ہو گل بلبل تبھی بلبل پہ بلبل پھول کر گل ہو ترے گر گل بدن بر میں قبائے چشم بلبل ہو عشق اورنگ آبادی
سیما علی لائبریرین مارچ 10، 2022 #1 ہو گل بلبل تبھی بلبل پہ بلبل پھول کر گل ہو ترے گر گل بدن بر میں قبائے چشم بلبل ہو عشق اورنگ آبادی
سیما علی لائبریرین مارچ 10، 2022 #2 پھولے ہے گرچہ باغ میں بلبل ہزار شاخ اس سرو قد کو دیکھے تو ہو شرمسار شاخ خواجہ رکن الدین عشق
سیما علی لائبریرین مارچ 10، 2022 #4 میں وہ گل ہوں نہ فرصت دی خزاں نے جس کو ہنسنے کی چراغ قبر بھی جل کر نہ اپنا گل فشاں ہوگا عرش گیاوی
سیما علی لائبریرین مارچ 10، 2022 #5 بلبل کو مبارک ہو ہوائے گل و گلشن پروانے کو سوز دل پروانہ مبارک بیدم شاہ وارثی
سیما علی لائبریرین مارچ 10، 2022 #6 کر بلبل و طاوس کی تقلید سے توبہ بلبل فقط آواز ہے، طاوس فقط رنگ علامہ اقبال رح
سیما علی لائبریرین مارچ 10، 2022 #7 واں بھی جل مرتا ہے سوزِ شمع پر پروانہ کیا؟ اُس چمن میں بھی گلُ و بلبل کا ہے افسانہ کیا؟ علامہ اقبال رح
واں بھی جل مرتا ہے سوزِ شمع پر پروانہ کیا؟ اُس چمن میں بھی گلُ و بلبل کا ہے افسانہ کیا؟ علامہ اقبال رح