گو اراؤنڈ - جہازوں کی چکر بازی

عسکری

معطل
کبھی شاید آپکو بھی اس سورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہو کہ آپکا جہاز اپروچ ہو رہا ہو زمین بالکل نزدیک آ چکی ہو آپکو جہاز کی ونڈوز سے ائیر پورٹ نظر آ رہا ہو اور پھر یکدم جہاز بلند ہو اور ائیر پورٹ کو پیچھے چھوڑتا جائے :eek: عام مسافروں اور کمزور دل والوں کی تو ہائے نکل جاتی ہے کہ یہ کیا ہو گیا بھئی :grin: ہماری ائیر بس تو اسٹاپ ہی کراس کر گئی ۔ اصل میں یہ ایک ایوی ایشن پروسیجر ہے اگر لینڈنگ مین کسی بھی قسم کی مشکل پیش آ رہی ہو تو جہاز کو ایک موقع اور دیا جاتا ہے سرکٹ پیٹرن کے گرد گھوم کر آنے کا۔ جہاز جیسے ہی کسی ائیر پورٹ کی حدود مین داخل ہوتا ہے اور بلندی کم کر کے سرکٹ یعینی اس دائرے مین آ جاتا ہے جہاں اور بھی جہاز پہلے سے موجود ہوتے ہیں نصف قطر کا ٹریفک پیٹرن ٹیک آف اور نصف قطر کا سرکٹ لینڈنگ کے لیے ہوتا ہے ۔ ائیر ٹریفک کنٹرولرز دونوں کو کنٹرول کرتے ہیں ۔ سرکٹ پیٹرنز کے اوپر گزرنے والے جہازوں کو نہایت بلندی پر سے گزارا جاتا ہے اور نیچے معمول کا کام چالو رہتا ہے ۔ جب ایک جہاز سرکٹ مین آ کر فائنل اپروچ کے لیے کلئیر ہو جاتا ہے تو وہ اپنے سے آگے والے کے مخصوص فاصلے (جو ہر جگہ مختلف ہوتے ہین ) پر رہتے ہوئے فائنل اپروچ کرتا ہے مطلب رن وے کے نزدیک آتا جاتا ہے ۔ پر فائنل موومنٹس مین اگر پائلٹ کو لگے کہ کوئی مسئلہ ہے تو وہ گو اراؤنڈ کا استمال کر سکتا ہے ۔گو اراؤنڈ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے کبھی کبھی تو جہاز کے لینڈنگ گئیر ٹچ کر چکے ہوتے ہیں رن وے کو اور پائلٹ گو اراؤنڈ ہو جاتا ہے اسے بالکڈ لینڈنگ کہتے ہین ۔ جہازوں کے لینڈنگ گئیرز یعینی ویلز کی وارننگ - رن وے اپروچ مس کر جانا - یا رن وے پر کسی پرابلم کی صورت مین - یا ویزیبلیٹی کا مسئلہ ہو - کراس ونڈ یعینی مخالف سمت کی تیز ہوائیں - آپ سے پہلے لینڈ کرنے والے جہاز مین کسی مشکل کی صورت - یا رن وے پر کسی گراؤنڈ کریو کی چیز کی موجودگی کی صورت میں یا موسمی خرابی کی صورت میں جہاز دوبارہ اڑ کر سرکٹ میں چلا جاتا ہے پھر گو اراؤنڈ ہوتے وقت جہاز کی میکسیمم پاور (انجن تھرسٹ) لگا دی جاتی ہے نیچے آتا ہوا جہاز یکدم اوپر اٹھتا ہے ۔ جس سے جہاز زبردست تیزی سے ٹو ہائی ٹو فاسٹ اوپر اٹھتا ہے ۔ وہیل واپس بند کر دیے جاتے ہیں فلیپس کو فل نیچے کر دیا جاتا ہے جس سے جہاز جمپ ہوتا ہے بلندی کی طرف ۔ جدید جہازوں مین تو اب آٹو میٹک گو اراؤنڈ سسٹم بٹن ہے جسے دباتے ہی جہاز آٹو میٹکلی کام کرتا ہے ۔ پیٹرن کی مطلوبہ بلندی پر پہنچ کر جہاز پھر سے اسی چکر مین آ جاتا ہے اور دوبارہ سے لینڈنگ کرتا ہے جو کہ ایمرجنسی لینڈنگ بھی ہو سکتی ہے اور نارمل بھی ۔ گو اراؤنڈ سے گراؤنڈ پر موجود ایمرجنسی سروسز کو فل تیاری کا ایک موقع بھی مل جاتا ہے ۔ نیول ایوی ایشن مین گو اراؤنڈ کو ویو آف کہا جاتا ہے ۔
گو اراؤنڈ کو بزات خود ایمر جنسی نہیں مانا جاتا بلکہ اس سے جہاز کے پائلٹ کے حفاظتی معیار کو سراہا جاتا ہے ۔
روزانہ کئی جہاز گو اراؤنڈ جاتے ہیں اور اگر کبھی آپکو ایسی صورت حال کا سامنا ہو تو گھبرانا نہین :grin:

