مجہے ابہی بہی کروم کے حوالے سے کافی تحفظات ہیں، جن میں سے کچہ سیکیورٹی سے متعلق اور کچہ استعمال سے ہیں۔
سب سے پہلے تو محفل میں خوش آمدید اور آپ کے تعارف کا انتظار ہے۔
درست کہا آپ نے لیکن گوگل نے اپڈیٹس کے ذریعے کروم کی سیکیورٹی کے کافی مسائل حل بھی کیے ہیں۔ بلکہ اگر اس کے مسائل کو انٹرنیٹ ایکسپلورر میں پیش آنے والے مسائل کے موازنہ کے ساتھ دیکھا جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ کروم انٹرنیٹ ایکسپلورر کی نسبت کم نازک اور زیادہ محفوظ ہے۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ کروم کی ریلیز کے اگلے دن ہی اس کا پہلا سیکیورٹی کا مسئلہ دریافت ہو گیا جس نے سیکیورٹی کے حوالے سے کروم کی شہرت پر برا اثر ڈالا۔
یہ تو میری ذاتی رائے ہے۔ میرے پاس اس کا موجودہ ورژن (1.0.154.43) چل رہا ہے۔ اس ورژن کی خرابیوں کی کچھ تفصیل بتائیں اور ان کا سد باب بھی۔
ہاں اردو یا دائیں سے بائیں لکھائی کے حوالے سے شاید اب بھی اس میں مسائل موجود ہیں۔
آپ کی جانب سے تفصیل کا انتظار رہے گا اور ساتھ ہی ساتھ آپ کے تعارف کا بھی۔