ہائیکوپانی پہ لکھا نام بہتے پانی پہ لکھے نام کی مثل اِن چٹانوں سے سر پٹختی ہوں ہر گھڑی تجھ کویادکرت

عینی خیال

محفلین

پانی پہ لکھا نام

بہتے پانی پہ لکھے نام کی مثل
اِن چٹانوں سے سر پٹختی ہوں
ہر گھڑی تجھ کویادکرتی ہوں
 
عنوان کا نظم سے تعلق؟
تین مصرعوں کی اس نظم کو کیا کہا جائے، ہائیکو یا کچھ اور، یہ محمد یعقوب آسی بھائی بہتر بتا سکتے ہیں

یاد آوری پر ممنون ہوں۔ محترمی اعجاز عبید صاحب!
ہائیکو تو جاپان والوں کی چیز ہے وہ جانیں، ان کا ادب جانے۔

یہ تو ایک سادہ سی، مختصر سی معرٰی نظم ہے ۔ متن کے ساتھ عنوان کا تعلق واضح ہے! شاعرہ نے خود کو بہتے پانی پر لکھا نام کہا ہے، اور باقی علامات اسی رعایت سے ہیں۔
نظم کی ’’بیانیہ‘‘ سطح کیا ہے، یہ دوسری بات ہے۔
 
Top