گو اراؤنڈ
go-around.gif

Go-around.png

ایک بہترین مثال
Go-around.jpg

پی آئی اے کا بوئنگ747 گو اراؤنڈ جاتے ہوئے
go-around.jpg

اسے جانا ہی پڑے گا
Crosswind-Landing_2-620x336.jpg

ایک بار پھر ٹرائی کرتے ہیں
348147206_83Yzv-L.jpg
 
عسکری

معطل
ارے بھائی یہ سب معلوماتی مار کے جا رہے ہیں لگتا ہے کسی کا جہاز گو اراؤنڈ نہیں گیا آج تک :oops:
 
مہ جبین

محفلین

ہاں نا میں نے بھی معلوماتی کا بٹن اسی لئے دبایا تھا کہ مجھے ابھی تک ایسا تجربہ ہوا ہی نہیں ۔۔۔۔۔:D
گو اراؤنڈ کا تجربہ کبھی ہوا تو اپنے تاثرات ضرور لکھوں گی ۔۔۔۔اگر یہ بتانے کو زندہ رہی تو :p
 
1987ء کی بات ہے میں سمنگلی، کوئٹہ ائیر بیس میں اپنی بڑی بہن کے گھر چھٹیاں گزارنے گیا ہوا تھا ، بہنوئی ائیر فورس میں اس وقت فلائٹ لیفٹینٹ تھے (حال ہی میں گروپ کیپٹن ہوکر ریٹائر ہوچکے ہیں) بہن کے گھر سے کوئٹہ ائیر پورٹ یا سمنگلی ائیر بیس کی ساری کاروائیاں صاف صاف نظر آتی تھیں میں سارا دن یہی کام کرتا تھا ایک دفعہ اس گو آراونڈ کے پروسیجر کو دیکھنے کا اتفاق ہوا ۔۔۔ سمنگلی کا لینڈینگ سرکٹ یہ تھا کہ رن وے کی شمالی سائیڈ سے یا جہاں سے ٹیک آف کیا ہوتا تھا جہاز رائٹ پر ٹرن لیتا اور پہاڑ کے ساتھ ساتھ کوئٹہ کے سامنے والے پہاڑ سے پھر رائٹ ٹرن لے کر کوئٹہ شہر کے اوپر سے لینڈنگ گئیر گراتا ہوا جنوبی سائیڈ سے لینڈینگ اپروچ کرتا تھا۔۔۔ پھر لینڈ کر کے رن وے چھوٹا ہونے کی وجہ سے پیراشوٹس کی مدد سے رفتار کم کی جاتی تھی۔۔۔ ایک دفعہ پورا لینڈنگ سرکٹ لینے کے بعد ایک F6 کو رن وے کلیر نا ہونے کی وجہ سے گو اراونڈ پرجاتے دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا بلکہ اسکے بعد 4 اور طیارے جو لینڈنگ کی قطار میں تھے رن وے کے چکر کاٹنے لگے تھے۔۔ شائد کسی F6 کےپیراشوٹ کا کوئی مسلہ تھا جو مجھے واضح نظر نہیں آیا۔۔۔
 
وجی

لائبریرین
ویسے ہمیں کبھی گو اراوئڈ کا سامنا تو نہیں ہوا مگر ایک واقعہ سنا تھا اپنے بڑوں سے شاید 80 یا پھر 90کی دھائی کی بات ہے
مصر میں ایک بڑا مسافر بردار جہاز کو اسی طرح مشکل ہوئی لینڈنگ میں تو اسکو اسی طرح چکر لگا نا تھا
مگر پائلٹ صاحب نے اپنا مطلوبہ چکر مارنے کی بجائے ایک تو چھوٹا چکر مارنے کی کوشش کی اور پھر اتنی اونچائی پر بھی جہاز کو لے کر نہیں گیا
نتیجہ جہاز اپنا تواظن برقرار نہ رکھ سکا اور جہاز زمین سے ٹکرایا اور تباہ ہوگیا ۔
 
