گوگل نے دنیا کے نقشے سے فلسطین کا وجود ہی مٹا دیا

arifkarim

معطل
فلسطين اور اسرائیل پر معلومات کا دعوٰی تو آپ کو بہت ہے یہ قطبۃ السخرۃ کیا ہے؟!!
یروشلم کا لینڈ مارک ہے جیسے لاہور کا مینار پاکستان:
57a988c636045.jpg
 
arifkarim

معطل
گول ت کی بات نہیں قطبہ لکھا ہے اور السخرہ جبکہ اصل لفظ قبۃ الصخرۃ ہے
جی ٹائپو تھا اب درست کر دیا ہے۔ میرا امسال جولائی میں اسرائیل کا ٹور بن رہا تھا مگر لندن سے کچھ مہمان آگئے جنہیں مغربی ناروے کی سیر کروانی تھی۔ یوں اب انشاءاللہ اگلے سال مملکت خداداد اسرائیل جانے کا پروگرام ہے۔ امید ہے امیگریشن والے سابق پاکستانی سمجھ کر ائیر پورٹ پر ذلیل نہیں کریں گے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
ماہی احمد اوپر ریٹنگ کی سمجھ نہیں آئی۔ فلسطینی لیڈر اپنی ہی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ پچھلے سال فلسطینی صدر محمود عباس نے رام اللہ میں اپنے نئے محل کا افتتاح کیا جسکی کل لاگت ۱۳ ملین ڈالر تھی:
Palestine-601521.jpg

یہ ہیں آپکے مظلوم و لاچار فلسطینی جن پر اسرائیل مظالم ڈھا رہا ہے۔
اگر آپ کو rating ناگوار گزری تو تہہ دل سے معذرت.
لیکن ہر وہ قوم جو اپنے نام نہاد لیڈران کے پیچھے لگ کر اپنا آپ تباہ کر لے بے وقوف ہی ہوئی نا!
ان کے لیڈران نے نہیں پوری دنیا نے ان کے ساتھ ظلم کیا ہے... میں تاریخ کو اتنا نہیں جانتی جتنا کہ آپ یا کوئی بھی اور رکن مگر کم از کم اتنا جانتی ہوں کہ دنیا کا بلکہ کائنات کا کوئی بھی قانون اس چیز کی اجازت نہیں دیتا کہ اگر ایک قوم کے لیڈران ان کے ساتھ زیادتی کر رہے ہوں تو آپ بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے بیٹھ جاو اوران کے ساتھ زیادتی کرو... ایک طرف قیام امن کی کوششیں اور دوسری طرف خونریزی؟ یہ کیا بات ہوئی بھلا؟ ... کیا آپ اس بات سے بھی انکار کریں گے کہ اسرائیلی فوج وہاں خوامخواہ میں معصوم لوگوں کی جانیں لے رہی ہے اور ان کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کر رہی ہے؟ یا یہ بھی فلسطینی لیڈران کے ایجنٹ ہیں جو کہ اسرائیلی فوج کے یونیفارم میں انہیں بدنام کرنے کو وہاں اس قسم کی حرکتیں کر رہے ہیں؟
خیر! فلسطینی نا تو بے وقوف ہیں اورنا ہی مظلوم و لاچار... مگر وہ ایک بہادر قوم ضرور ہیں جو ظلم کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں...
 
آخری تدوین:

ربیع م

محفلین
زیادہ دور مت جائیے کل صبح ہی 300 کے لگ بھگ یہودی نوآبادکاروں نے مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا اور جب فلسطینیوں نے ان کے خلاف مزاحمت کی تو اسرائیلی قابض فورسز نے مداخلت کی۔

بہرحال اس محاذ آرائی کے نتیجہ میں پندرہ فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے بحوالہ :الجزیرہ
لنک :

مئات المستوطنين يقتحمون الأقصى وجرحى فلسطينيون
 
یہ عرب سائیڈ کی سٹوری ہے۔ اب ذرا اسرائیلی سائیڈ کی سن لیں۔ اسرائیلی یہودیوں کا ایک گروپ یہودی تہوار تشا باو منانے کمپاؤنڈ میں پہنچا۔ اردن سے معاہدے کی تحت یہاں یہود آجا سکتے ہیں البتہ عبادت نہیں کر سکتے۔ اس گروپ میں سے چند نے منہ میں کچھ پڑھا تو پولیس نے عبادت سمجھ کر انہیں الگ کر دیا۔ انکی گرفتاری کے دوران عربوں نے ہنگاما اور پتھراؤ شروع کر دیا جسپر جوابی کاروائی میں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
واقعہ کی مختلف زاویے سے ویڈیو دیکھیں۔ فلسطینی اقصی مسجد کے اندر سے حملے پتھراؤ کر رہے تھے جس پر جوابی کاروائی پر اللہ اکبر کے نعرے۔ جب فلسطینیوں نے مسجد نے اندر سے پتھراؤ بند کیا تو اسرائیلی جوابی کاروائی بھی بند ہو گئی:
 
ربیع م

محفلین
حیرت ہے ویسے

پہلے الگ کرنا اور پھر گرفتاری!!

