ہاہاہااہاہاہہاہاہا

ف۔قدوسی

محفلین
ایک افغانی جوڑے کا نکاح ہونے لگا تو نکاح سے پہلے امریکی ڈرون طیارے نے بم مارا اور دولہا دلہن باراتیوں سمیت شہید ہو گئے۔ جنت میں داخل ہوتے وقت انہوں نے داروغے سے پوچھا کیا وہ جنت میں شادی کر سکتے ہیں۔ داروغے نے ان سے وقت مانگا اور چلا گیا۔ دو ماہ دولہا دلہن اس کی راہ تکتے رہے اور جب وہ واپس آیا تو اس کیساتھ ایک باریش افغانی تھا۔

دولہا دلہن نکاح پڑھوانے سے پہلے پوچھنے لگے کہ اگر ان کی آپس میں بن نہ پائی تو کیا وہ جنت میں طلاق لے سکتے ہیں۔ داروغہ سر پکڑ کر بیٹھ گیا اور سوچنے لگا مجھے جنت میں مولوی ڈھونڈنے میں دو ماہ لگ گئے، اب وکیل ڈھونڈنے میں پتہ نہیں کتنا وقت لگے گا”۔
--------------------------------------------------------------------------------

یک بزنس مین کی بیوی اس کےدفتر میں داخل ہوئی تو اس نے دیکھا ایک خوبصورت عورت اس کے ساتھ مسخریاں کر رہی ہے جو بیوی کے آتے ہی اٹھ کر چلی گئی۔

بیوی “یہ کون تھی؟”۔

خاوند “میری سیکریٹری”۔

بیوی “میں تم جیسے عیاش آدمی کیساتھ ایک منٹ گزارہ نہیں کر سکتی، مجھے ابھی اور اسی وقت طلاق چاہیے”۔

خاوند “طلاق لینے سے پہلے یہ سوچ لو کہ بعد میں تمہیں شاپنگ کون کرایا کرے گا، لندن کی سیر کون کرائے گا، مرسڈیز گاڑی کون خرید کر دے گا اور تمہارے لیے جیولری کون خریدا کرے گا”۔

اتنے میں بزنس مین کا دوست ایک خوبصورت عورت کیساتھ اس کے دفتر میں داخل ہوتا ہے اور بیوی پوچھتی ہے “اس کیساتھ یہ عورت کون ہے؟”

خاوند “یہ اس کی سیکریٹری ہے”۔

بیوی “ماشآاللہ ہماری سیکریڑی تو اس سے زیادہ خوبصورت ہے”۔
-----------------------------------------------------------------------------
شادی کے روز بیوی نے شوہر سے وعدہ لیا کہ وہ اس اٹیچی کیس کو کبھی نہیں کھولے گا۔ شادی کے پچاسویں سال بیوی جب بسترمرگ پر پڑ گئی تو خاوند نے اسے اٹیچی کیس یاد دلایا۔ بیوی بولی اب یہ وقت ہے اس اٹیچی کیس کے راز کو افشا کرنے کا۔ خاوند نے اٹیچی کیس کھولا تو اس میں سے دو گڑیاں اور دو لاکھ روپے نکلے۔ خاوند کے پوچھنے پر بیوی بولی “میری نانی کہا کرتی تھی کہ کامیاب شادی کا راز یہ ہے کہ تم غصہ پی جاؤ۔ اسکیلیے ایسا کرنا کہ جب بھی اپنے خاوند پر غصہ آئے تم ایک گڑیا سی لیا کرنا”۔ خاوند دو گڑیاں دیکھ کر بہت خوش ہوا کہ اس نے اپنی بیوی کو کتنا خوش رکھا ہوا ہے کیونکہ بیوی نے پچاس سال کی کامیاب ازدواجی زندگی میں صرف دو گڑیاں ہی بنائی تھیں۔

خاوند نے تجسس سے دو لاکھ روپوں کے بارے میں پوچھا تو بیوی بولی “یہ دو لاکھ روپے میں نے گڑیاں بیچ بیچ کر اکٹھے کیے ہیں”۔
-------------------------------------------------------------
ایک بوڑھا اپنی شادی کی پچاسویں سالگرہ منانے کی تیاریاں کر رہا تھا۔ ایک دن اس کو میاں بیوی کے جھگڑوں کو حل کرنے والے ادارے نے ایک سیمینار میں بلایا تا کہ وہ ناکام خاوندوں کو لیکچر دے کر ان کی شادی کامیاب ہونے میں مدد کر سکے۔ لیکچر کے بعد کسی نے اس کی کامیاب شادی کا راز جاننے کیلیے سوال کیا تو بوڑھا بولا “میں اپنی بیوی کیساتھ حسن سلوک سے پیش آیا، میں نے اس پر رقم خرچ کی، مگر سب سے بڑھ کر میں نے یہ کیا کہ شادی کی بیسویں سالگرہ پر اسے میکے لے گیا”۔

سوال کرنے والا بولا “جناب آپ تو ہمارے لیے ایک مثال ہیں۔ اب آپ بتائیں اپنی پچاسویں سالگرہ پر اپنی بیوی کیلیے کیا کرنے جا رہے ہیں؟”۔

بوڑھا ” میں اسے میکے سے واپس لینے جا رہا ہوں”۔
-----------------------------------------------------------------------
ایک ساٹھ سالہ جوڑا اپنی چالیسویں سالگرہ منار رہا تھا۔ اس خوشی کے موقع پر ایک پری ان کے پاس آئی اور بولی “آپ ایک دوسرے کیساتھ لمبے عرصے سے بہت محبت کر رہے ہیں، بولیں میں آپ کیا خدمت کر سکتی ہوں؟”۔

بیوی بولی “ہمیں دنیا کی سیر کیلیے ہوائی جہاز کی فرسٹ کلاس کی ٹکٹیں لا دو”۔

ایک سیکنڈ بعد ٹکٹیں بیوی کے ہاتھ میں تھیں

خاوند بولا “میری خواہش ہے کہ میری بیوی مجھ سے تیس سال چھوٹی ہو”۔

ایک سیکنڈ میں خاوند ساٹھ سے نوے سال کا ہو گیا۔
-----------------------------------------------------------------------
 
Top