھ اقتباسات کا سلسلہ
زندگی سے سوال پوچھتے جانا معنی بے معنی سوال ،ایسے جوابات حاصل کرنا جو خود سوال کی
صورت ہوں۔۔۔۔۔۔۔ سوچتے رہنا کہ عمل بہترہے کہ علم؟
کیا عمل پہلے جنم لے توعلم کی شکل بنتی ہے کیا علم کا حاصل شدہ عمل حقیقت کے قریب ہے۔۔۔۔۔۔
اور پھربھی یہ کس کو معلوم ہے کہ حقیقت کیا ہے اور واہمہ کیا؟
کیا خیال اچانک حقیقت بن سکتا ہے یا حقیقت دراصل واہمے کی ہی شکل ہے۔۔۔۔۔۔۔ کیا ہے زندگی، کھ
کھانا پینا، سونا جاگنا۔۔۔۔ برسوں تک سکول جاتے چلے جانا ۔۔۔۔ پڑھتے رہنا گریڈوں کی کوشش ۔۔۔۔
نوکری کی تلاش۔۔۔۔۔
کبھی کبھی تھکی روح کا جواب اور کبھی کبھی تشنہ روح تشنہ قلب کے سوال۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عاطف بٹ

محفلین
بہت خوب زحال میاں۔
اگر آپ اکتوبر میں لاہور آنے کا کوئی ارادہ رکھتے ہوں تو بانو آپا سے میں آپ کی ملاقات کا بندوبست کردوں گا انشاءاللہ۔
 
زبیر مرزا

محفلین
شوق
شوق اورانہماک سے زندگی اوردین میں رونقیں اشتیاق بڑھتا ہے- شوق سے مراد وہ دلچسپی ہے جو ہم کسی چیز، انسان، خبر، حالات
یا مکان سے محسوس کرتے ہیں- شوق اعلانیہ بھہ ہوسکتے ہیں اور خفیہ بھی- کچھ شوق ایسے ہوتے ہیں جن کا ذکرفخریہ گھرکے افراد یا
دوستوں سے کیا جاسکتا ہے- کچھ شوق معاشرتی رسم ورواج یا مذہب کی وجہ سے اعلانیہ وجود میں نہیں آتے-
ان کا ذکرہم خوداپنے آپ سے کرتے ہیں اورخود ہی سرزنش یا ہشت کہہ کرختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں - شوق دنیاوی بھی ہوتے ہیں اور
دینی بھی- دنیاوی شوق دنیا میں انہماک کا باعث بنتے ہیں اورذہنی مابعد کی تلاش میں ممدومعاون ہوتے ہیں -
شوق میں بلا خیزی اس وقت پیدا ہوتی جب شوق میں انہماک بڑھتا ہے - انہماک شوق کو کسی ایک Phase میں داخل کردیتا ہے-
شوق کوسمت ، تندی ، تواتر، استقامت ، منزل اسی لمحے ملتی ہے جب اس میں ہمہ وقت انہماک ہو- کیس انجینئیرکا صبح وشام شوق اورلگن
کے ساتھ انہماک کے ہمراہ سوچنا تاج محل کا وجود ممکن کرسکتا ہے -

(ہجرتوں کے درمیان از بانو قدسیہ سے اقتباس)
 
نایاب

لائبریرین
زندگی سے سوال پوچھتے جانا معنی بے معنی سوال ،
ایسے جوابات حاصل کرنا جو خود سوال کی صورت ہوں۔۔۔ ۔۔۔ ۔
سوچتے رہنا کہ عمل بہترہے کہ علم؟
کیا عمل پہلے جنم لے توعلم کی شکل بنتی ہے کیا علم کا حاصل شدہ عمل حقیقت کے قریب ہے۔۔۔ ۔۔۔
اور پھربھی یہ کس کو معلوم ہے کہ حقیقت کیا ہے اور واہمہ کیا؟
کیا خیال اچانک حقیقت بن سکتا ہے یا حقیقت دراصل واہمے کی ہی شکل ہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔
کیا ہے زندگی، کھانا پینا، سونا جاگنا۔۔۔ ۔
برسوں تک سکول جاتے چلے جانا ۔۔۔ ۔
پڑھتے رہنا گریڈوں کی کوشش ۔۔۔ ۔
نوکری کی تلاش۔۔۔ ۔۔
کبھی کبھی تھکی روح کا جواب اور کبھی کبھی تشنہ روح تشنہ قلب کے سوال۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
کیا خوب روشن اقتباس شریک محفل کیا ہے زحال بھائی
جتنی بار پڑھو اتنے ہی سوال و جواب کے نئے جہان کھلتے جاتے ہیں ۔
سب کچھ جان کر بھی بے خبر رہنا ۔۔۔۔۔ آگہی اور کس کو کہتے ہیں ؟
 
قرۃالعین اعوان

شاندارٓ
 
Top