ہائپر لنک اور ٹیگز کے مسائل

نبیل

تکنیکی معاون
اگرچہ یہ فورم خاصی مقبول ثابت ہو رہی ہے لیکن ابھی تک اپنے ابتدائی دور کی مسائل سے گزر رہی ہے۔ روزانہ ایک مسئلہ حل ہوتا ہے تو ایک نیا مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے۔ اب جہانزیب کے کہنے پر اگرچہ میں نے چند HTML ٹیگز کا استعمال ممکن بنادیا ہے لیکن یہ ابھی صحیح کام نہیں کر رہا ہے۔ ایک اور عجیب سی بات یہ ہے کہ جہانزیب نے جو غزل ایچ ٹی ایم ایل ٹیگز سمیت پوسٹ کی ہے، وہ لاگ ہوئے بغیر صحیح سینٹر میں نظر آتی ہے جبکہ لاگ ان ہونے کے بعد اسی پوسٹ میں ایچ ٹی ایم ایل ٹیگز بھی نمایاں ہو جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ مجھے پوسٹ میں ہائپر لنک شامل کرنے میں بھی دقت پیش آ رہی ہے۔ اب مجھے ویک اینڈ پر وقت ملے گا ہی تو میں اس کے حل پر توجہ کروں گا۔
 
ج

جہانزیب

مہمان
حیرت ہے میں نے ابھی غور کیا ہے اس بات پر ۔۔ انشااللہ دیکھتے ہیں اسکا بھی کوئی حل مل ہی جائے گا۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یا گڑے مردے۔۔ :)
اس طرح آپ کو ہمارے ویب ٹیکنالوجی کے علم کے ارتقا کے بارے میں بھی معلوم ہو رہا ہوگا۔ :)
 

اظفر

محفلین
تب شاید پی ایچ پی بی بی زیر استعمال تھا
اس میں ایسے الٹے سیدھے مسئلے کافی ہیں
 
Top