ایئر بلیو A202 مرگلہ سانحہ کی بظاہر وجہ یہی لگتی ہے ۔۔۔ کہ خراب موسم کی وجہ سے پائلٹ کو لینڈینگ اپروچ سے منع کرکے گو اراونڈ کہا گیا بلکہ یہ بھی پڑھا ہے کہ لاہور جانے کا کہا گیا وللہ علم الصواب کیپٹن صاحب کے دل میں کیا آئی کے انہوں نے مرگلہ کی پہاڑیوں کی سیر کا ارادہ کیا۔۔۔ اللہ بہتر جانتا ہے۔۔۔
ed202_jan24.jpg
 
عسکری

معطل
1987ء کی بات ہے میں سمنگلی، کوئٹہ ائیر بیس میں اپنی بڑی بہن کے گھر چھٹیاں گزارنے گیا ہوا تھا ، بہنوئی ائیر فورس میں اس وقت فلائٹ لیفٹینٹ تھے (حال ہی میں گروپ کیپٹن ہوکر ریٹائر ہوچکے ہیں) بہن کے گھر سے کوئٹہ ائیر پورٹ یا سمنگلی ائیر بیس کی ساری کاروائیاں صاف صاف نظر آتی تھیں میں سارا دن یہی کام کرتا تھا ایک دفعہ اس گو آراونڈ کے پروسیجر کو دیکھنے کا اتفاق ہوا ۔۔۔ سمنگلی کا لینڈینگ سرکٹ یہ تھا کہ رن وے کی شمالی سائیڈ سے یا جہاں سے ٹیک آف کیا ہوتا تھا جہاز رائٹ پر ٹرن لیتا اور پہاڑ کے ساتھ ساتھ کوئٹہ کے سامنے والے پہاڑ سے پھر رائٹ ٹرن لے کر کوئٹہ شہر کے اوپر سے لینڈنگ گئیر گراتا ہوا جنوبی سائیڈ سے لینڈینگ اپروچ کرتا تھا۔۔۔ پھر لینڈ کر کے رن وے چھوٹا ہونے کی وجہ سے پیراشوٹس کی مدد سے رفتار کم کی جاتی تھی۔۔۔ ایک دفعہ پورا لینڈنگ سرکٹ لینے کے بعد ایک F6 کو رن وے کلیر نا ہونے کی وجہ سے گو اراونڈ پرجاتے دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا بلکہ اسکے بعد 4 اور طیارے جو لینڈنگ کی قطار میں تھے رن وے کے چکر کاٹنے لگے تھے۔۔ شائد کسی F6 کےپیراشوٹ کا کوئی مسلہ تھا جو مجھے واضح نظر نہیں آیا۔۔۔
ایف-6 کو کوئی اور مسئلہ ہو گا سپیشلی لینڈنگ گئیر ایریر ہو گا کیونکہ پیراشوٹ تو لینڈنگ کے بعد ہی کھلتا ہے اور ویسے بھی ایف -6 مین جہاز کی فوری سپیڈ کم کرنے کے لیے ائیر بریکس بھی ہین
یہ والی
13%2823%29.jpg

Sans-titre-1%2821%29.jpg
 
پردیسی

محفلین
پاء جی تسی بڑے آرام نال کہہ دتا ۔۔۔ کہ اگر آپ کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے تو گھبرانا نہیں ۔۔۔:)
مجھے یاد ہے میں ائیر لنکا کی پرواز سے تھائی لینڈ سے سنگاپور جارہا تھا۔۔سنگاپور ائیر پورٹ پر جہاز نے رن وے پر اپنے پہیے جمادینے کے بعد جہاز کو جو اٹھایا ہے تو پاء جی اپنی تو ۔۔۔۔۔ خشک ہو گئی تھی ۔۔۔ آپ کہتے ہو گھبرانا نہیں :eek: ۔۔ سامنے بلڈنگ نظر آرہی ہو اور تھوڑے ہی فاصلے پر لینڈنگ کے دوران جہاز کو ایک دم اٹھا لیا جائے تو۔۔۔
 