اور دشمن کی گرفتاری پر کون سا ناداں ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ کرتا ہے؟

عربوں کے پتھراؤ میں کتنے اسرائیلی زخمی یا شہید ہوئے!!

منطقی طور پر کوئی بنتی نہیں بات!
 
یہ کوئی نئی بات نہیں۔ پہلے جب بھی یہودی اس کمپاؤنڈ کی سیر کو آتے ہیں تو فلسطینی ان پر پتھراؤ شروع کر دیتے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جوابی کاروائی کاروائی کو پھر یہ اپنے میڈیا میں بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہیں۔
 
اور صہیونی پیش آنے والے واقعات کو بالکل پوری سچائی اور غیر جانبداری کے ساتھ پیش کرتے ہیں!!

آپ نے بتایا نہیں کل کے سانحہ میں کتنے صہیونی زخمی یا شہید ہوئے ان کے حق میں دعا ہی کر لی جائے!!
 
arifkarim

معطل
کیا آپ اس بات سے بھی انکار کریں گے کہ اسرائیلی فوج وہاں خوامخواہ میں معصوم لوگوں کی جانیں لے رہی ہے اور ان کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کر رہی ہے؟ یا یہ بھی فلسطینی لیڈران کے ایجنٹ ہیں جو کہ اسرائیلی فوج کے یونیفارم میں انہیں بدنام کرنے کو وہاں اس قسم کی حرکتیں کر رہے ہیں؟
خیر! فلسطینی نا تو بے وقوف ہیں اورنا ہی مظلوم و لاچار... مگر وہ ایک بہادر قوم ضرور ہیں جو ظلم کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں...
کسی کیساتھ ظلم ہوا تو کیا اسکا یہ مطلب ہے کہ آئندہ تمام زندگی اس ظلم کی یاد میں بسر کر دیں؟ فلسطینی حقیقی دنیا میں جینا کب سیکھیں گے؟ انکی زندگی کا کعبہ قبلہ اسرائیل کیخلاف جہاد اور انسے بدلے لینے ہے۔ کیا ان کاروائیوں سے انکے مسائل حل ہوں گے؟
مانا کہ عرب ممالک اور اسرائیل کے مابین جنگ میں فلسطینیوں کا انخلا ہوا اور بعد از جنگ وہ بارڈرز پر کیمپوں میں محصور ہو گئے۔ مگر یہ تو آج سے ۵۰، ۶۰ سال پہلے کی بات ہے۔ یہ لوگ ابھی تک کیمپوں میں کیا کر رہے ہیں؟ فلسطینی کیمپ چھوڑ کر زندہ سلامت فلسطینی شہروں میں جاکر آباد کیوں نہیں ہو جاتے؟ فائنل امن معاہدے کے بعد واپس اسرائیل ہجرت کر جائیں۔ مگر تب تک تو عزت کی زندگی گزاریں۔ ساری زندگی کیمپوں میں اسرائیل مخالف جہاد کر کے انہوں نے کیا حاصل کر لیا؟ روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلیوں کے ہاتھوں ذلیل و رسوا ہوتے ہیں مگر عقل پھر بھی نہیں آتی۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
اور صہیونی پیش آنے والے واقعات کو بالکل پوری سچائی اور غیر جانبداری کے ساتھ پیش کرتے ہیں!!

آپ نے بتایا نہیں کل کے سانحہ میں کتنے صہیونی زخمی یا شہید ہوئے ان کے حق میں دعا ہی کر لی جائے!!
فوجی بلٹ پروف ہوتے ہیں۔ یہ ایسا ہی ہے کہ ایک ڈنڈہ بردار شخص کو کہا جائے گا جا بندوق والے فوجی کو جاکر قتل کر دے۔ کتنے فیصد چانس ہے وہ کامیاب ہوگا؟
پتھراؤ کے جواب میں جوابی فائر کی وجہ سے فلسطینی زخمی ہوتے ہیں۔ اگر اتنا ہی دکھ ہے اسکا تو فلسطینیوں سے کہیں کہ یہودی زائرین پر پتھراؤ بند کر دیں۔ یوں اسرائیلی افواج کو جوابی کاروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
 
شاید آپ پوری خبر سے بے خبر ہیں پہلے عام یہودی نوآبادکاروں نے حملہ کیا تھا!

یا بقول آپ کے عام یہودی نو آبادکاروں پر ظالم فلسطینیوں نے پتھراؤ شروع کیا تھا!!

یاپھر میں بے خبر ہوں کہ عام صہیونی بھی بلٹ پروف جیکٹ پہنے رکھتے ہیں!!
 
Top