عسکری

معطل
پاء جی تسی بڑے آرام نال کہہ دتا ۔۔۔ کہ اگر آپ کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے تو گھبرانا نہیں ۔۔۔ :)
مجھے یاد ہے میں ائیر لنکا کی پرواز سے تھائی لینڈ سے سنگاپور جارہا تھا۔۔سنگاپور ائیر پورٹ پر جہاز نے رن وے پر اپنے پہیے جمادینے کے بعد جہاز کو جو اٹھایا ہے تو پاء جی اپنی تو ۔۔۔ ۔۔ خشک ہو گئی تھی ۔۔۔ آپ کہتے ہو گھبرانا نہیں :eek: ۔۔ سامنے بلڈنگ نظر آرہی ہو اور تھوڑے ہی فاصلے پر لینڈنگ کے دوران جہاز کو ایک دم اٹھا لیا جائے تو۔۔۔
تے فیر کی ہو گیا ؟ پھر بھی نہیں گھبرانا پا جی کچھ نہیں ہو گا جہاز کو روکنے کے لیے بہت ساری چیزیں ہوتی ہیں آپ تو ایسے ہی خشک کرا بیٹھے :cautious: ویسے سنگا پور کا نیا چانگی ائیر پورٹ دونوں طرف اب بلڈنگوں سے خالی ہے :grin:
 
عسکری

معطل
ایک معلوماتی تحریر۔ کسی ہوائی سفر میں ایسا کوئی اتفاق نہیں ہوا۔ الحمدللہ

ہمیں تو دو بار پڑ چکا ہے واسطہ اور ہر بار ہم نے نوٹس ہی نہیں لیا :grin: اس نے کہا ہم گو اراؤنڈ جا رہے ہیں تو ہم نے کہا ۔ تے فیر اسی کی کریے جا ماما جتھے جانا اے :grin::p ایک بار تو موسمی خرابی کی وجہ سے اس نے لینڈنگ کی ہی نہین ہم 1500 یا 2000 فٹ کی بلندی سے ائیر پورٹ پر سے گزر گئے :atwitsend:
 
عمراعظم

یقینا" آپ مہم جویانہ سوچ کے مالک ہیں۔ اللہ آپکی حفاظت فرمائے۔آمین
 
ایف-6 کو کوئی اور مسئلہ ہو گا سپیشلی لینڈنگ گئیر ایریر ہو گا کیونکہ پیراشوٹ تو لینڈنگ کے بعد ہی کھلتا ہے اور ویسے بھی ایف -6 مین جہاز کی فوری سپیڈ کم کرنے کے لیے ائیر بریکس بھی ہین
یہ والی
13%2823%29.jpg

Sans-titre-1%2821%29.jpg
درحقیقت مجھے یاد نہیں کے رن وے پر کیا ہوا تھا۔۔ شائد رن وے ٹائملی کلیر نہیں ہوسکا ہو۔۔۔ مگر میرے لئے وہ ایک منفرد منظر تھا کے لینڈینگ گئیر گرائے ہوئے دوسرا ایف سکس رن وے پر لینڈ کرنے کے بجائے اوپر اٹھتا جا رہا تھا، تیسرا ایف سکس کوئٹہ کے اوپر لینڈنگ گئیر کھول رہا تھا وہ بھی کچھ دیر بعد لینڈنگ گئیر واپس کرکے اوپر اٹھ گیا۔۔ باقی دو بھی سرکل کرنے لگے۔۔۔ بڑا زبردست وقت تھا ۔۔۔ فرصت ہی فرصت بس کھانا پینا اور یہ نظارے کرنا۔۔۔ اس وقت افغان بارڈر پر کشیدگی کی وجہ سے بہہت اڑانیں Sorties ہوتی تھیں۔۔۔ مجھے طیاروں کا لائن اپ ہونا پھر ایک ایک کرکے ٹیک آف کرنا بہت اچھا لگتا تھا۔۔۔
 
ابن محمد جی

محفلین
پتہ چل گیا بھائی تسی جہاج چلاندے ہو مزہ تاں جے کدی سانوں وی چھوٹا دیو۔نکے جہاج وچ وٹھا کے او جہڑا چنگ چی دی شکل والا ہوندا،جاچ سکھن والا۔
 
ابن محمد جی

محفلین
یار کدی میری ڈیوٹی رن وے تے ہوندی ہوندی سی تے میں تے میرے سنگی اہناں چھوٹیاں جہجاں نوں چنگ چی کہندے ساں ،بڑے گاشی چڑدے سن تے چنگ چی وانگوں نظر آندے تسی تے وچ ہوندے ہو تہانوں کی پتہ ،
مینوں کدوں چہوٹاں دواوں گے،ائرپورٹ کھول رہندا ہوں تسی بلاوں تے ان ہی آ جاواں چنگ چی تے
 
Top